نفرت یا محبت

اس دنیا فانی میں کوئی بھی ایسا نہیں کہ جسکا ایک دوسرے کے ساتھ دوستی یا دشمنی نہ ہو۔ دوستی سے چونکہ پیار و محبت پروان چڑھتا ہےاور دشمنی سے نفرت اور پھر لڑائی جھگڑے پروان چڑھتے ہیں۔ جس کے بعد قتل و غا رتگری کا بازار گرم ہو جاتا ہے-ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن جاتے ہیں اور پھر اس بات پر بھی غور نہیں کرتے کہ ہمارا مذہب کیا کہتا ہے درگزر کرنے سے معاشرے میں کتنا فائدہ ہےاور ایک دوسرے کو قتل کرنے سے کتنا بڑا نقصان ہے -جبکہ اسلام نے “ ایک انسان کے قتل کو پورے انسانیت کا قتل قرار دیا ہے-“ مگر ہم ہیں کہ ایک دوسرے کا خون بہائے چلے جا رہے ہیں اپنے بیرونی آقاؤں کے حکم پر انہیں خوش کرنے کے لئے اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کتنی مشکلوں سے بنائے تھے اور کتنی مشکلات سے صحابہ کرام نے پوری دنیا میں اسلام اور پھر مسلمانوں کو پھیلایا تھا-مگر آج ہم بے گناہ مسلمانوں کو روزانہ مختلف بہانے سے مارے چلے جا رہے ہیں ، معمولی معمولی ذاتی مفاد کی خاطر! جب ہی راقم نے اپنے اشعار میں کہا تھا کہ:-
ہم مذہب ہیں ہم دونوں ، ہم رتبہ و ہم منصب بھی
قاتل کی شہادت پر ، ہم پلہ ہیں ہم دونوں
اک راز دروں سن لو ، گر حوصلہ رکھتے ہو !
قاتل بھی اگر ہم ہیں ، مقتول بھی ہم دونوں

لہٰذا اب مسلمانوں کو عقل و شعور سے کام لینے کی ضرورت ہے-آپس میں بھائی چارے کی فضا کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ غیر مسلم تو مسلمانوں کی تعداد سے خوفزدہ ہے جب ہی وہ ہمیں قتل کر کر کے ہماری تعداد کو کم سے کم کرتے چلا جارہا ہے مختلف بہانے سے۔۔۔۔۔۔۔!۔

حالانکہ ہمیں تومیرے اس سنہرے الفاظ کے مطابق صبر و تحمل مزاجی و برد باری سے کام لینا چاہئے اس لئے کہ :۔ “ اگر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے یا محبت کرتاہے تو دونوں صورتوں میں آپ کا ہی فائدہ ہوتا ہے اور آپ کے ہی حق میں بہتر ہوتا ہے کیونکہ ! جب وہ محبت کرتا ہے تو آپ کے دل میں بس جاتا ہے اور اگر وہ نفرت کرتا ہے تو آپنےدماغ میں بس جاتا ہے۔
Haji Abul Barkat,Poet/Columnist
About the Author: Haji Abul Barkat,Poet/Columnist Read More Articles by Haji Abul Barkat,Poet/Columnist: 13 Articles with 47077 views AUTHOR OF 04 BOOKS:-
1. ZAOQ - E -INQILAB
2.IZN - E - INQILAB
3.NAWED - E - INQILAB
4. QAHQAHE - HE - QAHQAHE
************************
MEMBER A
.. View More