عنوان کے مطابق آیات - انسان

 بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

١-وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةًؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ‌ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ البَقَرَة
اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا میں زمین میں ایک نائب بنانے والا ہوں فرشتوں نے کہا کیا تو زمین میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو فساد پھیلائے اور خون بہائے حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں فرمایا میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے.

٢- هُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ اللّٰهِ ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿۱۶۳﴾ آل عِمرَان
الله کے ہاں لوگوں کے مختلف درجے ہیں اور الله دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں.

٣- وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓفَ الۡاَرۡضِ وَرَفَعَ بَعۡضَكُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِىۡ مَاۤ اٰتٰكُمۡ‌ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيۡعُ الۡعِقَابِ ۖ وَاِنَّه لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿۱۶۵﴾ الاٴنعَام
اس نے تمہیں زمین میں نائب بنایا ہے اور بعض کے بعض پر درجے بلند کر دیے ہیں تاکہ تمہیں اپنے دیے ہوئے حکموں میں آزمائے بے شک تیرا رب جلدی عذاب دینے والا ہے اور بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے.

٤- وَلَـقَدۡ ذَرَاۡنَا لِجَـهَنَّمَ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ‌ ‌ۖ لَهُمۡ قُلُوۡبٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ بِهَا وَلَهُمۡ اَعۡيُنٌ لَّا يُبۡصِرُوۡنَ بِهَا وَلَهُمۡ اٰذَانٌ لَّا يَسۡمَعُوۡنَ بِهَا اُولٰۤكَ كَالۡاَنۡعَامِ بَلۡ هُمۡ اَضَلُّ‌ اُولٰۤكَ هُمُ الۡغٰفِلُوۡنَ‏ ﴿۱۷۹﴾ الاٴعرَاف
اور ہم نے دوزخ کے لیے بہت سے جن اور آدمی پیدا کیے ہیں ان کے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی گمراہی میں زیادہ ہیں یہی لوگ غافل ہیں.

٥- وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَه اِلَّا هُوَ ‌ۚ وَاِنۡ يُّرِدۡكَ بِخَيۡرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِه يُصِيۡبُ بِه مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِه‌ وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏ ﴿۱۰۷﴾ یُونس
اور اگر الله تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اسے ہٹانے والا کوئی نہیں اور اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچانا چاہے تو کوئی اس کے فضل کو پھیرنے والا نہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنا فضل پہنچاتا ہے اور وہی بحشنے والا مہربان ہے.

٦- اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِه مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّـكُمۡ‌ ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡـفُلۡكَ لِتَجۡرِىَ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِه ‌ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡاَنۡهٰرَ‌ۚ‏ ﴿۳۲﴾إبراهیم
الله وہ ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور آسمان سے پانی نازل کیا پھر اس سے تمہارے کھانے کو پھل نکالے اور کشتیاں تمہارے تابع کر دیں تاکہ دریا میں اس کے حکم سے چلتی رہیں اور نہریں تمہارے تابع کر دیں.

٧- وَسَخَّرَ لَـكُمُ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ دَآبَيۡنِ‌ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ۚ‏ ﴿۳۳﴾ إبراهیم
اور سورج اور چاند کو تمہارے تابع کر دیا جو ہمیشہ چلنے والے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن کو تابع کیا.

٨- وَاٰتٰكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مَا سَاَلۡـتُمُوۡهُ‌ وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَا اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـظَلُوۡمٌ كَفَّارٌ ﴿۳۴﴾ إبراهیم
اور جو چیز تم نے ان سے مانگی اس نے تمہیں دی اور اگر الله کی نعمتیں شمار کرنے لگو تو انہیں شمار نہ کر سکو بے شک انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے.

٩- وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَا اِنَّ اللّٰهَ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿۱۸﴾ النّحل
اور اگر تم الله کی نعمتوں کو گننے لگو تو ان کا شمار نہیں کر سکو گے بے شک الله بخشنے والا مہربان ہے.

١٠-وَيَدۡعُ الۡاِنۡسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَه بِالۡخَيۡرِ‌ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ عَجُوۡلًا‏ ﴿۱۱﴾ بنی اسرئیل
اور انسان برائی مانگتا ہے جس طرح وہ بھلائی مانگتا ہے اور انسان جلد باز ہے.

١١- وَمَنۡ جَاهَدَ فَاِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفۡسِه اِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿۶﴾ العَنکبوت
اور جو شخص کوشش کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے بے شک الله سارے جہان سے بےنیاز ہے.

١٢- وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَـنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿۷﴾ العَنکبوت
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ان کے گناہوں کو ان سے دور کردیں گےاور انہیں ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے.

١٣- وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡتَرِىۡ لَهۡوَ الۡحَدِيۡثِ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ۖ وَّيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ‌ اُولٰٓكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏ ﴿۶﴾ لقمَان
اور بعض ایسے آدمی بھی ہیں جو کھیل کی باتوں کے خریدار ہیں تاکہ بن سمجھے الله کی راہ سے بہکائیں اور اس کی ہنسی اڑائیں ایسے لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے.

