فتنو ں کے دور میں ایما ن کو کیسے بچا یا جا ئے ؟

(مولا نا حذیفہ مولا نا غلا م محمد صاحب وستانوی)

اللہ رب العز ت نے ہمیں انسا ن کی صور ت میں وجو د بخشا ، یہ اللہ کا انتہا ئی عظیم انعام ہے ، اللہ کی مخلو ق مےں انس و جن ہی مستحق جزا ءو سزا ءہےں، اس لیے کہ اللہ نے انسا ن کو قو تِ ارادہ عطا کیا ، پھرعقل دی جس سے وہ خبیث وطیب میں تمیز کر سکے ، اپنے نفع و نقصا ن کو سمجھ سکے ، اور اسے ہدایت وضلا لت کے درمیا ن امتحا ن کے لیے چھوڑ دیا ، اس کی ہدایت کے لیے انبیا ءعلیہم السلا م کو مبعو ث کیا ،جنہوں نے وحی کی روشنی میں ہدایت کی را ہیں بتائیں ، انبیا ءکے سلسلے کو احمد ِمصطفی محمدِ مجتبیٰ حبیب ِکبریا ءصلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہائی جامع وحی ناز ل کی ، جس میں انسا ن کو اللہ سے مر بو ط رکھنے کے لیے عقائدکی تعلیم ، اللہ کی مر ضیا ت کے مطابق قو ل و فعل کے لیے احکامِ فقہیہ کی تعلیم ، اخلاق کی درستگی کی لیے تزکیہ ¿ نفس کی تعلیم ، حقو ق العبا دوحقو ق الحیو ا ن کے لیے معاشر ت کی تعلیم ، اور کسب ِحلا ل کے لیے معیشت کی تعلیم کو مکمل جامعیت وما نعیت کے ساتھ اور سا تھ سا تھ ” اشر اط الساعة “ کے عنو ا ن سے قیامت تک امت کو پیش آ نے والے فتنو ں اور اخبار سے مطلع کیا گیا ، غر ضیکہ ان تمام امور کی تعلیم دی گئی جو انسا ن کی دنیوی ضرو رت کو بہ حسن و خو بی پورا کر نے کے ساتھ ساتھ آ خر ت کی کا میا بی کی مکمل ضا من ہو ، جب تک امت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیما ت پر عمل کرتی رہی دنیوی کا میا بیا ں اس کی قدم بو سی کرتی رہی، مگر جہاں امت نے تعلیمات ِنبویہ سے انحر ا ف کیا اور اپنی خواہشا ت کے مطا بق قرآ ن وحدیث کی باطل تا ویلا ت کر نی شروع کردی تو اللہ نے اس کو ہرطرح کی دنیو ی پریشا نی میںمبتلا کر دیا ۔ قر آن نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ﴾انتم الا علو ن ان کنتم مومنین ﴿”تم ہی سر بلند رہو گے اگر صفتِ ایما ن کے ساتھ متصف رہو گے ۔“

ایک سنگین مسئلہ : مسلما نو ں کو بڑی سنجیدگی کے سا تھ اس مسئلہ پر غو ر وفکر کرنے کی ضرو رت ہے کہ مقصد ِحیات کیا ہے ؟ اور آج کا انسا ن مقصد ِحیا ت کو پس پشت ڈالکر کہاں جا رہا ہے ؟!!

لو گوں کا عجیب حا ل ہے ، ایسے زندگی گز ار رہے ہیں جیسے مر نا ہی نہیں ہے !!! اور زندگی کا حساب ہی نہیں دینا ہے !!! حالا نکہ یہ دو نو ں چیز امر مسلّم ہے ، نہ مو ت سے کوئی بچ سکتا ہے اور نہ حسا ب و کتا ب اور میز ا ن سے اور نہ جزاوسز ا سے ۔ مغر ب نے ما دّیت یعنی دنیا پر ستی کو لو گو ں کے ذہن ودما غ پر ایسا مستو لی کردیاہے کہ دینی علم اور فکر آخرت میں رسو خ کے بغیر دنیاداری سے بچنا انتہائی دشو ار ہے ۔ اہل مغر ب یہو د و نصا ریٰ نے حب دنیا کو ذہن دماغ پر مسلط کرنے اور آخرت سے غافل کرنے کے لیے بڑی زبر دست پلاننگ کی اور دنیو ی تعلیم میں لو گوں کو ایسا مشغو ل کیا کہ دینی تعلیم کے لیے فرصت ہی نہیں بچی اور جو فر صت کی گھڑیاں تھی اس میں انسا ن کو ذرائع ابلا غ کے جال میں پھنسا دیا کہ ٹیلی ویژن پر اخبار بینی، اسپور ٹ ، سیر یل، فلم ، ناچ ، گا نے ، مختلف کلچر پر وگرا م وغیرہ میں ایسا مشغو ل کیا کہ دین کے لیے اس کے پا س وقت ہی نہیں بچا ، نہ دین سیکھنے کا وقت ہے اور نہ دین پر عمل کر نے کی فرصت ۔

