درود و سلام

 الله تعالی کا ارشاد

إن الله وملئکتہ یصلون علے النبی یایها الذین امنو صلو علیه وسلمو تسلیما - ط [احزاب 52]


درود ابراہیمی

أللهم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انك حمید مجید اللهم بارك علی محمد وعلی ال محمد کما بارکت علی ابراهیم وعلی ال ابراهیم انك حمید مجید [صحاح ستہ]

حضور صلی الله علیه وسلم کی شفاعت

أللهم صل علی محمد وانزله المقعد المقرب عندك یوم القیامة

جو شخص یہ درود شریف پڑھے گا ، اس کے لئے حضور صلی الله علیه وسلم کی شفاعت واجب ہوگی
حضور صلی الله علیه وسلم کی زیارت

أللهم صل علی روح محمد فی الارواح وصل علی جسد محمد فی الاجساد وصل علی قبر محمد فی القبور

جو شخص یہ درود شریف پڑھے گا اس کو خواب میں حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوگی

روزی میں برکت

أللهم صل علی محمد عبدك ورسولك ، وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات

جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ اس کا مال بڑھ جائے وہ مذکورہ درود شریف پڑھا کرے

مسجد میں آنے اور جانے پر درود

بسم الله أللهم صل علی محمد

آنحضرت صلی الله علیه وسلم جب مسجد میں جاتے یا مسجد سے نکلتے تو یہ درود شریف پڑھا کرتے

مکمل درود شریف

أللهم صل علی محمد وعلی ال محمد

حضور اکرم صلی الله علیه وسلم نے صحابه رضی الله عنهم سے ایک مرتبہ فرمایا تم نامکمل درود شریف نہ پڑھا کرو پھر صحابه کرام رضی الله عنهم کے دریافت کرنے پر آپ صلی الله علیه وسلم نے مذکورہ درود شریف تعلیم فرمایا

دوزخ سے نجات

أللهم صل علی محمدن النبی الامی وعلی اله وسلم

حضرت خلاد رحمة الله علیه جمعہ کے دن یہ درود شریف ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرتے تھے ان کے انتقال کے بعد ان کے تکیہ کے نیچے سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ خلاد بن کثیر رحمه الله کے لئے دوزخ سے آزادی کا پروانہ ہے
جنت میں ٹھکانہ

أللهم صل علی محمد ن النبی الامی علیه السلام

جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے والے کو مرنے سے پہلے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھا دیا جائے گا

اسی [80] سال کی عبادت کا ثواب

أللهم صلی علی محمد ن النبی الامی وعلی آله وسلم تسلیما

جمعہ کے دن جہاں نماز عصر پڑھی ہو اس جگہ اٹھنے سے پہلے اسی [80] مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے سے اسی [80]‎ ‎سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اسی [80] سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے

پریشانیاں دور ہوں

أللهم صلی علی محمد ن النبی الامی الطاھر الزکی صلاۃ تحل به العقد وتفك بهاالکرب

یہ درود شریف بار بار پڑھنے سے الله تعالی پریشانی دور فرمادیتے ہیں

مغفرت کا ذریعہ

اللهم صل علی محمد کلما ذکرہ الذاکرون وکلما غفل عن ذکرہ الغافلون

امام اسماعیل بن ابراہیم مزنی رحمه الله نے حضرت امام شافعی رحمه الله کو خواب میں دیکھا اور پوچھا الله پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا تو انہوں نے جواب دیا اس درود شریف کی برکت سے الله پاک نے مجھے بخش دیا اور عزت و احترام سے جنت میں لیجانے کا حکم دیا

ایمان کی حفاظت

أللهم صل علی محمد وعلی ال محمد صلاۃ دائمة بدوامك

جو شخص پچاس [50] مرتبہ دن میں اور پچاس [50] مرتبہ رات میں اس درود شریف کا ورد رکھے تو اس کا ایمان جانے سے محفوظ ہوگا

حضور صلی الله علیه وسلم کے روضۂ مبارک کی زیارت

اللهم صلی علی محمد صلاۃ تکون لك رضا ولحقه اداء

جو شخص نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد 33 - 33 بار یہ درود شریف پڑھے گا تو اس شخص کی قبر کے اور روضۂ اقدس کے درمیان ایک کھڑکی کھول دی جائے گی اور روضۂ اقدس کی راحت اس کو نصیب ہوگی
ثواب میں سب سے زیادہ

صلی الله علی سیدنا محمد واله وسلم

یہ درود شریف پڑھنے میں چھوٹا اور ثواب میں سب سے زیادہ ہے - جو شخص روزانہ پانچ سو [500] مرتبہ اس کو پڑھے تو کبھی محتاج نہ ہو
ہر درد کی دوا

اللهم صل علی محمد بعدد کل داء ودواء وبارك وسلم

ہر درد اور بیماری دور ہونے کے لئے اول و آخر مذکورہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں مع بسم الله سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں

