وضو

قرآن حکیم میں وضو کی فرضیت کے بارے میں
قرآن حکیم میں وضو کی فرضیت کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :

يَاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَأَيْدِيَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُ ؤوْسِکُمْ وَاَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَيْنِ.

المائدة، 5 : 6

’’اے ایمان والو! جب (تمہارا) نماز کے لیے کھڑے (ہونے کا ارادہ) ہو تو (وضو کے لیے) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں (بھی) ٹخنوں سمیت (دھو لو)۔
وہ کون سے امور ہیں جن کے لیے وضو کرنا فرض ہے
درج ذیل امور کے لیے وضو کرنا فرض ہے :

نماز پڑھنے کے لیے۔
نماز جنازہ پڑھنے کے لیے۔
سجدہ تلاوت کے لیے۔
قرآن مجید کو چھونے کے لیے۔
کعبۃ اﷲ کے طواف کے لیے۔

کیا پھولوں کے عرق سے وضو کرنا جائز ہے
پھولوں کے عرق سے وضو کرنا جائز نہیں کیونکہ کوئی پانی مُطَہِّر (پاک کرنے والا) ہوتا ہے اور کوئی پانی صرف طاہر (پاک) ہوتا ہے۔ طاہر پانی کی تعریف یہ ہے کہ وہ پانی جو استعمال میں آچکا ہو لیکن نجس نہ ہو، ایسا پانی معمول کے کاموں مثلاً پینے اور پکانے وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے، عبادت کے کاموں مثلاً وضو یا غسل میں استعمال کرنا صحیح نہیں۔ لہٰذا پھولوں کا عرق طاہر ہے مُطَہِّر نہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283598 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.