سستی محبت

آج کل محبت کتنی سستی ہوگئی ہے اس کا اندازہ کسی موبائل پیکج کی شاندار کامیابی سے لگایا جاسکتا ہے ۔ آج کل کی محبت بھی زمانے کی طرح تیز ہوگئی ہے اس کے پاس بھی وقت نہیں کہ صحیح وقت کا انتظار کرے اس لئے صرف پچاس روپے کا ایزی لوڈ اور محبت آپ کے نام ہوئی -

موبائل پیکجیز کی طرح محبت پیکیجز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اگر آپ میں عقل اور دانائی کی کمی ہے تو آپ اس پیکج کے بہترین کسٹمر ہوں گے یہ الگ بات ہے کہ پھر آپ بہترین تو کیا بہتر بھی نہیں رہیں گے -

آج کل محبت کسی کو ہوجائے تو بتانا پڑتا ہے کہ عشق والا پیار ہے یا دوستی والا کیوں کہ دونوں قسم کے پیار میں سب جائز ہوتا جارہا ہے جبکہ محبت ایک ایسا لطیف جذبہ ہے جونکاح کے زریعے دو دلوں کو ملاتا ہے نکاح کے بعد شوہر اور بیوی کے درمیان میں محبت اللہ پیدا کرتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کی قدر کرسکیں مگر شیطان نے اس محبت کو کبھی بوائے گرل فرینڈ کا نام تو کبھی انڈرسٹینڈینگ کا نام استعمال کرکے ہم کو اپنے رنگ میں رنگے ہوئے ہے -

ہمارے ملک میں بےشمار ایسے لڑکے اور لڑکیاں ہیں جن کو کہا جائے کہ بےراہ روی کی روش ترک کردو اور گرل اور بوائے فرینڈ نہ بناؤ بلکہ احسن طریقے سے نکاح کرلو تو وہ اپنی بہت ساری مجبوریاں گنواتے ہیں امی ۔ ابو۔ بہن۔ بھائی۔ خاندان۔ ذات پات برادری ۔ مسلک ۔ محلہ ۔ گھر، دولت۔ تعلیم اور نہ جانے کیا کیا -

کتنی مجبوریاں ہیں اگر اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزاری جائے تو جبکہ شیطان کی راہ پہ جب چلتے ہیں تو نہ امی ابو کی عزت یاد آتی ہے نہ بہن بھائی اور نہ ہی ذات پات برادری اور نہ ہی اللہ ہم اور ہماری محبت کہاں جا رہے ہیں ذرا سوچیے گا ؟؟؟؟؟؟؟
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 24036 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More