حاکمیت صرف اللہ کی ہے - حصہ دوئم

اللہ کی حکومت کتاب اللہ (قرآن) کی رو سے۔

لیکن اللہ تو ایک مجرد حقیقت ہے۔ جسے نہ تو ہم دیکھ سکتے ہیں اور نہ اس کی آواز سن سکتے ہیں۔ اس لئے ہم اپنے معاملات کے فیصلے اس سے کس طرح کروا سکتے ہیں؟ ہم اس کی محکومیت کس طرح اختیار کر سکتے ہیں؟ اس کے لئے اس نے یہ بتا دیا کہ یہ فیصلے اس ضابطہ قوانین (کتاب اللہ) کی رو سے کئے جائیں گے۔ جسے اس نے محمد سلام“علیہ پر نازل کیا تھا۔ اس ضمن میں خود محمد سلام“علیہ سے کہلوا دیا کہ “کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا حاکم چاہوں حالا نکہ اس نے ایسی کتاب نازل کر دی ہے جو ہر بات کو نکھار کر بیان کرتی ہے“- سورت الا نعام آیت ١١٥

لہٰذا اللہ کی محکومیت اختیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان قوانین کی اطاعت کی جائے جنہیں اس نے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے اور ان قوانین کے علاوہ کسی اور قانون کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔

“تم صرف اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور اس کے سوا کسی سر پرست کا اتباع مت کرو تھوڑے ہیں جو اس حقیقت کو اپنے سامنے رکھتے ہیں“۔ سورت اعراف آیت ٣
R.A.Dawood
About the Author: R.A.Dawood Read More Articles by R.A.Dawood: 5 Articles with 7167 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.