تیرے دور کا آغاز ہے

آج کی موجودہ صورتحال اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک اور برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے قو ل و عمل کی شہادت دیتے ہوئے واقف کیا جائے ۔ورما کمیٹی کو جماعت اسلامی ہند نے اپنے مشورے پیش کئے تھے جس کے خاطر خواہ نتائج دیکھنے کو مل گیا ہے کہ ورما کمیٹی نے جماعت اسلامی کے مشوروں میں سے کچھ نکات کو شامل کیا ہے کہ نابالغ لڑکی اگر باہمی رضا مندی سے بھی بدکاری کا ارتکاب کرے تو وہ جرم اور عصمت دری میں شمار کیا جائے گا ۔جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ اگر ہم اپنے فرض منصبی کو اسی طرح حکومت وقت اور برادران وطن تک پہونچائیں تو انشاء اﷲ کامیابی ضروری ملے گی ،اس کام کو کرنے کیلئے ہمیں صرف یہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے قول و عمل و اخلاق کو بہتر بنائیں ۔گرچہ اسلامی تعلیمات کے علمبردار آج خود اس کیچڑ میں لت پت نظر آتے ہیں جس میں دیگر لوگ ہیں ۔لیکن اس کے با وجود یہی وہ لوگ ہیں جن کے پاس اﷲ تعالٰی کی صحیح واضح اور برحق تعلیمات ہیں اور یہی وہ اﷲ کے برگزیدہ بندے ہیں جو علم رکھتے ہیں ،واضح ہدایت ،تعلیمات اور سرخ روئی و کامیابی کی بشارتیں بھی جبکہ دوسروں کا معاملہ اس کے برخلاف ہے ۔وہ نہ علم ہی رکھتے ہیں اور نہ ہی عمل اس لئے ایسی صورتحال میں اس سے کوئی خاص توقع نہیں کی جا سکتی ہے ۔لیکن مسلمان تو مسلمان ہی ہوتا ہے گرچہ ہمارے اندر کتنی ہی خرابیاں کیوں نہ آگئیں ہوں لیکن ہم اﷲ کی ذات اور اسکی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے ہیں اس لئے ماضی کی تلافی مستقبل سے کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام کے پرچم کو بلند کرنے کا جذبہ پیدا کریں ،دین کا چلتا پھرتا داعی بنیں ،واقعی اگر ہمارے اخلاق درست ہو گئے تو بخدا اسلام کا ستارہ پھر سے دنیا میں اپنی روشنی بکھیرنے لگے گا اور جوق در جوق لوگ اسلام کی آغوش میں آتے جائیں گے۔صرف ہم اپنے قول و عمل کو درست کرلیں اپنے دلوں کو کشادہ کرلیں واقعی اس طرح عمل سے ہمارے دل کو بھی سکون راحت ملے گی اور فرـض منصبی کی ادائیگی کیلئے راہ بھی ہموار ہوتا جائے گا ۔
Falah Uddin Falahi
About the Author: Falah Uddin Falahi Read More Articles by Falah Uddin Falahi: 135 Articles with 102699 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.