چینی اور پاکستانی

پاکستان کے ایک گھر میں ایک چوہا نکل آیا کوئی صوفے پہ چڑھ بیٹھا کوئی بیڈ پہ - سارا دن ڈر کے چاروں طرف دیکھتے رھے کیا پتا چوہا کہاں سے پھر آ جائے ۔ چوہا شیر بن گھوم رھا تھا ۔ اور سب گھر والے چوہے بنے ھوئے تھے جیسے چوہا انھیں کھا جائے گا-

چین میں پتا چلا گھر میں چوہا ھے سب گھر والے خوش ھو گئے خاتونِ خانہ نے فوراً فرائی پین چولہے پہ رکھ دیا صاحب اور بچے چوھے کو پکڑنے کے لیے بھاگ دوڑ کرنے لگے چوہا چھپنے کے لیے یہاں وہاں بھاگنے لگا اگر نا بھاگا تو ڈنر کے کھانے میں وہ بھی شامل ھوگا مگر وہ کھانے کی ڈش میں ھوگا-

پاکستان میں لوگ پولیس سے بہت ڈرتے ھیں مگر اتنا نہیں جتنا کتے سے ڈرتے ھیں آوارہ کتے سے ایسے بچ کر گزرتے ھیں بھوکا نہ ھو کہیں کاٹ نہ کھائے ۔ چین میں کتے انسان کے پاس سےڈر کر گزرتے ھیں کہیں بھوکا نہ ھو کاٹ نہ کھائے-

چینی ھر وہ چیز کھاتے ھیں جسے وہ چبا سکتے ھیں اور جسے نہیں چبا سکتے اسے پیس کر کھا لیتے ھیں - ھر وہ چیز کھاتے ھیں جس میں وٹامینز ھوں چاھے وہ کیڑے مکوڑے ھی کیوں نہ ھوں - سی فورڈ میں فش کے ساتھ سمندر میں اگے ھر سبزے کو بھی کھا جاتے ھیں -

اگر چینی لوگوں کو یقین ھو جائے گورے وٹامینز سے بھر پور ھوتے ھیں تو کچھ عرصے بعد گورے صرف تاریخ کی کتابوں اور کہانیوں میں نظر آئیں گے-

پاکستانی مانتے ھیں کوے گدھے اور مردار جانور حرام اور مکروہ ھوتے ھیں اس لیے وہ خود نہیں کھاتے ۔ ذبح کر کے دوسروں کو کھلا دیتے ھیں ۔ قرآن و حدیث میں واضع طور پہ کھانے کی ممانعت کی گئی ھے دوسروں کو کھلانے کی کوئی واضع آیت لوگوں کے علم میں نہیں ان کے خیال میں وہ کوئی غیر اسلامی کام نہیں کر رھے ان کا اسلام ان کے خیال میں محفوظ ھے - پاکستان میں کچھ لوگ گوشت ایسے کھاتے ھیں جیسے کوئی ثواب کا کام ھو ۔ غریب سے غریب انسان بھی کوشش کرے گا مہینے میں ایک بار تو گوشت ضرور کھائے چاھے اس کے لیے پورا ھفتہ فاقہ کرنا پڑے-

چینی دنیا میں ھونے والی ھر ایجاد کی کاپی کر کے میڈ ان چائنا کا اسٹیکر لگا کر فخر سے بیچ دیتے ھیں اور پاکستانی اپنی ملک کی بنی ھوئی اشیاء پہ میڈ ان چائنا کی مہر لگا کر فخر سے بیچ دیتے ھیں خریدنے والے بھی خوشی خوشی خرید لیتے ھیں کہ وہ امپورٹیڈ چیز خرید رھے ھیں-

چینی لوگوں کی آنکھیں کھلی ھوں تو لگتا آنکھیں بند ھیں مگر وہ سب کچھ دیکھ رھے ھوتے ھیں اور پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی ھوں تو لگتا ھے سب دیکھ رھے ھیں مگر وہ کچھ نہیں دیکھ رھے ھوتے یا دیکھتے ھیں مگر کچھ سمجھتے نہیں-

چین میں ماں باپ دونوں مل کر ایک بچہ پالتے ھیں ۔ پاکستان میں ماں باپ درجن بھر بچے پالتے ھیں ۔ پھر درجن بھر بچے مل کر بڑھاپے میں ماں باپ کو نہیں پال سکتے-

sadia saher
About the Author: sadia saher Read More Articles by sadia saher : 41 Articles with 32968 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.