منڈی بہاؤالدین

ضلع منڈی بہاؤالدین پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر منڈی بہاؤالدین ہے۔ اس ضلع کے مشہور شہروں میں منڈی بہاؤالدین اور پھالیہ شامل ہیں۔تاریخی اعتبار سے 1506 ءمیں گوندل جٹ چیف بہاﺅالدین نے پنڈی شاہجہانیاں سے ہجرت کر کے یہاں پنڈی بہاﺅ الدین کے نام سے آبادی بنائی اور یہاں رہائش اختیار کی۔قصبہ چھلیاں والہ جہاں 1849 ءمیں سکھوں کی جنگ ہوئی تھی ،منڈی بہاﺅ الدین میں واقع ہے۔منڈی بہاﺅالدین میں بہت سے گوردوارے ہیں اور اس شہر میں بہت سے شوگر ملز بھی ہیں۔بیسویں صدی میں قدیم چک 51 کے قریب اس شہر کی آبادی میں اضافہ ہوا اور گلہ مارکیٹ بننے کے بعد اس جگہ کا نام منڈی بہاﺅ الدین رکھ دیا گیا۔ 1916 ءمیں برطانوی دور حکومت میں یہاں پنڈی بہاﺅالدین ریلوے سٹیشن قائم کیا گیا جس سے اس ضلع کی ترقی ہوئی۔1990 ءمیں مقامی رہائشیوں اور گجرات کے چوہدریوں کے مطالبے پر اسے الگ ضلع کا درجہ دے دیا گیا۔ 1998ءکی مردم شماری کے مطابق اس ضلع کی آبادی کا تخمینہ 11,60,552 ہے۔ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کاکل رقبہ 2673 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اسکی اوسط بلندی 204 میٹر (669.29 فٹ) ہے۔اسکے شہری علاقوں میں شرح خواندگی 67.08 فیصد جبکہ اس کے دیہی علاقوں میں 43.83 ہے۔یہاں کی مشہور برادریوں میں جٹ،گجر،آرائیںاور راجپوت شامل ہیں۔یہاں کے 40.70 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش ذراعت ہے۔

اسے انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ تحصیل پھالیہ،تحصیل منڈی بہاؤالدین اورتحصیل ملکوال اسکی تین تحصیلیں ہیں۔

اس ضلع کے دو قومی حلقے این اے 108 اور این اے 109 ہیںجبکہ اسکے صوبائی حلقوں میں پی پی116 ،پی پی117 ،پی پی118 ، پی پی119،پی پی120 شامل ہیں۔ اس ضلع کے مشہور سیاسی خاندان تاڑر اور گوندل ہیں۔ماضی میں یہاں سے اعجاز احمد چوہدری ،ظفر اللہ تاڑر،ممتاز احمد تاڑر،ذوالفقار علی گوندل،ناصر اقبال بوسل،نظر محمد گوندل،نظر احمد گوندل،چوہدری اعجاز گوندل و دیگرنے انتخابات میں حصہ لیا۔

این اے108:
الیکشن 2002ءمیںپاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدواراعجاز احمد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اللہ تاڑرکو شکست دی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار اعجاز احمد چوہدری نے 70060 ووٹ،پاکستان پپلز پارٹی کے ظفر اللہ تاڑر نے 60424 ووٹجبکہ متحدہ مجلس عمل کے سید محمد محفوظ مشہدی نے 37422 ووٹ حاصل کیے۔ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ناعجاز احمد چوہدری کو کامیابی ہوئی۔اس الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 363575 جبکہ5352 ووٹ منسوخ ہوئے۔

الیکشن 2008 ءکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے اعجاز احمد چوہدری،پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے محمد طارق تاڑر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے ظفر اللہ تاڑر نے انتخابات میں حصہ لیا۔ اس الیکشن میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد طارق تاڑر نے 73951 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز احمد چوہدری نے 67769 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ق کے امیدوار ظفر اللہ تاڑر نے 39789 ووٹ حاصل کیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد طارق تاڑر کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد338597 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد5054 تھی۔

این اے109 :
الیکشن 2002 ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی نے میجر (ر)ذوالفقار علی گوندل،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے منور اقبال گوندلجبکہ مسلم لیگ (ق) نے ناصر اقبال بوسل کو ٹکٹ دیا۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میجر (ر)ذوالفقار علی گوندل نے 71424 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ (ق)کے امیدوار ناصر اقبال بوسل نے64968 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار منور اقبال گوندل نے20455 ووٹ حاصل کیے۔ اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میجر (ر)ذوالفقار علی گوندل کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی کل تعداد362887 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد5143 تھی۔

الیکشن 2008 ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے نظر محمد اقبال،پاکستان مسلم لیگ ن سے اعجاز احمد گوندل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے ناصر اقبال بوسل نے انتخابات میں حصہ لیا۔پاسکتان پیپلز پارٹی کے امیدوار نظر محمد گوندل کو 74163 ووٹ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز احمد گوندل کو 21239 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر اقبال بوسل نے67489 ووٹ حاصل ہوئے۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد309950 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4725 تھی۔