دنیوی تعلیمی نصاب میں بلاضرورت وحاجت افکار واعتقادات سے تعرض اور مادی افکار کی زہرافشانی:
دنیو ی تعلیمی نصاب میں اگر فن اور ہنر پر اکتفا کیا جا تا تو کوئی با ت تھی، مگردنیوی تعلیمی نصا ب میں ما دّی افکار کا زہر اور اس کے ایما ن سو ز اثرا ت ،افکار ، اعتقادات اور تہذیب و ثقا فت کو بھی شا مل کیا ....گہری سازش اور منصو بہ سے اس کی بھی ما دی تفسیر کی.... قصداً وعمداً تعلیمی نصاب میںمادّی افکا ر کو فر و غ دیا ....دین و مذہب کو انسان کی زندگی سے دریا بر د کر دیا اور خوا ہ مخواہ یہ ثابت کیا کہ” مذہب “ انسان کا ذاتی ونجی مسئلہ ہے (جب کہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ) اجتما عی زندگی میں اس کی کوئی ضر ور ت نہیں اس فکر و تھنکنگ کو فر و غ دینے کے لیے ”سیکو لرزم “(Secularism) کو بڑ ھا چڑھا کر پیش کیا ۔ اسی پر بس نہیں کیا، بلکہ انسا ن کو نجی زندگی میں مذہب سے دور رکھنے کے لیے” ہیو منز م“(Humanism) کو فر و غ دیا۔ انسا ن کو یہ تعلیم دی کہ وہ مختارِ کل .... اور العیاذ با للہ اسے اپنی زندگی گزا ر نے میں کسی خدائی پا بند ی کا لحا ظ کر نے کی ضرو ر ت نہیں۔ ایک اور قدم آ گے بڑھاتے ہوئے ”میٹر یلز م“(Materialism) کو فر و غ دیا، اس کے ذریعہ انسا ن کو یہ بتلا نے کی نا مسعود کوشش کی کہ جو کچھ ہے بس یہی دنیا ہے ،لہٰذا دنیا کی کامیابی کی کوشش ہی میں مشغول ہوناہے ۔ العیا ذ با للہ آخر ت کی زندگی کس نے دیکھی ؟ اور پتہ نہیں مرنے کے بعد زند ہ ہو نا بھی ہے یا نہیں ؟ لہٰذا جو کچھ کر نا ہو سب دنیا ہی کے لیے کر و ، اپنی ہر چیز کو دنیا کی کا میا بی کے لیے قر با ن کردو ، اپنا ما ل ،اپنی جا ن، اپنا وقت ، اپنی اولا د سب کو دنیا داری میں مشغو ل کر دو ۔ اللہم احفظنا من الفتن

یہو د ونصا ریٰ کی شیطنت نے اپنے شیطا نی اجنڈے کو مز ید استحکام دینے اور عو ا م تو عو ا م خو اص کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے اور وحی الہٰی کی حیثیت ِحاکمہ کو ختم کر نے لے لیے ”امپر یز م ‘ ‘ (Empiricism) کو فر و غ دیا اور یہ ثابت کر نے کی کو شش کی کہ جو کچھ حقیقت اور حقا ئق کا ادرا ک ہو تا ہے، محض مشا ہد ہ اور تجر بہ سے حا صل ہو تا ہے ۔ لہٰذا عقل، حس ،تجر بہ اور مشا ہدہ ہی اشیا ءکی حقیقت کو معلو م کر نے کے لیے کافی ہے۔ العیا ذ با للہ! اس کے لیے کسی ”نبی“ اور ”رسول ‘ ‘ کی تصدیق کر نے اور ا ن کی با ت پر اعتما د کر نے کی چند ا ں ضرو ر ت نہیں، اور اسی خطرناک حر بہ سے ان شیطا ن نما انسا نو ں نے عور ت کو آ زا دی دلا ئی ، جو آ زادی نہیں بر با دی کا با عث ہو ئی ۔ آج دنیا کے حالا ت اس پر گواہ ہیں اور جب عو ر ت گھر سے بے پر دہ ہو کر با ہر آ ئی تو اس کے کیا کیا نتا ئج سا منے آئے ؟ جنسی ابا حیت ، عریا نی ، فحا شی ، زنا کا ری ، کو عا م روا ج حا صل ہو گیا ۔ دنیا میں زنا کا ری کے لیے لا ئسنس جاری ہو نے لگے ، مر د اور عورت کی رضا مندی کو زنا کی فہرست سے خا رج کر دیا ،جس کے سبب یور پ میں خا ندا نی نظا م جو تبا ہ ہو ا، وہ دنیا والو ں کے سامنے ہے ۔ گویا ”من حفر باراً لاخیہ وقع فیہ“ کا یو رپ صحیح مصدا ق ٹھہر ا ،جو اپنے بھا ئی کے لیے کو ا ں کھو دتا ہے خودہی اس میں گر تا ہے ۔اور” لبر یز م “ (Labralism)کے ذریعہ مذکورہ نظریہ کو مزید تقویت دی گئی۔ اب بھی اگرانسا ن اہل مغرب کے اس منصو بہ کو سمجھ کر رد کرنے پر آ ما دہ ہو جائے تو اس کے لیے خیر ہے ورنہ ہلا کت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آنے والا ۔ ” خسر الدنیا وا لآ خر ة “سے دو چا ر ہو نا لا ز م ہے ۔ (اللہم اھدنا واھدبنا واھد النا س جمیعا ً )

