الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کی دھمکی دی

الطاف حسین نے کل پاکستان توڑنے کی دھمکی کس کے حکم پر دی؟ اہم انکشاف

کل کراچی میں الطاف حسین نے نیم دیوانگی کے عالم میں تقریر کی اور خدانخواستہ پاکستان کو توڑنے کی بات کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو تشویش لاحق ہو گئی اور بہت یہ بھی کہنے لگے کہ سب سے پہلے اس مسئلے کو دیکھنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔!!

لوگوں کی یہ تشویش اور غم و غصہ انکی حب الوطنی کا ثبوت اور قابل تحسین ہے لیکن الطاف کی ان باتوں کی اصل وجوہات کو سمجھنا بے حد ضروری ہے یہ ایک چال ہے جس کا بہت سے لوگ شکار ہوگئے ۔۔۔۔۔ کچھ اسکا موازنہ بنگلہ دیش سے کرنے لگے ۔۔۔۔!!

سب سے پہلی بات کہ کراچی اور بنگلہ دیش کی صورت حال میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔۔بنگلہ دیش جغرافیائی لحاظ سے ہم سے کٹا ہوا تھا اور بیچ میں انڈیا حائل تھا ۔۔ پاکستان کی محض 50،000 آرمی (90،000 محض جھوٹ ہے) کا مقابلہ ڈھائی لاکھ مکتی باہنی کے ٹرینڈ گوریلوں اور 50،00 باغی افواج سے تھا اور کراچی سے پانچ گنا بڑے رقبے میں آپریٹ کرنا تھا جہاں جنگل،دلدل اور نامعلوم راستے تھے اور کروڑوں لوگ جن کو پاکستان کے خلاف بہکایا جا چکا تھا پاک آرمی نے ان پر 9 مہینوں کی محنت کے بعد قابو پالیا تب انڈیا نے اس چند ہزار کی تھکی ہوئی فوج پر ڈھائی لاکھ فوج سے حملہ کر دیا اور مغربی پاکستان انکی مدد نہ کر سکا کیونکہ مغربی پاکستان اپنا اکثر اسلحہ اور گولہ بارود 65 کی جنگ میں استعمال کر چکا تھا جسکے بعد امریکہ نے اس پر اسلحے کی پابندی عائد کر دی یعنی ہم تقریباً غیر مسلح تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کراچی بلکل مختلف ہے ۔۔۔!!!!

کراچی میں ایک کروڑ مہاجر رہتے ہیں جن مٰیں سے اکثر محب وطن ہیں اور انکو صرف بلیک میل کیا جاتا ہے ۔۔۔۔ ایک کروڑ باقی پاکستانی ہیں جن میں سے نصف سے زائد محب وطن پشتون ہیں جو پاکستان کے لیے لڑ مریں گے ۔۔۔۔۔۔۔ جن مہاجروں کو الطاف واقعی پاکستان کے خلاف استعمال کر سکے گا وہ بھی عام لوگ ہیں ان میں سے ٹرینڈ دہشت گردوں کی تعداد محض چند ہزار سے زائد نہٰیں جن کے ٹھکانے اور پناہ گاہیں کہیں بھی چھپی ہوئی نہیں ۔۔۔۔ اب پاکستان ایک مختلف پاکستان ہے جو نیوکلیر ہتھیاروں سے لیس ہے لہذا کسی بھی چھوٹی موٹی بغاوت کو کوئی براہ راست بیرونی مدد حاصل نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

اس سے بے فکر رہیں کہ یہ پاکستان کو خدانخواستہ توڑ سکتے ہیں ۔۔۔۔ معاملہ اس سے مختلف ہے ۔۔۔۔۔۔!!