پی پی116:
2002 ءکے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے چوہدری محمد اسلم،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے صفیہ بیگم جبکہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے حمیدہ وحید الدین نے حصہ لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اسلم نے14365 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار صفیہ بیگم نے 14942 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ق کے امیدوار حمیدہ وحید الدین نے 33122 ووٹ حاصل کیے۔ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار حمیدہ وحید الدین کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی کل تعداد147483 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2492 تھی۔

2008ءکے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سے طارق محمود ساہی،پاکستان مسلم لیگ ن سے فائزہ مشتاق جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق سے حمیدہ وحید الدین نے حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی سے طارق محمود ساہی نے27403ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن سے فائزہ مشتاق نے22799 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق سے حمیدہ وحید الدین نے19638 ووٹ حاصل کیے۔اس انتخابات میں پاسکتان پیپلز پارٹی کے طارق محمود ساہی کو کامیابی ہوئی۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد147163 ووٹ جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد1570 تھی۔

پی پی117:
الیکشن2002 ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے اسد علی رانجھا،پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے چوہدری ریاض اصغر جبکہ متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ سے محمد بشیر قاضی نے انتخابات میں حصہ لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسد علی رانجھا نے31019 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ق کےامیدوار چوہدری ریاض اصغر نے34465 ووٹ جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد بشیر قاضی نے 10066 ووٹ حاصل کیے۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری ریاض اختر کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد153135 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2130 تھی۔

الیکشن 2008 ءمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آصف بشیر بھگت،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سید طارق یعقوب جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے بسمہ چوہدری نے انتخابات میں حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر بھگت نے30627 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید طارق یعقوب نے21682 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کی امیدواربسمہ چوہدری نے 28803 ووٹ حاصل کیے۔اس انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر بھگت کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد134119 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2346 تھی۔

پی پی118:
الیکشن 2002 ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے سکندر حیات گوندل،پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے فضل احمد رانجھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے لیاقت خان نے حصہ لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسکندر حیات گوندل نے13307 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار فضل احمد رانجھا نے20606 ووٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لیاقت خان نے 14739 ووٹ حاصل کیے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار فضل احمد رانجھا کو کامیابی ہوئی۔اس الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 133733 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2165 تھی۔

الیکشن 2008 ءمیں پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے چوہدری پرویز الٰہی،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے سکندر حیات گوندل جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے فضل احمد رانجھا نے انتخابات میں حصہ لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے30736 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سکندر حیات گوندل نے 4545 ووٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل احمد رانجھا نے23368 ووٹ حاصل کیے۔

اس انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد108512 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد1634 تھی۔

پی پی119:
2002 ءکے انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میجر (ر)احسان الہیٰ چوہدری،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے شفقت محمود گوندل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے غلام حسین بوسل نے انتخابات میں حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میجر (ر)احسان الہیٰ چوہدری نے24925 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شفقت محمود گوندل نے14312 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے غلام حسین بوسل نے21559 ووٹ حاصل کیے۔ان انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میجر (ر)احسان الہیٰ چوہدری کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد147641 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2273 تھی۔

الیکشن 2008 ءمیںپاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے وسیم افضل گوندل ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے شفقت محمود گوندل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے میجر (ر)احسان الٰہی چوہدری نے انتخابات میں حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وسیم افضل گوندل نے30126 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شفقت محمود گوندل نے17015 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار میجر (ر)احسان الٰہی چوہدری نے19833 ووٹ حاصل کیے۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وسیم افضل گوندل کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد130481 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2061 تھی۔

پی پی120:
2002 ءکے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواراحمد خان،پاکستان مسلم لیلگ ن کے امیدوار محمد اکرم گوندل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد عارف نے حصہ لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواراحمد خان نے 19536 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اکرم گوندل نے12703 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد عارف نے20323 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد عارف کو کامیابی ہوئی۔اس انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد144470 ،جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد 2608تھی۔

الیکشن 2008 ءپاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے طارق محمود،پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے چوہدری غلام رسول ایڈوکیٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے محمد عارف گوندل نے انتخابات میں حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق محمود نے31039 ووٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کےامیدوار چوہدری غلام رسول ایڈوکیٹ نے14621 ووٹ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد عارف گوندل نے21854 ووٹ حاصل کیے۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق محمود کو کامیابی ہوئی۔ان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد128272 جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد 2638 تھی۔
Ahsan Kamray
About the Author: Ahsan Kamray Read More Articles by Ahsan Kamray: 18 Articles with 30100 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.