یہو د و نصا ریٰ پر انسا ن کو گمر ا ہ کر نے اور اپنا تسلط قا ئم کر کے اسے بر قر ار رکھنے کا ایسا خبط سو ا ر ہوا کہ اس نے معاشر ے کے معصو م بچو ں کو بھی نہیں بخشا اور نصابی کتا بو ں میں مقصد ِحیا ت یعنی اللہ کی عبا د ت اور ا س کی رضا کے حصول کے لیے حتی المقدور کوشش سے غافل کر نے کے لیے ”فر ائیڈزم“( Fraidism)اورجنسیت کو شا مل کیا اور العیاذ باللہ انسا ن کو یہ با و ر کرانے کی کوشش کی کہ وہ دنیا میں محض جنسی ضرو ر ت کو پور ا کرنے کے لیے آ یا ہے ، لہٰذا اسی پر اپنی توجہ مبذول کر ے اوراس طر ح انسا ن کو اشرف المخلو قات کے درجہ سے اتا ر کر دیگر حیو ا نو ں کی صف میں لاکھڑ ا کر دیا ۔

اخیر میں انسا ن کو خدا سے کا ٹ نے کے لیے ”ڈارونز م“ (Darivinism)کا کیل ٹھو نس دیا اور یہ جتلا نے کی کوشش کی کہ انسا ن ایک ترقی یا فتہ جا نو ر ہے اوریہ دنیا ” بقا ءاصلح “ کے اصو ل کے تحت وجود میں آئی اور چل رہی ہے۔ العیاذباللہ ! نہ اسے کوئی پےدا کر نے والا ہے اورنہ اسے کوئی چلا رہا ہے اور نہ یہ ختم ہو گی ۔

اللہ اللہ ! یہ کیا ہے دشمنا نِ انسا نیت اتنا سب کچھ کر نے پر بھی نہیں تھمے اور سیا ست کو بھی اپنے دا مِ فریب میں لے لیا اور یہ ہو ّ ا کھڑا کیا کہ سیا ست اور دین علیحدہ علیحدہ ہے، لہٰذا انسا ن کی سیا سی کا میا بی محض ”ڈیموکریسی “ اور جمہوریت میںمخفی ہے۔ اور حکمرا نی کے لیے العیا ذ باللہ خدائی قوانین کی کوئی حا جت اورضر ور ت نہیں۔ اور اس طرح پارلمینٹ کو شریعت کی جگہ حلت اور حر مت کا ٹھیکا دیدیا بس پھر کیا تھا پا رلمینٹ میں مو جو د ملحد فکر انسا نو ں کے ٹولہ نے شراب نوشی، جو ا،ہم جنس پرستی وغیرہ کو حلا ل قر ا ر دیدیا اورانسا ن کی بچی کُچی شرافت کو بھی ملیا میٹ کردیا ۔

