نیا سال مبارک ہو اور۔۔۔۔۔۔۔

قار ئین محترم! آ پ سب نے اس سا ل کا آخری سو رج غروب ہوتے ہو ئے دیکھا ہو گا کہ وہ کس توانائی اور کس حالت میں غروب ہو ا ہے کل کا دن ایک نئی صبح ایک نئی دنیا لے کر آ پ کے سامنے ہو گا لیکن اس تھوڑے سے دورانیے میں جب یہ سو رج اپنی تمام توانا ئیوں، رعنائیوں سے رخصت ہو رہا ہے اور کل کو نیا صبح لے کر آ ئے گاہمیں بحیثیت قوم بحیثیت فرد اپنا احتساب کر نا ہو گا کہ ہم سے پچھلے سا ل کیا کیا غلطیاں سر ز در ہو ئی تھیں اور ان کی کیا وجو ہا ت تھیں کہ ہم سے وہ غلطیاں سر زدر ہو ئی ان سے کن کن کو کیا کیا پریشانیاں پیدا ہو ئی کن لوگوں کی راہ میں کانٹے بنے اور کن کے دلوں کو ان غلطیوں سے دل صدا پہنچا اپنے ملک کی ترقی خوش حالی میں اپنا کیا کردار ادا کیا ہے؟ اور اس کے نام کو روشن کر نے کے لئے کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے؟ اس کے اوپر بیرونی طاقتوں کی طرف سے لگنے والے الزامات پر اس کی حفاطت کا کیا کام کیا ہے؟ اور کون سا اچھا کام اس کے لئے کیا ہے کہ اس کا بیرونی دنیا میں نام روشن کر نے میں کام آ یا ہو؟ یا یہ کہ جو ثمر ہمیں ملا ہے اس کی حفاظت کرنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ؟اپنے آ با ﺅ اجداد کی قربانیوں کو دھیمک سے بچایا ہے؟ کیا ہم نے اس ملک کو ان افکار پر عمل پیرا کیا ہے جو ہمارے آ باﺅ اجداد نے اس کے لئے دیکھے تھے ؟ ان تمام اسلامی اصولوں پر یہاں عمل ہو رہا ہے جن کی لئے یہ ٹکڑا حاصل کیا گیا تھا؟ یا پھر ہم اس ثمر کو دھیمک سے بچا ہی نہیں سکے؟ کیا ہمارا فردا فردااور قومی سفر شاہراہ زندگی پر اپنی متعین منزل کی طرف ٹھیک ٹھا ک طریقے سے جاری و ساری ہے یا نہیں ؟۔ اور اس میں کیا بہتری کے لئے تجاویز ہیں؟ ان تمام سوالوں کا جواب تلاش کر یں تو ہر بات کا جواب ناں میں ہی سامنے آ ئے گا کیونکہ غیروں کو تو چھوڑیئے اپنوں کی سازشوں سے ہی ہم اسے محفو ظ نہیں رکھ سکے اور اوپر سے ہمیں غیر زخم پر زخم دیئے جا رہے ہیں-

آئیے ان پہلو ﺅوں پر غور کر تے ہیں سال 2012پاکستان کے لئے کیسا رہا ۔ یہ سال پاکستان کے لئے پریشانی اور مصیبت کا سال ثابت ہو ا ا س کے شروع ہو نے سے لے کر ختم ہو نے تک پاکستان میں کئی مشکلا ت پیدا ہوئیںکئی حادثات رونما ہو ئے جن کی وجہ سے پاکستان کا عالمی دنیا میں نام بدنام ہوا اور وہاں پاکستان میں اندورنی انتشار، بجلی گیس کی لو ڈ شیڈنگ نے ملک کی معشیت کا بیڑا غرق کر دیا سر مایہ دار اپنا سر مایہ دو سرے ممالک میں منتقل کر نے پر مجبو ر ہو گئے پاکستان کو نہ صرف اندورنی دور پر کمزور ریاست سمجھا گیا بلکہ پورا دنیا نے ملک پاکستان پر اپنے مقاصدکا دھاوا بو ئے رکھا ۔ اور پاکستانی حکومت کی گرفت نہ ہو نے کی وجہ سے سینکڑوں لو گ اس سال بھی اس جہاں فا نی سے کو چ کر گئے جگہ جگہ بم دھماکوں نے لوگوں کو ذہنی جسمانی مفلوج بنا دیا تو دوسری طرف کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا تو کہیں ڈنگی او ر سا ل کے جا تے جاتے کھانسی کے سیرپ سے ہلاکتوں نے اس عرض وطن کی آ نکھوں میں آ نسو دیئے اسی سال بلدیہ ٹاﺅن اور نہ ہی مون ما رکیٹ آ تش گیری جیسے واقعات ہو ئے جن سے نہ صرف جانی بلکہ مالی نقصان بھی ہوا اور اسی سال میں ہمار ی فوجی جوان جو ہمیں آرام کی نیند دینے کے لئے(خون جما دینے والے علاقے) گیاری سکیٹر میں اپنی ڈیو ٹی سر انجام دے رہے تھے جام شہادت نوش فر ما گئے وہ کون سی اچھی خوش خبری ہے کہ ہم نئے سال کو ”ہیپی نیو آ ئیر “ کے ساتھ خو ش آ مدید کہیں ابھی تو اہل پاکستان کو بھو جا ایئر لائن کا وہ بد قسمت طیارہ بھی نہیں بھولا جس کے مسا فر پھر کبھی اپنے پیاروں سے نہ مل سکے ان سب میں سے تو اہل پا کستان کو کوئی خو شخبری نہیں ملی مگر اگرآ ج نئے سال کے ابتدا ءسے ہم خود اپنے آپ سے یہ عہد کر لیں کہ بلکہ عملی طور پرکام شروع کر دیں کہ کو ئی بد دیانتی نہیں کر یں گے اپنا کام پوری دلجوئی اورمحنت سے سر انجام دیں گے بلکہ آ ج ہمیں اس نئے سو رج کے ساتھ وعدہ کر نا ہو گا کہ ہم اپنے آ باﺅ اجداد کی قر بانیوں کے دیس میں وہ کا م سر انجام دیں گے جو ان کے دلوں میں موجو دتھے اور ان کے اس وطن کو جس کے لئے ہما ری ماﺅوں بیٹیوں نے اور ان کے بھائیوں اور جگر گوشوں نے اپنے خون کے نذرانے دیئے اس کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر نے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں گے اور اپنے ملک کی ترقی میں دن دوگنی رات چکنی محنت کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لے گا بلکہ رو زقیامت ہم سب ان شہدا ءکے سامنے شر مند ہ بھی نہ ہو نگے جنھوں نے اس ملک کو حاصل کر نے میں خون جگر دیا ہے-
Muhammad Waji Us Sama
About the Author: Muhammad Waji Us Sama Read More Articles by Muhammad Waji Us Sama: 118 Articles with 120343 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.