۱۶ دسمبر اور خوش گمانی

سقوط ڈھاکہ ۱۶ دسمبر ۱۹۷۱پاکستان کی تاریخ میں لکھے جانے والا ایک سیاہ دن جس کا تذکرہ کرتے ہوئے محب وطن لوگوں کی آنکھوں کے گوشے نم پڑجاتے ہیں دل غصے سے بھر جاتا ہے اور وہ سوچنے لگتے ہیں وہ کیا عوامل تھے جن کے باعث اس ملک خداداد کو دولخت ہونا پڑا آخر وہ ایسی کون سی سازش تھی جس کی وجہ سے ادھر ہم ادھر تم کے نعرے لگے دوست دشمن ہوگئے-

ہم کو سکھایا جاتا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں مگر ایسا لگتا ہے کہ بحثیت قوم ہم نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا ہم پھر اسی راہ پر چلتے جارہے ہیں جس راہ پر کبھی ہمارے بزرگ چلے تھے جن کی وجہ سے اس ملک کو دو حصوں میں تقسیم ہونا پڑا -

بحثیت پاکستانی میں ۱۶ دسبر کو دکھ محسوس کرتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کاش ایسا نہ ہوا ہوتا کاش۔۔۔۔ کرکٹ کا میدان ہو اور مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو تو ہم سوچتے ہیں کہ جو بھی جیتے ہم خوش ہوں گے کیوں کہ وہ بھی ہمارے ہی ملک کا ایک حصہ ہیں جو دشمن کی سازش اور اپنوں کی بے وقوفی کی وجہ دور ہوگیا مگر آج سب سے سوال کیا بنگلہ دیش کے لوگ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں اگر ہاں تو وہ ۱۶ دسمبر کو کس بات کی آزادی کا جشن مناتے ہیں ۔۔۔۔ کس بات کی خوشیان منائی جاتی ہیں ۔۔۔ کیا کوئی بتائے گا کہ ہم اتنے خوش گمان کیوں ہیں ۔۔۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 24038 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More