صرف اپنی چوائس پر

۔۔۔شریف برادران روزانہ دو لوٹوں کا ناشتہ کرتے ہیں پرویز الٰہی
پہلے یہی کام ہم کیا کرتے تھے۔
۔۔۔۔نگران حکومت کیلئے متحدہ کا ٹوپی ڈرامہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔چوہدری نثار
یہ ہمارا استحقاق ہے
۔۔۔۔ایم کیو ایم کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا۔ خورشید شاہ
واپس آجائیں گے ۔ کوئی اور مل جائے گا ۔
۔۔۔۔جمہوریت کے نام پر جبر کی بدترین شکل سامنے لائی جا رہی ہے ۔الطاف حسین
یہ شکل کون سامنے لارہا ہے یہ بھی بتادیں نا
۔۔۔۔جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومیوں کے باعث ن لیگ چھوڑی سیف کھوسہ
یہ پسماندگی اور محرومیاں یاد تو آگئیں ۔
۔۔۔۔اقتدار منزل نہیںملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں ۔نوازشریف
منزل نہیں تو راستہ ضرور ہے۔
۔۔۔۔صوبے کا بل سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے پاس ہونا مذاق نہیں ۔ گیلانی
اور حکومت کے آخری ایام میں منظور ہونا کیسا ہے۔
۔۔۔۔قومی لٹیروں کو عوام آئندہ انتخابات میں مسترد کردیں ۔عمران خان
اب نئے لٹیروں کو موقع دیں۔
´ ´۔۔۔۔کسی ڈونر یا ملک نے ریلوے میں سرمایہ کاری کی پیشکش نہیں کی۔ غلام احمد بلور
ہماری عمدہ کارکردگی کو دیکھ کر
۔۔۔۔عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ نوازشریف
وہی ووٹ سوچ سمجھ کر دیا گیا ہوگا جو ہمیں دیا جائے گا
۔۔۔۔جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کیلئے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ وسیم اختر
اول خویش بعد درویش
۔۔۔۔زرداری کامقابلہ کرنے کیلئے دل گردہ چاہیے ۔ نوازشریف
مان لیا نا
۔۔۔۔قرضے معاف کرانے والوں اور ٹیکس چوروں کی فہرست تیار کی جائے ۔ طاہر القادری
تاکہ ان کی مشہوری ہوجائے۔
۔۔۔۔انتخابات میں صالح لوگوں کا انتخاب کیا جائے۔ عمران احمد
ایسے لوگ تو اس طرف نہیں آتے پھر ؟
۔۔۔۔غریب افراد کیلئے امدادی گرانٹ حمزہ شہباز کے حلقہ میں تقسیم ہو گئی۔ خبر
سب سے زیادہ غریب اسی حلقہ میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔اسلام آباد والے مال بنانے میںمصروف ہیں۔ حمزہ شہباز
کاش ہمیں بھی موقع ملتا
۔۔۔۔مشرف کس منہ سے وطن واپسی کا اعلان کررہے ہیں۔ رانا محبوب عالم
جس منہ سے گئے تھے
۔۔۔۔بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو قتل کر دیا ۔ خبر
یہاں کوئی نہیں بولے گا
۔۔۔۔موجودہ جمہوری دور میں ریکارڈ کام ہوئے ۔گیلانی
لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، روپے کی بے قدری، کرپشن اور بہت سے ریکارڈ
۔۔۔۔پرویز مشرف نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرادیا ۔ خبر
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے
۔۔۔۔یوسف رضا گیلانی نے دکھا دیا کہ وفا کس طرح کی جاتی ہے۔ زرداری
کسی اور کی عزت بچانے کیلئے اپنی عزت داﺅ پر لگا دی جاتی ہے
۔۔۔۔اتنی اہلیت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ فروق ستار
لیکن مجبوری یہ ہے کہ
۔۔۔۔اتحادیوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ۔نواز شریف
ہم بھی کبھی ساتھ تھے۔
۔۔۔۔پختونوں اور مہاجروں کو سازش کے ذریعے لڑایا گیا ۔الطاف حسین
سازشی بھی بتا دیں
۔۔۔۔پارلیمنٹ کو قانون بنانے کا اختیار ضرور ہے ملک بھارت کے حوالے کرنے کا نہیں ۔ لاہور ہائی کورٹ
اس لیے اپنے دائرہ اختیار میں رہے
۔۔۔۔پاک ایران گیس پائپ لائن پر شدید تحفظات دیگر آپشنز غور کیا جائے ۔ امریکہ
تو کون میں خواہ مخواہ
