متبادل کرنسی نظام

نئے خیالات پر سوچنا میری بچپن سے ہی کمزوری رہا ہے بیشک وہ صحیح ہوں یا غلط مگر میں سوچتا ضرور ہوں۔ کیونکہ میرا ماننا یہ ہے کہ نئی باتوں سے ہی نئے راستے نظر آتے ہیں۔

مہنگائی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور ماہرین اسکی وجہ افراط زر کو بتا رہے ہیں۔ میرا آئیڈیا یہ ہے کہ اگر حکومت ایک نیا نوٹ جاری کرے جسکی مالیت ہمارے دس روپوں کے برابر ہو تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ مطلب یہ کہ وہ نیا ایک روپیہ کہلائے اور ہم موجودہ ایک روپیہ کو کوئی بھی نام دے دیتے ہیں یعنی ایک آنہ۔ اس سے یہ ہوگا کہ موجودہ سو روپیہ دس روپوں کے برابر اور ہزار روپے سو روپوں کے برابر ہوجائیں گے۔ مطلب اگر آپکی تنخواہ بیس ہزار روپے ہے تو وہ صرف دو ہزار روپے ہو جائے گی۔ پٹرول جو آج سو روپے لیٹر ہے وہ دس روپے لیٹر ہو جائے گا۔ آٹا چالیس روپے سے صرف چار روپے کلو ہو جائے گا۔ ےعنی ہر چیز کی مالیت میں واضح فرق پڑ جائے گا۔

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ جو چیز پندرہ روپے کی ہے اسکا کیا ریٹ ہو گا؟ جناب اسکا ریٹ ایک روپیہ اور پانچ آنے ہوگا۔ آجکل آئی ٹی کا دور ہے اور اللہ پاک کے کرم سے ہمارے پاس ایسے پروگرامر موجود ہیں جو آسانی سے ان ریٹوں کے سوفٹ ویئرز بنا سکتے ہیں۔ بلکہ مخصوص کیلکولیٹر بھی بنا کر دے سکتے ہیں جو قیمتوں میں فرق نہ آنے دیں۔

دوستو امید کرتا ہوں کہ میرا آئیڈیا اگر قابل قبول نہ بھی ہوا تو کوئی بات نہیں مگر پٹرول اور آٹے کے اتنے کم ریٹ دیکھ کر آپ کا دل تو ضرور خوش ہوا ہو گا۔ کاش ایسا ہو جائے تو کتنا اچھا ہو گا؟
M Asif khilji
About the Author: M Asif khilji Read More Articles by M Asif khilji: 5 Articles with 7319 views Salam. I am BCS + B.A from TIU Lahore and BZU Multan. I Love Science News and Also try to discover new ideas of science. Now days I am doing my own Ir.. View More