آپ اچھا کریں گے تو سب اچھا ہو سکتا ہے

میرے پیارے دوستوں، ساتھیوں اور بھائیوں کو میرے طرف سے السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ

کچھ چیزیں آپکی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جن میں کچھ ایسا لگا کہ آپ تک بھی پہنچا دیا جائے شائد کے اتر جائے کسی دل میں میری بات۔

اگر آپ مہربان ہیں اور پرسکون ہیں تو لوگ ہو سکتا ہے آپ کو کہیں کہ مغرور ہے گھمنڈی ہے اور یہ کہ آپ دھوکے دینے کے لیے ایسے بنے ہوئے ہیں

کوئی بات نہیں آپ مہربان اور پرسکون ہی رہیے۔

جو کچھ آپ نے بنانے پر برسہا برس خرچ کیے کوئی اسکو ایک ہی رات میں تباہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے کوئی بات نہیں آپ بناتے رہیے۔

اگر آپ سچے بھی ہیں اور مخلص بھی تو ہو سکتا ہے کچھ لوگ آپ کو دھوکا دینے کی کوشش کریں
پھر بھی آپ سچے اور مخلص ہی رہیے گا۔

اس دنیا کو وہ سب کچھ اچھا دینے کی کوشش کریں جو آپ دے سکیں، آپ کا دیا ہوا اچھا کبھی کافی نہیں ہوگا۔ پھر بھی دنیا کو اپنی طرف سے اچھا ہی دیتے رہیے۔

اگر آپ اطمینان سے ہیں اور خوش و خرم بھی ہیں تو ہو سکتا ہے لوگ آپ سے حسد کریں اور آپ سے جلیں مگر آپ پھر بھی اطمینان سے رہیے گا اور خوش و خرم بھی

دیکھا آپ نے کہ بالاخر یہ سب کچھ آپ کے اور آپ کے رب کے درمیان ہے۔

یہ کبھی آپ اور لوگوں کے درمیان تو تھا ہی نہیں تو پھر دوسروں سے کیا کہنا سننا۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 500570 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.