وائٹ گولڈ کاروبار

کاٹن کاروبار سست روی سے جاری ہے، زیادہ تر ملز ورلڈ اور لوکل کرائسز کی وجہ سے سائیڈ لائن ہیں- وقاص کنسلٹنسی کی رپورٹنگ کے مطابق اگر ہم رواں ہفتہ کا کا ٹن بازار دیکھیں تو ڈیلز تو 7000تک تکلی ہیں لیکن زیادہ تر ڈیلز ادھار پر ہیں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ 88٪ خریدار ادھار پر خرید کے خواہشمند ہیں اب جو باقی کہ 25٪ ہیں وہ نقد کا جو ریٹ بولتے ہیں وہ جنرز کو حساب سے بہت کم ہیں اس لیئے زیادہ تر جنرز ریٹ لینے کیلیئے ادھار پر ہی بیچ رہے ہیں-

دوسری طرف انرجی کرائسز، اور ٹیکس ایشوز، امن و امان کے معاملات یہ سب چیزیں مارکیٹ پر منفی اثر انداز ہو رہی ہیں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں پروڈکشن میں کمی پیدا ہو رہی ہے جس وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی پیدا ہوئی ہے تولیہ، یارن اور فائبر جیسے شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں - ٹیکسٹائل شعبوں میں یہ نیگٹو فیکٹر کاٹن مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہے ملز کاٹن خریداری میں زیادہ توجہ نہیں کر رہیں جس وجہ سے بڑھتے ریٹس بھی رک گئے ہیں بلکہ ان میں کمی ہونا بھی شروع ہو گئی ہے-

وقاص کنسلٹنسی کی انٹرنیشنل رپورٹنگ کے مطا بق ورلڈ سٹاک میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے ورلڈ ریکارڈ اب 82.5 ملین گانٹھ کی سطح پر ہے جو کہ پچھلے سال سے 12.3 ملین زیادہ ھے جو کہ تقریبا 18 فیصد بنتا ہے-

ورلڈ لیول پر چائنہ کا اہم رول ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابو چائنہ کاٹن سٹاک میں دو سال کیلیئے کور ہے اب چائنہ اس پوزیشن میں ہے کہ مارکیٹ کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکے چائنہ اس وقت امریکن انڈین کاٹن کا سب سے بڑا خریدار ہے اب اگر چائنہ ایک سال امریکن کاٹن نہ خریدے تو امریکہ جس کی اپنی کھپت تو بہت کم ہے اور وہ زیادہ روئ چائنہ کو فروخت کرتا ہے تو اس کیلیئے بہت زیادہ مشکل پیدا ہو سکتی ہے اور یہ چیز انٹرنیشنل کاٹن پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے - ان تمام چیزوں کو مدنظر رکتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ آئندہ کاٹن مارکیٹ چائنہ کی اگلی کاٹن پالیسیوں کے مطابق ہی چلے گی-

اس کے علاوہ ابھی چائنہ اور انڈیا کا اپنے سٹاک کو لوکل ملز کو فروخت کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ پریشر ر میں رہی ہے
نوٹ: یہ فگر اور ریٹ 14 اپریل تک کے ہیں
مزید تفصیل کیلیئے
03017770862
[email protected]
Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 7935 views Cotton Consultant.. View More