۔۔۔۔شہباز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ۔خبر
خود ہی مدعی خود ہی مدعا علیہ
۔۔۔۔اہلیت اور صلاحیت رکھنے والے امیدوار ہی میدان میں اتاریں گے۔ نواز شریف
اہلیت اور صلاحیت کا فیصلہ ہم خود کریں گے
۔۔۔۔قوم کی طرح مجھے بھی الیکشن نظر نہیں آتے ۔طاہر القادری
اب نظر آجائیں گے
۔۔۔۔نگران وزیر اعظم کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا ۔ رحمن ملک
صرف ہماری بات ماننا ہوگی
۔۔۔۔ہم اور مخالفین چند دن بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پرویز اشرف
اس عدالت کو اپنے ہی حق میں فیصلہ دینے کی اپیل کریں گے
۔۔۔۔گیس پائپ لائن پر کوئی دباﺅ برداشت نہیں ۔زرداری ،احمدی نژاد
بہت خوب
۔۔۔۔بہاولپور سرکاری افسر نے کوٹھی کرائے پردے کر ذاتی ظاہر کردی قومی خزانہ کو بھاری نقصان ۔خبر
جس کے پاس کوٹھی اس کی اپنی مرضی
۔۔۔۔بہاولپور : نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے متعدد پروگرام شروع ۔صوبائی وزیر اقبال چنڑ
ووٹ بھی تو لینے ہیں
۔۔۔۔پانچ سال پنجاب اسمبلی کے بیمار ارکان چار کروڑ سے زائد کی دوا کھا گئے خواتین سر فہرست ۔خبر
کھا گئے یا جیب میںڈال گئے
۔۔۔۔ایران گیس منصوبہ پاکستان کو غلط سمت لے جائے گا ۔ امریکہ
ہمارے الٹ چلنا غلط سمت کہلاتا ہے
۔۔۔۔عوام عام انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔ شہباز شریف
پھر ان کے جانشین آجائیں گے اور وہ ان جیسا کام کریں گے
۔۔۔۔ناراض ساتھیوں کو منائیں گے پیپلزپارٹی جیسی قربانیاں کوئی نہیں دے سکتا ۔ زرداری
اس میں کوئی شک نہیں
۔۔۔۔مظفر گڑھ: چھیڑخانی پر ن لیگی رہنما کی لڑکی کے ہاتھوں دھلائی ۔خبر
اس نے اس کو پیپلز پارٹی سمجھ لیا ہوگا
۔۔۔۔پی پی اور ق لیگ الیکشن میں مشترکہ امیدوار لائیں گی ۔ اعلامیہ
اور گجرات میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی
۔۔۔۔شاید پاکستان نہ آنے دیا جائے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ الطاف حسین
ہماری کارکردگی کی بنیاد پر
۔۔۔۔موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ عمران خان
اپنی جماعت میں
۔۔۔۔انتخابات میں مخلص قیادت سامنے نہ آئی تو خونی انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ۔ شہباز شریف
شریف برادران ہی مخلص قیادت ہیں
۔۔۔۔انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔نواز شریف
انتظار کرتے کرتے برداشت ختم ہو گئی ہے
۔۔۔۔ڈرون حملوں سے بچاﺅ کیلئے القاعدہ نے بائیس ترکیبیں تیار کرلیں ۔ خبر
ان کے کار آمد ہونے تک اور تیار کر لی جائیں گی
۔۔۔۔نثار کی امریکی سفیر سے ملاقات نگران وزیراعظم اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ۔ایک خبر
تابعداری کا یقین بھی تو دلانا تھا
۔۔۔۔موقع ملا تو پاکستان کو دنیا بھر میں باعزت مقام دلائیں گے ۔ حمزہ شہباز
دنیا بھر کے سرکاری دورے کرکے
۔۔۔۔سندھ کے تین حلقوں میں بھائیوں کے درمیان مقابلہ متوقع ۔خبر
یہی سیاست کا کمال ہے جناب
۔۔۔۔مہنگائی کا رونا بے سود پاکستانیوں نے انتالیس ارب کے درآمدی موبائل خرید لیے ۔خبر
ہم سا ہو تو سامنے آئے
۔۔۔۔مصر میں پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔خبر
وہاں اب ممتاز قادی کا کوئی خطرہ نہیں
۔۔۔۔کسی جماعت سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔ منور حسن
ویسے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں فرق کیا ہے ؟
۔۔۔۔پاکستان نے سیز فائر معاہدے پر عمل نہ کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی
ہماری طرف سے چھیڑ خانی کرنے پر
