سیرت النبی (صلی الله علیہ وسلم)

اردو زبان میں سیرت پر لکھی جانے والی کتب میں اس کتاب کو تمام علمی حلقوں میں جو قبول عام حاصل ہوا وہ محتاج بیان نہیں ۔ مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے دوران تصنیف جو اصول اختیار کئے اس نے ا سکی سند میں حددرجہ اضافہ کیا یعنی سب سے پہلے واقعات سیرت کے متعلق قرآن کریم کے ارشادات کو سب سے مقدم رکھا اور ان پر مفصل بحث کی۔ پھر احادیث صحیحہ سے تفصیلی واقعات ڈھونڈ کر شامل کئے ۔ عام واقعات میں ابن سعد، ابن ہشام اور طبری کے تمام روات کے سینکڑ وں سے زائد نام الگ کئے اور اسماء الرجال کی کتب سے جرح و تعدیل کا نقشہ تیار کیا تا کہ جس سلسلۂ روایت کی تحقیق کرنی ہو بہ آسانی ہو جائے ۔ اس کتاب کو پانچ حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے حصّہ میں عرب کے مختصر حالات، تاریخ کعبہ اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے وفات تک مع غزوات حالات آ گئے دوسرے باب میں آپ ؐ کے ذاتی اخلاق و عادات کی تفصیل اور اولاد و ازواج مطہراتؓ کے حالات شامل ہیں ۔ دوسرے حصّے میں منصب نبوّت، نبوّت کا فرض، تعلیم اعتقاد اور امرونواہی، اصلاح اعمال اور اخلاق شامل ہے ۔ اسی میں نہایت تفصیل سے عرب کے عقائد، اخلاق و عادات پہلے کیا تھیں اور کیا کیا اصلاحات عمل میں آئیں اور عالم کی اصلاح کے لئے اسلام نے کیا قانون مرتب کیا۔ تیسرے حصّہ میں قرآن کریم کی تاریخ، وجوہ اعجاز اور حقائق و اسرار پر بحث شامل ہے ۔ چوتھے حصّہ میں معجزات کی تفصیل قدیم کتب میں معجزات کا الگ باب باندھا جاتا تھا لیکن یہاں اسے مستقل حیثیت سے لکھا گیا۔ پانچویں حصّے میں یورپی مصنفین نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کے بارے میں کیا لکھا ہے ؟ انکی معلومات کے ذرائع کیا ہیں ؟ تاریخی واقعات میں وہ کیوں غلطیاں کرتے ہیں ؟ اسلام کے مسائل سمجھنے میں انہوں نے کیا غلطیاں کیں ؟ اور جو اعتراضات کئے انکے مفصّل جوابات شامل ہیں ۔ اس جدید ایڈیشن کی چند خصوصیات بحمداللہ دارالاشاعت کراچی کے مطبوعہ اس جدید ایڈیشن میں کوشش کی گئی ہے کہ کتاب کو اس کے شایان شان ظاہری حسن سے بھی آراستہ کیا جائے اس مقصد کے لئے (۱) ا سکی مکمل جدید کمپوزنگ کرائی گئی۔ (۲) پوری کتاب کو پہلی مرتبہ دو کلر میں شائع کیا گیا۔ (۳) اعلیٰ امپورٹڈ کاغذ اور عمدہ طباعت کا اہتمام کیا گیا۔ (۴) مقامات مقدّسہ کی رنگین تصاویر کا اضافہ کیا گیا۔ الحمدللہ دارالاشاعت کراچی سے اس کتاب کا مکمل انگریزی ترجمہ بھی ۷ علیحدہ حصّوں میں شائع ہو کر دستیاب ہے ۔

https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2010/10/26/1306
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 22322 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.