گوگل ’انسانی غلطی‘ کا شکار

سنیچر کو انٹرنیٹ کا معروف سرچ انجن گوگل غیر معمولی طور پر کسی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا اور سرچ کرنے والے افراد گوگل کے ذریعے اپنی مطلوبہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

سنیچر کو دن کے کچھ دورانیے میں جتنے افراد نے بھی بذریعہ گوگل کچھ تلاش کرنے کی کوشش کی، انہیں ایک ہی جواب ملا: یہ ویب سائیٹ آپ کے کمپیوٹر کو نقصان پہنچا سکتی ہے‘۔

جن افراد نے اس تنبہہ کے باوجود بھی اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ پر کلک کیا، انہیں جواب ملا کہ ’کسی دوسری ویب سائیٹ کا انتخاب کریں‘۔

گوگل ادارے کا کہنا ہے کہ یہ خرابی ایک ’انسانی غلطی‘ کے باعث پیدا ہوئی اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو 40 منٹ تک اس صورتحال کا سامنا رہا۔

گوگل کی ایک اعلٰی عہدیدار مریسا میئر کا کہنا ہے کہ ’یہ خالصتاً کسی فرد کی تکنیکی غلطی تھی‘۔

گوگل کی سرچ ’سٹاپ بیڈ ویئر‘ نامی ویب سائیٹ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جس کا کام یہ ہے کہ وہ نقصاندہ یا وائرس پھیلانے والی ویب سائیٹس کے بارے میں استعمال کرنے والوں متنبہہ کرے۔

اس کے بعد مشتبہ ویب سائٹس کی لسٹ گوگل کو فراہم کی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ اپنی سرچ لسٹ ترتیب دیتا ہے۔

سنیچر کو جب گوگل اپنی سرچ لسٹ ترتیب دے رہا تھا تو غلطی سے تمام ویب سائٹس کو ’خِطرناک ویب سائٹس‘ قرار دے دیا گیا جس سے گوگل استعمال کرنے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔

مریسا میئر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو‘۔
 
Saad Mehmood
About the Author: Saad Mehmood Read More Articles by Saad Mehmood: 33 Articles with 36648 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.