اردو زبا ن میں ضر ب المثل مشہو ر ہے” دھوبی کا کتا نہ گھر کانہ گھا ٹ کا “ بس مغر ب کی اندھی تقلید میں انسان کا بھی یہی حشر ہو ا کہ وہ خدا سے کٹا ہی تھا، سر ما یہ دارا نہ نظام کو فر و غ دیکر اس کو خود انسا نی ہمد ردی سے دور کردیا اور سو د کی بد تر ین لعنت میں گر فتا ر کر دیا کہ انسا ن بس اپنی مالی ترقی کی فکر کر ے اور بس !کو ئی دوسر ا انسا ن چاہے کیسی ہی بری حا لت میں کیو ں نہ ہو، اس کی ہمدر دی کر نے کی کوئی ضر و رت نہیں کیو نکہ سر ما یا دارانہ نظا م میں آمدنی کی تقسیم محض چار افرا د میں تقسیم ہو ئی ”انٹر پینر“ سرمایہ داراور اجیرکرایہ دار کے درمیان ہو گی ، معاشر ے کے کمزو ر او ر مفلو ک الحا ل کی طر ف کو ئی التفات نہیں کیا جا ئے گا ۔

انسا ن کی شرافت اور ایما نی طا قت کو سلب کر نے کی عا لمگیر سا زش
میر ے عز یز مسلمان بھا ئیو ! دور حا ضر کے ایمان سو ز فتنے جس نے مسلما نو ں کو خاص طور پر اور سار ے انسا نو ں کو عا م طور پر اپنی لپےٹ میں لے رکھا ہے اور انسا ن کو ہلا کت کے دہا نے پر لا کھڑ ا کیا ہے ، ایسے بد تر ین حالات سے کیسے نمٹا جا ئے اوراپنے خدائی قیمتی تحفہ ایما ن کو کیسے بچا یا جا ئے ، ہمیں اس کی فکر کر نی ہے، ورنہ انسا ن دشمن طاقتیں اب بھی اپنی کمینی حرکتو ںسے با ز نہیں آئی ہےں ۔مذکور ہ نظریا ت کے بعد بھی پہ در پہ نظر یا ت کو ذرا ئع ابلا غ کے ذریعہ عام کیا جا رہا ہے، مثلاً” نظریہ ¿ بگ با نگ‘ ” انفجا رِعظیم“ اسی طر ح نظریہ” اضا فت و قت“ اسی طرح سا ل گز شتہ” ا سٹیفن ہو کنگ “کا نظریہ اور سا ل روا ں میں” ھیگ بو سو ں پا رٹ اوف گو ڈ “ کا نظریہ، یہ سب مادیت ”میٹرلیزم “ کو مہمیز دینے کے لیے کیا جا رہا ہے،بات دراصل یہ ہے کہ اس وقت غلبہ انہیں حاصل ہے ، لہٰذا وہ رکنے والے نہیں ،سیا سی غلبہ انہیں حاصل ہے، میڈیا ان کے مکمل کنٹر و ل میں ہے، ذرائع ابلاغ انسا ن کی قوتِ فکر پر کنٹرول پانے میں فعّا ل کر دا ر اداکر تا ہے، دو نو ں ان کے زیر نگیں ہیں ” الیہو د والعالم و ا لموامرات والا ہداف والا سرا ر “کے مصنف فارو ق محمد نجلا نے ”جذور البلا ئ“ ص 14 کے حوالہ سے ایک یہو دی حاخام Reichoen کی یہ با ت نقل کی ہے کہ اس نے ” سیمو ن بن یہود ا“ کی قبر کے پاس ایک تقریر کی تھی ،جس میں کہا تھا کہ" اگردنیا پر تسلط کے لیے سو نا اور چا ند ی انتہا ئی اہم ہتھیا رہے ،تو صحافت اور ذرائع ابلا غ کو دوسر ی پو زیشن حاصل ہے ۔ گو یا دو لت اور ذرا ئع ابلا غ دو نو ں ہی عالمی تسلط کے لیے نا گزیر ہیں، لہٰذا ہمار ے لیے یہ انتہا ئی ضروری ہے کہ ما ل و دولت کے ذریعہ صحا فت اورذرا ئع ابلا غ پر پو را کنٹر و ل حاصل کرلیں ،چا ہے ذرائع ابلا غ پر کنٹرو ل کرنے کے لیے ہمیں کتنی ہی رشو ت کیو ں نہ دینی پڑے، ہم اس کے لیے تیاررہیں، کیو نکہ خاندانی نظا م ، عقا ئد اور اخلاق فاضلہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کے بغیر چا رہ کا ر نہیں"۔
( الیہو د والعالم ا لموامرا ت والا ہداف والا سرا ر : 161)