قرض کی ادائیگی

اللهم صل علی محمد وعلی آله وبارك وسلم

ظہر کی نماز کے بعد یہ درود شریف سو [100] مرتبہ پڑھنے والے کو تین باتیں حاصل ہوگی

نمبر [01] کبھی مقروض نہ ہوگا

نمبر [02] اگر قرض ہوگا تو وہ ادا ہوجائے گا خواہ جتنا بھی قرض ہو

نمبر [03] قیامت کے دن اس کا کوئی حساب نہ ہوگا

درود باعث زیارت

أللهم صلی علی محمدن النبی الامی وآله وسلم

جو شخص جمعہ کے دن ایک ہزار [1000] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اس کو خواب میں رسالت مآب صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوگی - پانچ یا سات جمعہ تک پابندی سے اس کو پڑھیں

جنت کے پھل

اللهم صل علی محمد عبدك وعلی ال محمد وبارك وسلم

جو شخص روزانہ اس درود شریف کی پابندی کرے وہ جنت کے خاص پھل اور میوے کھائے گا

ہزار 1000 دن تک ثواب ملنا

صلے الله علی محمد وجزاہ عنا ما ھو اھله

جو شخص یہ درود شریف پڑھے تو ثواب لکھنے والے ستر [70] فرشتے ایک ہزار [1000] دن تک اس کا ثواب لکھیں گے

تمام درودوں کے برابر

اللهم صل علی محمد بعدد کل ذکرہ الف الف مرۃ

یہ درود شریف پڑھنا آنحضرت صلی الله علیه وسلم پر سارے درود بھیجنے کے برابر ہے

عرش عظیم کے برابر ثواب

أللهم صل علی محمد ملأ السموات وملأ الارض وملأ العرش العظیم

اس درود شریف کے پڑھنے والے کو آسمان و زمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے

دنیا و آخرت کی برکات کا حصول

أللهم صل علی سیدنا محمد وآله وصحبه وسلم بعدد مافی جمیع القرآن حرفا حرفا وبعدد کل حرف الفا الفا

دنیا اور آخرت کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے اپنے وظائف و معمولات کے ختم پر یہ درود شریف پڑھ لیا کریں

چاند کی طرح چہرہ ہونا

أللهم صل علی النبی محمد حتی لایبقی من صلوتك شیء وبارك علی النبی محمد حتی لایبقی من برکاتك شیء وارحم النبی حتی لایبقی من رحمتك شیء وسلم علی النبی محمد حتی لایبقی من سلامك شیء

حضور صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کا چہرہ پل صراط سے گذرتے وقت چاند سے زیادہ چمک دار ہوگا

کامل درود

أللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه کما ینبغی ان یصلی علیه

حضرت انس رضی الله تعالی عنه نے رسول کریم صلی الله علیه وسلم سے ایسا درود شریف دریافت کیا جس کو کامل درود شریف کہا جاسکے تو آپ صلی الله علیه وسلم نے درود بالا تلقین فرمایا

قرب خاص کا ذریعہ

أللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له

رسول کریم صلی الله علیه وسلم نے ایک روز ایک شخص کو اپنے اور حضرت صدیق اکبر رضی الله تعالی عنه کے درمیان بٹھایا ، صحابه رضی الله عنهم کو اس پر تعجب ہوا تو آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا یہ شخص مجھ پر مذکورہ درود شریف پڑھتا ہے

دعا فبول ہونا

أللهم رب ھذہ الدعوۃ التامة والصلوۃ القائمة صل علی محمد وارض عنه رضی لاسخط بعدہ

جو شخص اذان کے وقت یہ درود شریف پڑھے گا الله تعالی اسکی دعا قبول فرمائیں گے

دعاء قنوت کے بعد درود شریف

وصلی الله علی النبی محمد وسلم

حضرت حسن رضی الله تعالی عنه دعاء قنوت کے بعد مذکورہ الفاظ سے درود شریف پڑھا کرتے تھے

مغفرت کا ذریعہ

ألحمد لله علی کل حال وصلی الله علی محمد وعلی اھل بیته

جو شخص چھینک آنے پر یہ درود شریف پڑھے گا تو منجانب الله ایک پرندہ پیدا ہوگا جو عرش کے نیچے پھڑ پھڑائے گا اور عرض کرے گا کہ اس درود شریف کے پڑھنے والے کو بخش دیجیئے

تابعین رحمهم الله کا درود شریف

أللهم صل علی محمد وعلی ابینا ابراھیم

حضرت سفیان بن عینیه رحمه الله نے فرمایا : میں نے ستر [70] سال سے زیادہ حضرات تابعین رحمهم الله کو دوران طواف یہ درود شریف پڑھتے ہوئے سنا

دشواری دور ہونا

أللهم صلی علی محمد کما ھو اھله ومستحقه

جس شخص کو کوئی دشواری لاحق ہو اور وہ تنہائی میں باوضو یہ درود شریف ایک ہزار [1000] مرتبہ پڑھے اور ایک ہزار [1000] مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر دل سے دعا کرے تو انشاء الله تعالی دشواری دور ہوگی
دس ‎ہزار [‏10000] ‎مرتبہ کے برابر

