پیپلز پارٹی کا سیاہ دور

موجودہ حکومت کا دور اقتدار پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ سیاہ دور ہے جس میں جمہوریت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔اس دور میں کرپشن لوٹ مار ،دھونس دھاندلی، بھتہ خوری،قتل و غارت، بور ی بند لاشیں،ڈرون حملے،بم دھماکے، مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اوراقربا ئ پروری کوفروغ ملا ہے۔حکمرانوں نے پیسے کے لالچ میں ملک کواس بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ شاید ہی اب کوئی حکومت کرسکے۔ملک کا کوئی شہر ایسا نہیں ہے جس کے اندر امن و امان کا قیام ہو،خاص طور پرکراچی،فاٹا اور بلوچستان میں امن امان کی صورتحال کودیکھ کر تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔کراچی کو کسی سوچی سمجھی سازش کے تحت برباد کیا جا رہا ہے۔روزانہ درجنوں افراد کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی سیاست نے کراچی کو ایم کیو ایم کے غنڈوں اور دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے۔کسی کی عزت،جان ا ور مال محفوظ نہیں۔کراچی کے گلی کو چوں میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آج پوری قوم زرداری حکومت کی کارکردگی کودیکھ کرجلد از جلد انتخابات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔صرف کراچی ہی نہیں اس وقت پورا ملک انارکی ‘کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔آخرکب تک ہم ان حکمرانوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی کی طرح ناچتے رہیں گے؟۔کب تک پاکستان میں خون بہتا رہے گا؟۔کب تک کراچی جیسے شہر تباہ ہوتے رہیں گے؟۔ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان قتل و غارت کے علاوہ اس وقت کئی بحرانوں کا شکار ہے۔مہنگائی،بے روز گاری اور بجلی کی دن بدن بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ جیسے کئی بحرانوں نے ملک کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔موجودہ حکمرانوں کے پانچ سالہ دوراقتدار میں عوام کو روٹی کی جگہ فاقے،کپڑے کی جگہ کفن اور مکان کی جگہ قبرملی ہے۔پاکستا ن کی تاریخ میں یہ دور سنہری حروف کی بجائے سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ زرداری حکومت نے ملک کو اندھیروں اور قوم کو مسائل اور مشکلات میں دھکیلا ہے ۔ ملکی بحرانوں اور معاشی طور پر تباہی اور بربادی کے یہی لوگ ذمہ دار ہیں ۔ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک میں انتشار اور بد امنی پیدا ہوئی ہے۔موجودہ حکومت نے اپنے قیام کے بعد عوام کو جو سہانہ خواب دکھایا وہ تعبیر ہوتا ہواکہیں نظر نہیں آیااور عوام حکوت کے پے درپے وعدہ خلافیوں کی وجہ سے مظلومی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اہم قومی ایشوز کو نہ صرف یہ کہ حل نہیں کیا گیا بلکہ مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت کے ذریعے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور عدم تحفظ کو مزید اُبھارا گیا۔ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔اب چونکہ موجودہ حکومت کاسیاہ دور ختم ہونے کو ہے اور انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔تویہ ہماری ذمہ دار ی ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو عوام کو تمام بحرانوں سے نجات دلاسکیں۔آئندہ انتخابات ہمارے پاس آخری موقع ہیں اگر ہم نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تو یاد رکھیںہمارے لیے دائرہ زندگی بہت تنگ ہوجائے گا۔اگرچہ پاکستان میں اس وقت امن و امان کی تشویشناک صورتحال ہے۔ملک اور عوام کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے بروقت انتخابات کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان میں حالات کی خرابی کے باوجود پوری قوم پر امید ہے کہ انشائ اللہ دہشتگردی کے عفریت سے جلدجان چھوٹ جائے گی اور اس کا واحد حل بروقت اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔
Sami-ur-Rehman Zia
About the Author: Sami-ur-Rehman Zia Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.