قا رئین ! آ پ اندا ز ہ لگا ئیں کہ ان کی سا زش کتنی گہر ی اور عا لمگیر ہے ، قر آ ن نے صحیح کہا ﴾ وان کان مکرہم لتزول منہ الجبا ل ﴿کہ اگر ان کا فر یب اور بس چل جا ئے تو پہا ڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جا ئے ۔ قرآن پہاڑ ہٹا نے کی با ت نہیں کررہا ہے بلکہ قرآ ن یہ کہہ رہا ہے کہ ان کی تد بیر یں ،سا زشیں ، اتنی خطرنا ک ہو تی ہیں کہ راسخ العقیدہ انسا ن کو بھی ہلا کر رکھ دے ۔ اللہ ہما ری حفا ظت فر ما ئے آ مین ۔

یہ دشمنا نِ ایما ن نہیں بلکہ دشمنا نِ انسا نیت ہےں۔ محض اپنے مفا د کے خا طرمسلما نو ں ہی کو نہیں بلکہ پورے انسا نی معاشر ے کو عا لمگیر پیما نے پر اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے ، اورما دّیت کا حملہ ایسا خو فنا ک کیا ہے کہ ” الا ما ن و الحفیظ “۔ زند گی کے کسی بھی اہم شعبہ کو بخشا نہیں بلکہ سب میں ما دّی افکا ر کوپور ی مکاری عیاری اور منصو بہ بند ی سے مسلط کر دیا ہے ، مثلاً عقا ئد کو مسخ کر نے اور بگاڑ نے کے لیے ”ریشنلائزیشن“ (Rationalization)کو فر و غ دیا جس کا مفہو م ہے ۔ عقل کو مذہب میں آخر ی فیصلہ کر نے والا قر ار دینا اور ان تمام نظریا ت کو رد کرنا جو عقل سے مطابقت نہ رکھتے ہو ں ،(عالمی یہودی تنظیمیں :193) اور پھر اس عقلیت کے سہا رے مذکو رہ نظریا ت کو اس اصو ل کے پیش نظر فر و غ دیا کہ" جھو ٹ کو اتنا دہرا ﺅ کہ لو گ اس کو سچ تسلیم کر نے پر آ ما دہ یا مجبو ر ہو جا ئیں" اس عقلیت کے نتیجہ میں بالآ خر لا دینیت نے جنم لیا اور پھر یکے بعد دیگرے مادّی افکا ر جنم لیتے رہے اور اب بھی لے رہے ہیں ۔

عقا ئد کے بعد جمہو ریت کے ذریعہ سیا ست کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اخیرمیں معاشر ت اور معیشت کو ”کمرسلا ئزیشن ‘ ‘کے ذریعہ اپنے قا بو میں کر لیا ۔

ما دّ یت کو دنیا میں کیسے فر و غ دیا گیا کے عنو ان سے انشا ءاللہ عنقر یب ایک تفصیلی مقا لہ مجلہ ہذا کے آئند ہ کسی شما رہ میں ملا حظہ فر ما ئیں گے ۔ اللہ اخلا ص کے ساتھ امت کے لیے کا ر آ مد مضا مین لکھنے کی تو فیق مر حمت فر ما ئے آمین

آئیے ! اب ہم اپنی دنیا و آ خرت کی کا میا بی کا عز م کرتے ہیں اوردنیا داری سے تو بہ ہی نہیں ”التو بة النصوحة “ کرتے ہیں اللہ ہماری مدد فر ما ئے ۔آمین

فتنو ں سے بچنے کی تدا بیر:
اپنے ایما ن کی حفا ظت یہ ہمار ا اولین تر جیح ہو نی چا ہئے، کیو نکہ اگر ایما ن سے ہا تھ دھو بیٹھے، تو نا قابلِ تلافی نقصان اٹھا نا پڑے گا ،جس پر مو ت کے بعد کف ِافسو س ملنے سے بھی کوئی فا ئدہ نہ ہو گا اور اس کے بعد عذابِ جہنم سے خلا صی کی بھی کوئی صور ت نہیں ہو گی، جیسا کہ قر آ ن کریم نے جا بجا بیا ن کیا ہے ۔لہٰذ ا اس مسئلہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مند رجہ ذیل ہدا یا ت پر عمل کیا جا ئے ،انشا ءاللہ مکمل فا ئد ہ ہو گا۔ اللہ صحیح لکھنے کی اورپھر اس پر ہم سب کو عمل کر نے کی توفیق مرحمت فر ما ئے ۔ آ مین ۔

