بارہ مئی نا سہی گیارہ مئی تو مبارک ہو میاں برادران کو

بالآخر عدالت عظمیٰ گیارہ مئی دو ہزار نو کو میاں برادران (میاں محمد نواز شریف صاحب اور میاں شہباز شریف صاحب) کی انتخابی اہلیت کے مقدمہ میں نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے گی ۔ جس کے لیے اطلاعی مراسلہ فریقین کو بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ کے جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں جسٹس سید سخی حسین بخار اور جسٹس شیخ حاکم علی پر مشتمل بنچ نے پچیس فروری دہ ہزار نو کو شریف برادران کو نا اہل قرار دے دیا تھا (معاف کیجیے گا عدالت عظمیٰ نے نا اہل قرار نہیں دیا بلکہ شریف برادران کی نااہلیت کی سزا کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا) بحرحال اس فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی گئیں اور ملک میں دو نومبر دو ہزار سات کی عدلیہ کی بحالی کے بعد شریف برادران نے بھی براہ راست درخواستیں دائر کیں (اپنی مرضی کی عدلیہ کے بننے کے بعد) جس پر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس موسی کے لغاری، جسٹس شیخ حاکم علی اور جسٹس صبیح الدین احمد پر مشتمل لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کے قبل ازیں دیے گئے فیصلہ کو معطل کر دیا تھا جبکہ محمد نواز شریف کے وکیل عابد حسین منٹو کی درخواست پر مئی کے دوسرے ہفتے تک مزید سماعت ملتوی کر دی تھی۔

مبارکاں ہووے جی شریف برادران کو۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تو نہیں لگتا کہ شریف برادران کو اب کی بار نا اہل قرار دلوا سکیں اب تو ان کو اہل ہونا ہی ہونا ہے آخر اتنے اہل لوگوں کو کہ جنہوں نے جی عدلیہ بحال کروالی کوئی بھلا نا اہل قرار دے سکتا ہے۔ ۔ توبہ کرو جی۔ اور اب جس کو شک ہے ہماری عدلیہ کی فعالی اور مستعدی کا وہ بھی دیکھ لیں گے کہ ہماری آزاد عدلیہ کتنی آزادی کے ساتھ اور آرام و سکون سے اہل لوگوں (شریف برادران) کو انصاف دیتی ہی رہے گی (پہلے وزیراعلیٰ شہباز شریف صاحب کو تو انصاف مل ہی چکا ہے جب انتہائی فعالی کے ساتھ انکی حکومت کی بحالی کا فیصلہ ہوا) اور اب نا اہلی بھی ایسے غائب ہو جائے گی جیسے مشرف حکومت سے (اوہو جی کس کا نام لے لیا لوگوں کے منہ کا ذائقہ ہی خراب ہو گیا ہو گا)۔

پیشگی مبارکیاں ہووے جی شریف برادران کو اور وہ بھی مکہ ہلا کر بارہ مئی سے پہلے ہی اپنی طاقت کا اظہار نا کرنا شروع کردیں پہلے مکہ لہرانے والے کا تو پتہ ہی ہوگا کہ کیا ہوا) چلیں جی سب کو انصاف ملے نا ملے کسی کو تو ملے۔ اور کیا کہیں باقی دوسرے وقت کے لیے چھوڑ دیتے ہیں اتنا ہی لوگوں کو ہضم ہو جائے تو غنیمت جانوں ۔

اللہ مجھ پر تو خصوصی رحم و کرم کرے
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 501247 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.