کامیابی کا راز

ایک نوجوان نے سقراط سے پوچھا کہ کامیبابی کا راز کیا ہے۔

سقراط نے کہا کہ علی الصباح دریا کے کنارے ملنا ۔ دونوں جب دریا کنارے علی الصباح ملے تو سقراط نے نوجوان سے کہا کہ میرے ساتھ دریا میں کچھ دور چلو، جب دونوں کندھے تک گہرے پانی میں پہنچ گئے تو سقراط نے اچانک نوجوان کو سر سے پکڑا اور اسے پوری طاقت لگا کر ڈبونے کی کوشش کی۔ نوجوان کیونکہ اس بات کے لیے تیار نا تھا اسلیے زیادہ مزاحمت نا کر پایا اور قریب تھا کہ نوجوان کا سانس رک جاتا، سقراط نے اس نوجوان کو چھوڑ دیا اور وہ نوجوان پانی سے سر نکال کر گہرے سانس لینے لگا۔

سقراط نے نوجوان سے پوچھا “جب تم سر سمیت پورے کے پورے پانی کے اندر تھے اور باہر نکلنے پر اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہے تھے تو وہ کون سی اہم ترین بات تھی جو تمہارے زہن، دماغ اور دل میں آرہی تھی۔

اس نوجوان نے کہا “ہوا اور سانس “ کہ وہ چیزیں تھیں جو میرے لیے قیمتی ترین تھیں جن سے میری جان بچنے کی امید تھی۔

سقراط نے کہا “ میاں یہ ہے کامیابی کا راز کہ جب تمہیں کامیابی کی اتنی شدید ضرورت ہو جتنی تمہیں زندگی بچانے کے لیے ہوا کی ضرورت تھی اور وہ کامیابی تمہیں مل جائے تو پھر تمہیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ اور جس طرح تم زندگی بچانے کے لیے ہوا کی اہمیت اب سمجھ گئے ہو اس طرح اچھی زندگی گزارنے کے لیے اگر کامیابی کی اتنی ہی شدت سے کوشش کرو جتنی جان بچانے کے لیے ہوا کھینچنے کے لیے کر رہے تھے تو یاد رکھنا کہ وہ کامیابی تمہارے بڑی قیمتی ہونی چاہیے دنیا میں اس سے بڑا کامیابی کا راز کوئی اور نہیں ہے“۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 500560 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.