عربی زبا ن کی کہاوت ہے ” کیف یتقی من لا یدری ما یتقی “ یعنی جو شخص فتنو ں سے نا واقف ہو اور نہ اس کے بد تر ین انجام سے ،تو وہ کیسے فتنو ں سے بچ سکتا ہے ۔!!!
(۱)....راسخین فی العلم علما ءربا نین کی تحر یرو ں اور تقریروں سے فتنہ کو جا نا جا ئے اور اس کے انجا م پر نظر رکھی جا ئے اور اس سے بچنے کی مکمل تدا بیر اختیا ر کی جائے ۔مثلا ً ”قیا مت کی نشا نیاں “(عمرا ن اشرف عثما نی ) "عالمی یہودس تنظیمیں " مفتی ابولبابہ صاحب دامت برکاتہم
(۲)....دعاءکا اہتمام کیا جائے اور رو رو کر اللہ سے مانگا جائے۔
(۳)....اسلامی فر ائض کا خا ص اہتمام کیا جائے مثلا ً نما ز ، رو ز ہ، حج ، زکوٰة اور ہر حالت میں ان فرائض کو ادا کرنے کی انتھک کوشش کی جا ئے ۔
(۴)....مقصد ِحیا ت” اللہ کی عبا دت اورا س کی رضا مندی کا حصو ل“ ہر حالت میں پیش نظر رکھا جا ئے ۔ اور اخلا ص کے ساتھ اس پر عمل کر نے کی کوشش کی جا ئے جس سے اللہ راضی ہو تا ہو، اورہراس قو ل و عمل سے بچاجائے ،جس سے اللہ نا را ض ہو تے ہوں ۔
(۵)....آخرت کی فکر اپنے اندر پےدا کی جائے اور اس کے لیے صالحین کی صحبت اختیار کی جائے اورایسی کتا بیں پڑھی جائے، اور گھرمیں اس کی تعلیم کی جائے جو فکر آ خر ت پید ا کر تی ہوں ، مثلاً مو ت کا جھٹکا ، دوزخ کا کھٹکا ، مو ت کا منظر ، کیا آ پ مو ت کے لیے تیا ر ہیں ؟ ، مر نے کے بعد کیا ہو گا ۔ (ا ئمہ ¿ مسا جد اور علما ءکو خاص طور پر امت کے سا منے ایسی آ یا ت کی تفسیر کر نی چا ہئے جن میں آ خر ت اور آ خر ت کے عذا ب ،جہنم اور جہنم کے مناظر کو اللہ نے بیا ن کیا ہے ۔)
(۶).... اسلا م کے بار ے میں ادھو ری معلو ما ت رکھنے والو ں سے بچا جائے اور مخلص علماءربانین اور راسخین فی العلم سے رابطہ کیا جائے ، خاص طور سے ٹیلیویژن پر جو ٹا ئی اور انشر ٹ کر کر اپنے آ پ کو اسلا می اسکا لر گر دا نتے ہیں ،جنہو ں نے با قا عدہ کسی عالم کے پا س دین کا علم نہ سیکھا ہو ،ا ن سے بچا جائے ، وہ آپ کی صحیح رہنما ئی نہیں کر سکتے بلکہ دین کے نام پر گمراہی کی راہ ڈال دینگے اور آپ کواس کا احساس بھی نہ ہو سکے گا۔
(۷).... دینی تعلیما ت کو حا صل کر نے کا نظا م بنا یا جا ئے ، یہ با ت امر مسلّم ہے ہمار ی تمام پر یشا نیو ں کا حل دینی تعلیم کے سیکھنے اور اس پر عمل کر نے میں ہے ، ہمارے بچے ، بڑے، عو رتیں ، جوا ن سب خو ب اچھی طر ح اسلا می عقا ئد سے واقف ہو نا چا ہئے ، سا تھ ہی ساتھ رو ز مر ہ کے فر ا ئض کے احکام مثلاً نما ز ، رو زہ ، زکوٰة، حج وغیرہ اور تا جر کے لیے تجا رت کے احکا م، مزدور کے لیے مز دو ری کے احکام ، جس کا جو پیشہ ہو اس پیشہ کے احکا م سے واقف ہو نا فر ض ہے ۔ اسلامی عقا ئد کو خو ب اچھی طر ح سمجھا اور سمجھا یا جائے، اور روز مر ہ پیش آ نے والے مسا ئل کے شرعی احکام سے واقفیت حاصل کی جا ئے، یا تو صحیح العقیدہ علما ءسے براہِ راست سیکھاجائے یا ا ن کی کتا بو ں کی گھر میں تعلیم کی جا ئے، مثلاً اسلا م کی بنیا دی تعلیما ت (حضرت مو لا نا اشر ف علی تھا نویؒ)، تحفة المسلمین (مو لا نا عاشق الہٰی میرٹھیؒ )، حیاةالمسلمین ، بہشتی زیو ر (حضرت مو لا نا اشر ف علی تھا نوی ؒ) ، دینی تعلیم کا رسالہ ، تعلیما ت ِاسلام(مفتی کفا یة اللہؒ ) ، اسلا می عقیدے (مولانا عبد الحق ) ، وغیرہ مگر علما ءسے بر ا ہ ِراست سیکھنا زیا دہ بہتر ہے ۔
(۸)....اہل اللہ اور صالحین کی صحبت اختیار کی جائے اور ان کے سا منے اپنے احو ال رکھکر ا س کا علا ج کر وا یا جائے ۔اور تز کیہ نفس کی فکر کی جائے ، اس سے متعلق کتا بیں پڑھی جا ئیں ، مثلاً دل کی دنیا (مفتی شفیع صاحب ؒ ) ، خطبا ت ذوالفقا ر ، مجا لس فقیر وغیرہ ۔
(۹).... اپنے بچو ں کی دینی تر بیت کی جائے اور فیشن پر ستی سے دور رکھا جائے ، گھر کا ما حو ل دینی بنا یا جائے ، کھا تے وقت بسم اللہ کھا نے کے بعد الحمد للہ وغیرہ کی تعلیم دی جائے ، اور ادعیہ ما ثور ہ کا خود بھی عا دی بنیں اور گھر والو ں کو بھی بنا ئیں ، صبح و شا م کی مسنو ن دعائیں او راذکار کا خاص اہتمام کیا جا ئے ۔
(10)....بر ے لو گو ں اوربر ے کلچرسے مکمل پر ہیز کیا جا ئے ۔خاص طور پر ٹیلیویژن ، ویڈیو ، میوزک ، ناچ گا نا سے بچا جا ئے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے ٹی وی صر ف خبر و ں کے لیے رکھا ہے مگر انہیں یہ سو چنا چاہئے کہ مر نے کے بعد دنیا بھر کی خبر و ں کا سو ال نہیں ہو گا ،بلکہ خو د آپ کی اپنی خبر لی جا ئے گی کہ آپ نے کیا اچھا ئی کی اور کیا بر ائی۔ او ر پھر جزاءوسز ا کا فیصلہ ہو گا ، تو بس اسی کی فکر میں لگنا چا ہئے ، اپنی آ خر ت مقد م با قی سب بعد میں ۔
(۱۱)....قر آ ن سے وابستگی ضرو ری ہے ۔ اس کو پڑھا جائے اس کو سمجھا جا ئے اور اس پر عمل کیا جائے ،جیسا کہ صحابہ ؓ نے کیا مگر افسو س کے امت نے قر آ ن کو پس پشت ڈا لدیا نہ اس کی تلا و ت ہوتی ہے نہ اس کو سمجھنے کی سعی اور نہ اس پر عمل ۔ لہٰذا ائمہ مساجد اور علما ءسب سے پہلے اس کو صحت اور تجو ید کے سا تھ پڑھنا سیکھیں ، ائمہ اور علماءبھی فکرمندی سے امت کو قر آ ن کی تعلیم دیں اور جو لو گ قرآ ن فہمی کے اصو ل وقو ا عد سے مکمل واقف ہوں ان سے قرآ ن کو سمجھا جا ئے نہ کہ ان لو گو ں سے جو نہ عربی جا نتے ہوں، نہ حدیث کا علم رکھتے ہو ں، نہ اصو ل و قو اعد تفسیر کی جانکار ی رکھتے ہو ں اور نہ نحوو صر ف ، علم بیا ن ومعانی اورعلم لغت وغیرہ سے واقف ہو ں بس اردو ترجموں کے سہارے تفسیر کر تے ہو ں ، اس سے بجا ئے فا ئدہ پہنچنے کے نقصا ن ہو گا ماضی میں ایسا ہو ا ہے ۔ اور اب بھی ہو رہا ہے اور اگر کسی کو تفسیر کے لیے منا سب عالم نہ ملے تو معتبر علما ءکی تفاسیر کا مطا لعہ کر ے البتہ اگر کو ئی بات سمجھنے میں دشو ار ی ہو تو ضر ور علما ءسے رابطہ کر یں ۔ شاہرا ہ کے” ای میل “ایڈریس پر دریا فت کر سکتے ہیں ۔