اللهم صل علی محمد افضل صلواتك

اس درود شریف کے بارے میں منقول ہے کہ یہ دس ہزار [10000] مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ہے

ایک ہزار [1000] دن تک ثواب

صلے الله علے محمد وجزاہ عنا ما ھو اھله

جو شخص یہ درو شریف پڑھے تو ایک ہزار [1000] دن تک ستر [70] فرشتے اس کا ثواب لکھتے رہیں گے

اسی [80] سال کے گناہ معاف

اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك النبی الامی

حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جو شخص اسی [80] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے الله تعالی اس کے اسی [80] سال کے گناہ معاف فرمادیں گے
اولاد کو عزت ملنا

اللهم صل علے سید العالمین حبیبك محمد وآله صلوۃ انت لها اھل وبارك وسلم کذلك

جو شخص صبح و شام سات - سات مرتبہ اس درود شریف کو پابندی سے پڑھے تو اس کی برکت سے الله تعالی اس کی اولاد کو باعزت رکھے گا

جنت میں اپنا مقام دیکھنا

اللهم صل علی محمد وآله الف الف مرۃ

جو شخص جمعہ کے دن ہزار [1000] مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے

بڑے پیمانہ سے ثواب ملنا

اللهم صل علی محمد النبی وازواجه امهات المؤمنین وذریته واھل بیته کما صلیت علی ابراھیم انك حمید مجید

حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جو شخص چاہے کہ بڑے پیمانہ کے ساتھ اس کو ثواب دیا جائے تو اس کو چاہئے کہ یہ درود شریف پڑھے

صدقہ کے قائم مقام

اللهم صل علی محمد عبدك ورسولك وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات

حضور اکرم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق جس شخص کے پاس صدقہ دینے کے لئے کوئی چیز نہ ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے یہ اس کے لئے زکوۃ کے قائم مقام ہے

بڑا جام کوثر عطا ہونا

اللهم صل علی محمد وعلی آله واصحابه واولادہ وازواجه وذریته واھل بیته واصهارہ وانصارہ واشیاعه ومحبیه وامته وعلینا معهم اجمعین یاارحم الراحمین

جو شخص رسول کریم صلی الله علیه وسلم کے حوض کوثر سے بڑے پیمانہ کے ساتھ پانی نوش کرے ، اس کو چاہیے کہ یہ درود شریف پڑھا کرے

حضور صلی الله علیه وسلم کی زیارت

اللهم صل علی محمد کما امرتنا ان نصلی علیه اللهم صل علی محمد کما ھو اھله اللهم صل علی محمد کما تحب وترضی له

جو شخص خواب میں آنحضرت صلی الله علیه وسلم کی زیارت کرنا چاہتا ہو وہ یہ درود شریف پڑھا کرے
افضل درود شریف

أللهم صل علی سیدنا محمد ن الذی ملأت قلبه من جلالك وعینیه من جمالك فأصبح فرحا مسرورا مؤیدا منصورا

شیخ ابو عبدالله بن نعمان رحمة الله علیه کو خواب میں سو [100] مرتبہ رسول کریم صلی الله علیه وسلم کی زیارت ہوئی ، آخری مرتبہ میں انہوں نے حضور صلی الله علیه وسلم سے افضل درود شریف دریافت کیا تو آپ صلی الله علیه وسلم نہ یہ درود شریف تعلیم فرمایا

تمام اوقات میں درود

اللهم صل علی محمد فی اول کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی اوسط کلامنا ، اللهم صل علی محمد فی آخر کلامنا

شیخ الاسلام ابو العباس رحمه الله نے فرمایا جو شخص دن اور رات میں تین تین مرتبہ یہ درود شریف پڑھے وہ گویا رات و دن کے تمام اوقات میں درود بھیجتا رہا

ستر ہزار [70000] فرشتوں کا استغفار

جزی الله تعالی عنا محمدا صلی الله علیه وسلم ما ھو اھله [معجم کبیر]

جو شخص یہ کہا کرے اس کے لئے ستر ہزار [70000] فرشتے ایک ہزار [1000] دن تک استغفار کرتے رہیں گے

حسن خاتمہ کی بشارت

اللهم صل علی محمد وانزله المقعد المقرب عندك یوم القیامة

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کے لئے حضور اقدس صلی الله علیه وسلم کی شفاعت واجب ہوگی جس میں اس کے حسن خاتمہ کی بشارت ہے
مولوی اشرف علی تھانوی زادالسدید میں لکھا ہے کہ آج جی چاہتا ہے کہ درود شریف پڑھوں اور وہ بھی ان الفاظ میں
الصلوٰ ہ والسلام علیک یارسول اللہ
اس درود وسلام پڑہنے والے مردوزن کو شفاعت مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب ہوگی
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1281848 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.