بم دھماکوں سے بچانے والا کمبل

پاکستان میں ایک طرف خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی وجہ سے خوف اور دہشت بڑھی ہے تو دوسری طرف اس کا توڑ پیش کرنے والے کئی طرح کے سکیورٹی آلات بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔

ایسے ہی آلات کی ایک دو روزہ نمائش کراچی میں ہوئی جس میں دہشتگردی اور ہنگامہ آرائی سے بچاؤ کے آلات رکھے گئے۔

ان میں میٹل ڈیٹکٹرز، بلٹ پروف جیکٹس، واک تھرو گیٹس اور روڈ بلاکرز وغیرہ تو تھے ہی لیکن بعض ایسے آلات بھی تھے جو انہیں فروخت کرنے والوں کے بقول حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔

مثلاً نمائش میں ایک ایسا کمبل بھی رکھا گیا تھا جو بم دھماکے کی شدت کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کمبل کو بیرون ملک سے درآمد کرکے پاکستان میں فروخت کرنے والی کمپنی کے ایک اہلکار کلیم احمد نے بتایا کہ اس کمبل کو بم کمبل کا نام دیا گیا ہے۔

’فرض کریں کہ کوئی بھی مشکوک بیگ یا تھیلی کہیں پڑی نظر آتی ہے اور آپ کو ڈر ہے کہ اس میں بم ہوسکتا ہے تو جب تک آپ پولیس کو اطلاع کریں اور پولیس وہاں پہنچے اگر آپ یہ بلینکٹ اس پر ڈال دیں تو اگر خدانخواستہ کوئی دھماکہ ہوتا ہے تو یہ اسکی شدت کو تیس چالیس فیصد کم کردے گا۔‘  
Saad Mehmood
About the Author: Saad Mehmood Read More Articles by Saad Mehmood: 33 Articles with 36636 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.