عو ا م کے لیے عا م فہم تفا سیر یہ ہیں :
(۱)معارف القرآ ن (حضرت مفتی شفیع صاحب ؒ )
(۲)گلدستہ تفاسیر (مو لانا عبد القیوم صاحب )

یہ دو نو ں تفاسیر ان لو گو ں کے لیے ہیں جو تفصیلی مطالعہ کر نا چاہتے ہیں ۔ اور مختصر کے لیے:
(۱)” آ سا ن تر جمہ قر آ ن “ (حضرت مو لا نا مفتی تقی عثما نی)
(۲) تفسیر عثما نی (شیخ الا سلا م علا مہ شبیر صاحب عثما نی ؒ)
اورعلما ءکے لیے تو اردو میں بہت ساری تفاسیر ہیں ۔

(12)....وقت کی قدر کریں ۔ ہم مسلما ن ہیں ، ہمار ا عقید ہ ہے کہ مر نے کے بعد زندہ ہو نا ہے اور اس زندگی کا حسا ب دینا ہے اور دنیا فانی اور آخر ت با قی ہے اور یہ دنیو ی زندگی آخر ت کی تیار ی کے لیے ہے، لہٰذا حتی المقدو ر ہر وقت ایسا عمل کر نا چاہئے جس سے آخر ت کا فا ئدہ ہو وقت کو ضا ئع ہو نے سے بچا نا چا ہئے ۔

آج انسان کا سب سے بڑ ا مسئلہ وقت کا ضیا ع ہے ، لو گو ں کو بے ہو دہ با تو ں میں مبتلا کر کے دشمنا نِ انسانیت نے بڑ ا ظلم ڈھا یا ہے ، موبائل ، ٹی وی ، انٹر نیٹ ، تفریح گا ہیں وغیرہ کو اتنا عا م کیا جا رہا ہے کہ اللہ کی پنا ہ انسان آ خر ت کی تیا ری سے بے خبر ہو کر ان میں ایسا ہمہ تن مصر و ف ہے، جو اس کے لیے بڑ ے خسا رے کی با ت ہے ، لہٰذا عقلمند ی یہ ہے کہ لغو یا ت سے بچا جا ئے ، عا دا ت اور ضرو ریا ت کو بھی نیک نیتی کے ذریعہ عبا دات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، مثلاً کھا تے وقت یہ نیت کر لیں کہ عباد ت پر تقویت کے لیے کھا رہا ہو ں ، تجا رت حلا ل کمائی کی نیت سے ہو، تو یہ سب دنیو ی امو ر بھی عبا د ت بن جا ئیں گے ،اور آ دمی گنا ہو ں سے بچنے لگے گا ۔ اللہ ہماری فتنوں سے حفا ظت فر ما ئے ۔

(13) ....سیرت نبوی کا خاص مطالعہ کیاجائے کیو نکہ انبیا ءعلیہم السلا م کو تعلیما ت وحی کی عملی صو ر ت بتلا نے کے لیے ہی مبعو ث کیا جا تا رہا ، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چو نکہ خا تم الا نبیا ءوالمر سلین تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور زندگی قیا مت تک آنے والو ں کے لیے اسوہ اور نمو نہ ہے جیسا کہ قر آ ن میں ارشا د باری ہے ہے ﴾لقد کان لکم فی رسو ل اللہ اسو ة حسنة ﴿” تمہار ے لیے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہتر ین نمو نہ ہے ۔“ اس مو ضو ع پر سب سے عمدہ کتا ب عارف با للہ حضرت مو لا نا عبد الحی عارفی رحمة اللہ علیہ کی ”اسوہ ¿رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم“ہے،(اس کا انگلش میں تر جمہThe Ways Of Holy Prophet Mohammad ہو چکا ہے ) آپ نے اس کو لکھا بھی ہے سیرتِ نبو ی پر عمل کر نے ہی کے لیے۔ اس کے علا وہ سیر تِ خا تم الا نبیا ءاور تفصیلی مطالعہ کے لیے سیر ت المصطفی مولانا ادریس کا ندھلو ی رحمة اللہ علیہ ۔

یہ اور اس کے علاوہ علما ءسے اور جو کچھ معلو م ہو سکے اس پر عمل درآمد شرو ع کیا جا ئے ، اللہ کی ذات سے امید قوی ہے کہ وہ اپنی خصو صی رحمت میں ڈھانپ کر فتنو ں سے بچا لے گا اور ایما ن پر خا تمہ فر ما کر دنیا اور آخر ت کی کا میا بی سے ہمکنا ر کر دیگا اللہ تعالیٰ عمل کی تو فیق عطا فر ما ئے آمین ۔
Huzaifa Vastanwi
About the Author: Huzaifa Vastanwi Read More Articles by Huzaifa Vastanwi: 5 Articles with 9921 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.