زندگی کیا ہے؟

زندگی کیا ہے اور اسکی حقیقت کیا ہے؟ بزرگوں سے اور دوستوں سے مختلف تعریفیں سنیں۔ ہر کوئی اپنا نقطہ نظر رکھتا ہے ادر اسی میں انکے زندگی بھر کے تلخ اور خوش گوار تجربات چھپے ہوسکتے ہیں۔

کل رات کو اچانک میرے ذہن میں بھی ایک خیال گردش کرنے لگا جو زندگی کو یوں بیان کرتا یے:

یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ ایک پتلی سی پگڈنڈی(فٹ پاتھ) پر چل رہے ہوں اور آپکے دونوں اطراف کانٹے ہوں۔آپ ذرا سا ادھر ادھر ھوئے تو کانٹے آپکے قدموں کو لہو لہان کردیں گے اور آپکے کپڑے بھی پھاڑ دیں گے۔

اس راستے پر چلتے ہوئے آپکے ہاتھ میں شراب کا جام بھی ہے مگر آپ اسے پی نہیں سکتے کیوں کہ اگر آپ نے پی لیا تو اندیشہ ہے کہ آپ اسکے نشے میں چور ہوکر کانٹوں پر جاگریں گے،اپنے آپ کو زخمی کرلیں گے اور شاید منزل تک بھی نہ پہنچ پائیں۔ دلچسپ بات یہ کہ سفر بہت لمبا ہے اور راستے میں نہ پینے کے لیے کچھ ملے گا اور نہ ہی کھانے کو لیکن منزل کی طرف لے جانے والا راستہ بھی یہی ہے۔یہ ایک امتحان سے کم تو نہیں کہ نہ کوئی راستہ ہے منزل کی جانب اور نہ ہی پینے کے لیے کچھ ہے۔اگر ہے تو شراب جسے پی کر پیاس تو بجھ جائے گی مگر منزل نہ ملے گی۔

شراب کیا ہے؟ دنیاوی لذت ہے جسکے نشے میں چور ہوکر جب انسان جھومنا شروع کردیتا ہے تو اسکا راستے پر قائم رہنا مشکل ہو جاتا ہے اور وہ کانٹوں پر جا گرتا ہے

کانٹے کیا ہیں؟ مصیبتیں ہیں،بلائیں ہیں جو ہمیں ہمارے اعمال کے سبب آگھیرتی ہیں

پگڈنڈی کیا ہے؟ ہمارا دین ہے جو ہمیں دنیا کی مصیبتوں اور بلاؤں سے بچا کر رکھتا ہے اور ہماری منزل کیا ہے؟ الله ہے جسکو پانے کے بعد سب کچھ مل ہی جاتا ہے-

۔۔مگر اس تک پہنچنے کے لیے ہمیں اس کٹھن راستے سے ہی گزر کر جانا ہے۔ اور یاد رکھیں کہ مراد صبر کرنے والوں کو ہی ملتی ہے-
Talal Raza
About the Author: Talal Raza Read More Articles by Talal Raza: 8 Articles with 28188 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.