١٤- لَا يَسۡـَٔـمُ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ دُعَآءِ الۡخَيۡرِ وَاِنۡ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَـُٔـوۡسٌ قَنُوۡطٌ‏ ﴿۴۹﴾ حم سجدہ
انسان بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو مایوس اور ناامید ہو جاتا ہے.

١٥- وَاِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَى الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ‌ۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوۡ دُعَآءٍ عَرِيۡضٍ‏ ﴿۵۱﴾ حم سجدہ
اور جب ہم نے انسان پر انعام کیا تو اس نے منہ پھیر لیا اور کنارہ کش ہو گیا اور جب اس کو تکلیف پہنچی تو لمبی چوڑی دعا کرنے لگا.

١٦- وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ مِّنۡ مُّصِيۡبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَيَعۡفُوۡا عَنۡ كَثِيۡرٍ ﴿۳۰﴾ الشّوریٰ
اور تم پر جو مصیبت آتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے ہوئے کاموں سے آتی ہے اور وہ بہت سے گناہ معاف کر دیتا ہے.

١٧- يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآلَ لِتَعَارَفُوۡا‌ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰكُمۡ‌ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ‏ ﴿۱۳﴾ حجرات
اے لوگو ہم نے تمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے الله کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے بے شک الله سب کچھ جاننے والا خبردار ہے.

١٨- مَنۡ خَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٍ مُّنِيۡبِۙ‏ ﴿۳۳﴾ اۨدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ‌ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ‏ ﴿۳۴﴾ قٓ
جو کوئی الله سے بن دیکھے ڈرا اور رجوع کرنے والا دل لے کر آیا . اس میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ ہمیشہ رہنے کا دن یہی ہے.

١٩- اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَذِكۡرٰى لِمَنۡ كَانَ لَه قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَى السَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيۡدٌ‏ ﴿۳۷﴾ قٓ
بے شک اس میں شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جس کے پاس )فہیم(دل ہو یا وہ متوجہ ہو کر )بات کی طرف(کان ہی لگا دیتا ہو.

٢٠- وَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ‏ ﴿۳۹﴾ النّجْم
اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے.

٢١- وَكُلُّ شَىۡءٍ فَعَلُوۡهُ فِى الزُّبُرِ‏ ﴿۵۲﴾ وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ‏ ﴿۵۳﴾ القَمَر
اور پھر جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ اعمال ناموں میں موجود ہے . اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے.

٢٢- يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡا‌ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ‌ۚ‏ ﴿۳۳﴾ الرَّحمٰن
اے گروہِ جن انس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی نہیں.

٢٣- يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡتَـنۡظُرۡ نَـفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿۱۸﴾ الحَشر
اے ایمان والو الله سے ڈرو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل کے لئے کیا آگے بھیجا ہے اور الله سے ڈرو کیوں کہ الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے.

٢٤- وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡ‌ ُولٰٓكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏ ﴿۱۹﴾ الحَشر
اور ان کی طرح نہ ہوں جنہوں نے الله کو بھلا دیا پھر الله نے بھی ان کو)ایسا کر دیا(کہ وہ اپنے آپ ہی کو بھول گئے یہی لوگ نافرمان ہیں.

٢٥- وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏ ﴿۴۵﴾ القَلَم
اور ہم انکو ڈھیل دیتے ہیں بے شک ہماری تدبیر زبردست ہے.

٢٦- اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏ ﴿۱۹﴾ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ۙ‏ ﴿۲۰﴾ وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا ۙ‏ ﴿۲۱﴾ المعَارج
بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے . جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے . اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے.

٢٧- اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًى‏ ﴿۳۶﴾ القِیَامَة
کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا .

٢٨- وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ‏ ﴿۸﴾ وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ‏ ﴿۹﴾ وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ‏ ﴿۱۰﴾ وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا‏ ﴿۱۱﴾ النّبَإِ
اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا . اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا . اور رات کو پردہ پوش بنایا . اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا.

٢٩- يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ‏ ﴿۶﴾ الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰكَ فَعَدَلَـكَۙ‏ ﴿۷﴾ فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ﴿۸﴾ الانفِطار
اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا . جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا . جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا.

٣٠- كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ‏ ﴿۹﴾ وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ‏ ﴿۱۰﴾ كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ‏ ﴿۱۱﴾ يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿۱۲﴾ الانفِطار
نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے . اور بے شک تم پر محافظ ہیں . عزت والے اعمال لکھنے والے . وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو.

٣١- كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ‏ ﴿۶﴾ اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰى‏ ﴿۷﴾ العَلق
ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے . جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے.

٣٢- اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِىۡ خُسۡرٍۙ‏ ﴿۲﴾ العَصر
بے شک انسان گھاٹے میں ہے.

S.Ghazanfar Abbas Tirmizi
About the Author: S.Ghazanfar Abbas Tirmizi Read More Articles by S.Ghazanfar Abbas Tirmizi: 20 Articles with 16107 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.