کراچی میں فساد اور خانہ جنگی ایک سازش ہے جس کا مقصد صرف اور صرف عوام ، حکومت اور افواج پاکستان کی توجہ یہاں مبذول کروا کر چند نہایت اہم امور سے ہٹانا ہے جن میں سب سے پہلے امریکن فورسزز کی واپسی ہے جو نہایت خاموشی سے اپنے حساس جنگی سازوسامان افغانستان سے پاکستان کے راستے نکالنا چاہتے ہیں اور اگر پاکستان نے اس موقعے پر انہیں "چند اہم " امور پر بات کیے بغیر آسانی سے جانے دیا تو پاکستان کے لیے افغانستان میں مستقل مصیبت کھڑی ہو جائیگی جس پر ہم بعد مٰیں روئیں گے ۔۔۔۔!!

جس طرح جنرل ضیاء کی مخالفت کے باوجود جونیجو نے جنیوا معاہدے پر دستخط کر کے روس کو جانے دیا اور افغانستان میں نہ صرف خانہ جنگی کروا دی بلکہ پاکستان سے افغان مہاجرین بھی واپس نہ جا سکے ۔۔۔۔۔۔!!

دوسرا ہم ترین معاملہ گوادر کا ہے جس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے لیکن نواز شریف نے جس طرح امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اسکی مخالفت کی ہے وہ اس پراجیکٹ پر کام رکوا سکتا ہے اور کراچی میں ایسی خانہ جنگی پربا کروائی جا سکتی ہے کہ عوام کو گوادر یاد ہی نہیں رہے گا۔۔۔۔ یاد رکھیں گوادر پاکستان کے لیے نئی زندگی کا پیغام بن سکتا ہے اور امریکہ کے لیے موت کا پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

تیسرا پاک ایران گیس پائپ لائن۔۔۔ نواز شریف کے آنے پر جس طرح انڈیا نے خوشی منائی ہے چاہئے کہ نواز شریف انڈیا کو پاکستان سے گیس خریدنے پر راضی کرے آخر وہ ایک تاجر ہے صرف انڈین مفادات کے لیے انکی ہاں میں ہاں نہ ملاتا رہے اگرانڈیا راضی نہ ہو تو فوراً اس پائپ لائن کو چین لے کر جائے ۔۔۔۔۔۔ کراچی اس سے بھی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔۔۔۔۔!!

ڈیموں کی تعمیر ۔۔ بھاشا ڈیم کا پچھلی جمہوری حکومت نے "دربارہ سنگ بنیاد" رکھا لیکن کام نہیں کیا ۔۔۔۔ بھاشا ڈیم سمیت اس وقت جتنے ڈیم ہیں ان پر کام رکا ہوا ہے بجلی کی کمی اور پانی کی کمی عوام کو اس طرف ضرور متوجہ کرے گی کہ حکومت سے ڈیموں کی تعمیر کا مطالبہ کریں لیکن اگر کہیں چھوٹی موٹی خانہ جنگی ہوتی رہی تو حکومت کو بھی کام نہ کرنے کا جواز مل جائے گا ۔۔۔ یہ ڈیم ہماری زندگی ہیں اس بڑی مینڈیٹ والی حکومت کو ان پر جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔!!

سب سے آخر میں ڈرونز ۔۔نئی حکومت پر اس سلسلے میں سب سے زیادہ دباؤ ہوگا کہ آرمی کو ڈرون گرانے کا حکم دے لیکن اگر مزید آرمی کراچی میں حالت جنگ میں آگئ تو وسیع مینڈیٹ والی حکومت کہہ سکے گی کہ فلحال امریکہ سے اس پنگے بازی کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

الطاف حسین کو نہ مہاجروں پر رحم آتا ہے نہ ہی باقی مسلمانوں پر ۔۔۔۔ یہ خانہ جنگی اسکے آقاووں کی خواہش ہے جس کے لیے وہ باقی قوموں سمیت ہمارے مہاجر بھائیوں کو بھی بے رحمی سے کٹوانے کے لیے تیار ہے-
nasir hussain
About the Author: nasir hussain Read More Articles by nasir hussain: 19 Articles with 14759 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.