۔۔۔۔کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ گیلانی
کس کو کہہ رہے ہیں جناب ۔۔۔ واضح ہوا کراچی میں امن قائم کرنے میں آپ کی حکومت سنجیدہ نہیں تھی۔
۔۔۔۔بادامی باغ واقعہ پر حکومت پنجاب استعفیٰ دے ۔ایم کیو ایم
جس طرح آپ نے کراچی کے حالات پر استعفیٰ دیا
۔۔۔۔طالبان مذاکرات کیلئے تیار حکومت ٹال مٹول کر رہی ہے۔ فضل الرحمن
اس کو اجازت نہیں ہے
۔۔۔۔انتظامی اختیارات کے بغیر الیکشن کمیشن خود مختار نہیں ہو سکتا ۔ چوہدری شجاعت
زرداری کو بتا دیں
۔۔۔۔آٹھ سرکاری کمپنیا ں حکومت کی آمدنی کا پندرہ فیصد ہضم کر جاتی ہیں ۔اکانومی واچ
کمپنیاں یا ان کے چلانے والے
۔۔۔۔انتخابی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ رحیق عباسی
جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے
۔۔۔۔ایم کیو ایم کا ٹوپی ڈرامہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چوہدری نثار
ہم ان سے جیت جائیں گے
۔۔۔۔پیپلزپارٹی سے بیوفائی کرنے والے ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ناصر خان
اور وفا کرنے والے سائیڈ پر ہو چکے ہیں
۔۔۔۔بجلی بحران ذمہ دار شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ وزیراعظم
اپنے خلاف گواہی
۔۔۔۔ریلوے کی بہتری کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔ غلام احمد بلور
کسی نے مگر اعتبار نہیں کیا
۔۔۔۔لاہور:عورتوں کا ڈکیت گروہ گرفتار سرغنہ یونیورسٹی طالبہ ہے۔ خبر
روس عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا بل منظور ۔خبر
پاکستان میں بھی ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔تمام مخالفین مل کر بھی شہید بھٹو کا ووٹ بینک کم نہیں کرسکتے ۔ منظور وٹو
ویسے ہمارااپنا کوئی ووٹ بینک نہیں
۔۔۔۔میرا مقصد سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے۔ تہمینہ دولتانہ
تو پھر سکول کھول لیں اس سے بڑی خدمت کوئی نہیں
۔۔۔۔بھارت پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ مکھر جی
جب تک شرارت کا موقع نہیں ملتا
۔۔۔۔توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی چوروں کو نکیل ڈالنا ہو گی۔ احمد مختار
وہ ہاتھ آئیں گے تو نکیل ڈالی جائے گی۔
۔۔۔۔منصوبہ افتتاح سے آگے بڑھا تو پابندیاں امریکی وارننگ
پابندیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔
۔۔۔۔ نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے چاہتے ہیں ۔ پرویز اشرف
صرف اپنی چوائس پر
۔۔۔۔نگران وزیر اعظم پر ہمارا موقف غیر لچکدار نہیں ۔ شہباز شریف
اپنی پسند پر لچک دکھا سکتے ہیں
۔۔۔۔ساتھی توڑنے کا غصہ ق لیگ نے پیپلزپارٹی سے منہ موڑ لیا ۔ خبر
کبھی تم نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ جوآئیں گے وہ جائیں گے۔
۔۔۔۔ پوری کوشش ہے نگران سیٹ اپ پر جلد اتفاق رائے ہو جائے۔ شہباز شریف
اگر ہمارے مشورہ پر عمل کیا جائے تو
۔۔۔۔پی پی متحدہ میں بند بانٹ کافارمولا طے ۔خبر
مل کر ہی کھانا چاہیے
۔۔۔۔ کراچی :سبکدوش وزراءمشیروں اور معاونین نے گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ خبر
ان سے ان کو محبت ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔زرداری وقت کا فرعون ہے۔ مرشد کی اجازت سے ٹکرانے جا رہا ہوں ۔ شاہ محمود قریشی
تو اس کا ساتھ کس کی اجازت سے دیا تھا
Muhammad Siddique Prihar
About the Author: Muhammad Siddique Prihar Read More Articles by Muhammad Siddique Prihar: 394 Articles with 304326 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.