شرک بہت بڑا گناہ ہے

ہندوں اور غیر مسلم سے کیا گلا وہ تو قران پڑھتے نہیں ہیں قران تو مسلمان پڑھتا ہے مگر پھر بھی غفلت میں ڈوبا ہوا ہے ۔۔ اللہ کو چھوڑ کر آج کے مسلمان نے اپنے لئے بہت سے بت تراش لیئے ہیں ایسے بت جو اپنے نفع نقصان پر بھی قادر نہیں وہ کسی کو کیا دیں گئے ۔۔۔

قران میں اللہ نے صاف صاف ارشاد فرما دیا ہے سورة الأعراف

194۔ بے شک جنہیں تم الله کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں پھر انہیں پکار کر دیکھو پھر چاہے کہ وہ تمہاری پکار کو قبول کریں اگر تم سچے ہو-

195۔ کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑیں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنیں کہ تو اپنے شریکوں کو پکارو پھر میری برائی کی تدبیر کرو پھر مجھے ذرا مہلت نہ دو۔۔

کیا اس کے بعد کوئی حجت رہ جاتی ہے نہیں نہ پھر ہم کیوں نہیں چھوڑتے مزاروں پہ جانا ہم کیوں نہیں مانتے کے قبر میں موجود ولی چاہیئے خدا کا بہت نیک بندہ ہی کیوں نہ ہو وہ کچھ نہیں کرسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سورة الأعراف میں اللہ نے ایک جگہ اور ارشاد فرمایا ہے کہ

189. وہ وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ اس سے آرام پائے پھر جب میاں نے بیوی سے ہم بستری کی تو اس کو ہلکا سا حمل رہ گیا پھر اسے لیے پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تب دونوں میاں بیوی نے الله سے جو ان کا مالک ہے دعا کی اگر آپ نے ہمیں صحیح سالم اولاد دے دی تو ہم ضرور شکر گزار ہوں گے-

190. پھر جب الله نے انکو صحیح سالم اولاد دی تو الله کی دی ہوئی چیزوں میں وہ دونوں الله کا شریک بنانے لگے سو الله ان کے شرک سے پاک ہے-

191. کیا ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی نہیں بنا سکتے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں-

192. اور نہ وہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں-

اب کیا حجت باقی رہ گئی کہ کسی کو اولاد نہ ہو تو وہ بابا سرکار والے کے پاس پہنچ جائے اولاد کے حصول کے لئے ۔۔۔۔اولاد ہوجائے تو چادریں اور نزرانے اپنے باباؤں کے نام پر چھڑھاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچئے اور اپنے لئے اللہ سے ہدایت مانگئے تاکہ قران کی آیات آپ کے دل میں اتر جائیں اور ان کے معنی آپ کو سمجھ آجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 24017 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More