آپ کی خواہشات اور ان کی تکمیل

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔
اعو ذ با للہ من الشیطان الرجیم۔
بسم اللہ الرحمان الرحیم
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میر ی بات

معز ز خواتین و حضرات السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ!
آپ ماشاءاللہ مسلمان ہیں۔اللہ تعالٰی کے پیا رےہیں کیو نکہ اس کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں سے ہیں۔ آزاد ہیں۔عقلمند ہیں۔ آپ کیا چا ہتے ہیں دو لت عز ت شہرت یا اقتدار ،غموں اور پر یشا نیوں سے نجات،حقیقی خو شی یا علم )حقیقت( ،یہ سب کچھ اور اس کے علاو ہ اور بھی بہت کچھ ، سب ممکن ہے کہ آپ پر ہے اللہ کا فضل و کرم!

بشرطیکہ آپ لو لگا ٰئیں اللہ تعالیٰ سے بشرطیکہ آپ پہچا نیں اپنے آپ کو اور تلاش کریں اپنے آپ کو اور پہچا نیں اپنے خا لق کو اور محبت کر یں اس سے، فائدہ اٹھا ئیں اپنی عقیدت کا اور اپنے ایمان و یقین کا۔ اور کام لیں اپنی عقل سے،بد لیں اپنے آپ کو اور نکلیں غلا می اور غربت سے، بدل دیں حا لات کو کہ بہت بڑا گناہ ہے ما یوسی اور بہت بڑا خزانہ ہے امید !

اگر آپ چا ہتے ہیں پسند کی شادی، صحت مند نیک اور فرمانبردار اولاد،بچوں کا شاندار مستقبل،مقدموں سے نجات،دنیا و آخرت کی بھلائیاں ،قلبی سکون، پیار محبت،امن وترقی، با عزت و پرسکون زندگی، قبر اور دوزخ کےعذاب سے نجات، بخشش اور جنت اور نعمتو ں کا حصول ، اور سب سے بڑھ کر قیامت کے دن خدا کا دیدار اور اس کی خوشنودی، روحانی طاقت، اور پوری ہو آپ کی ہر مرضی اور پوری ہو آپ کی ہر خواہش اور ہر دعا۔ انشاء اللہ!

بشرطیکہ آپ سمجھیں د ین کو اور کریں اپنی اصلاح یاد کریں خدا کو اور چلیں اس کے حکموں پر اور محبت سے پیروی کریں اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کیونکہ خدا مہربان ہے اور اس کارسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم رحمت اللعالمین ہے۔ سب کا محسن ہے۔ کیا چر ند کیا پر ند . نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے قربِ نوا فل والی حدیث میں ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالٰی فر ما تا ہے" بند ہ عبادات )اور نیکیوں( کی وجہ سے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے حتی کہ میں اس کی زبان بن جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے میں اس کی آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے میں اس کے ہا تھ بن جاتا ہوں جن سے وہ کام کرتا ہےاور میں اس کے پا وّ ں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے"-

تو آئیں ہم آج ہی سے اپنے مہربان خدا سے محبت کریں اس کا قرب پانے اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ بمطابق قرآن مجید خدا کے دوستوں کو نہ کوئی ڈر ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی غم۔ پس اللہ تعا لٰی کی مہربانی اور اس کے فضل وکرم سے حالات بدل جاتے ہیں ، بگڑے ہوئے کام سنور جاتے ہیں اور حل ہو جاتی ہیں تمام مشکلیں اور معاف ہو جاتے ہیں تمام گناہ۔ انشاء اللہ
سارے سجدے میری جبیں کے لئے
اور ثنائیں تمام تیری ہیں!
Talib Hussain Bhatti
About the Author: Talib Hussain Bhatti Read More Articles by Talib Hussain Bhatti: 33 Articles with 48697 views Talib Hussain Bhatti is a muslim scholar and writer based at Mailsi (Vehari), Punjab, Pakistan. For more details, please visit the facebook page:
htt
.. View More