ویلنٹائن ڈے

 ویلنٹائن ڈے کی روایت بھی دیگر بین الاقوامی روایات کی طرح بہت تیزی سے ہمارے معاشرے میں پھیل رہی ہے محبت کے نام پر ایک اور رواج بڑی تیزی سے ہمارے معاشرے میں پروان چڑھ رہا ہے جو وقت اور روپے پیسے کے ساتھ ساتھ شخصیتوں پر بھی متاثر ہو رہا ہے محبت ایک بہت خوبصورت جذبہ ہے جو کبھی بھی اور کسی بھی دل میں بیدار ہو سکتا ہے لیکن اس جذبے کی تجدید کے لئے کوئی دن مخصوص کرنا محبت کو محدود کرنے کے مترادف ہے محبت کو کسی تجدید کسی عہد کسی پیمان کسی اظہار کسی بیان کی ضرورت نہیں ہوتی جب محبت ہوتی ہے تو محبت کا نور خود بخود محبت کرنے والے کے ہر عمل سے عیاں ہونے لگتا ہے بشرطیکہ محبت محبت ہو کوئی سودے بازی نہ اور نہ ہی کسی غرض پر مبنی ہو ہمارا مذہب تو خود امن و محبت کا پیغامبر ہے جسکا اظہار ہماری مذہبی و معاشرتی ثقافت و روایات سے ہوتا رہتا ہے جن میں ماہ رمضان عیدین اور دیگر کئی ایسے مواقع ہیں جن میں باہمی و اجتمائی محبت صاف جھلکتی ہے جو ہماری مذہبی و معاشرتی روایات کی بہترین مثال ہیں یہ درست ہے کہ اچھی روایات جہاں سے بھی ملیں انہیں اپنایا جاسکتا ہے اور فیض اٹھایا جا سکتا ہے لیکن جس معاشرے کی اپنی روایات ہی ایسی ہوں کہ جو تمام دنیا کے لئے قابل عمل اور قابل تقلید ہوں تو اس قوم کے افراد کا ایسی روایات کی تقلید کرنا بےمعنی ہے یہ اسلامی روایات کا ہی فخر ہے کہ جن کی تقلید نے تہذیب و ثقافت سے بالکل نابلد اقوام کو آج کس مقام پر پہنچا دیا ہے اور انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی بےمعنی روایات پروان چڑھتی جارہی ہیں جن کا ہماری مذہبی و معاشرتی اقدار و ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہر طرح سے خسارہ ہی خسارہ ہے جن میں سرفہرست بسنت ہے جو کہنے کو تو بہار کی خوشیوں کا تحفہ ہے جبکہ یہ نوید بہار بہت سے پھول کلیوں کو اس بےدردی سے مسلتی ہے کہ گلشن کے گلشن وقت سے پہلے خزاں کا شکار ہو جاتے ہیں کئی ہنستے بستے خاندان ویران ہو جاتے ہیں ہم اس قدر باشعور تو ہیں نہ کے اپنے سود و زیاں کا حساب کرتے ہوئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے سکیں دنیا کو نفرتوں کے آگ سے محفوظ رکھنے کی تدبیر کریں اور دنیا میں امن و محبت کو عام کریں کہ محبت ہی اپنا پیغام ہے جہاں تک پہنچے
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 460205 views Pakistani Muslim
.. View More