غلام ربانی فدا - شخص وعکس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عالم اسلام کے مشہورنعت گو شاعر ، ادیب و قلمکار جناب حافظ وقاری مولاناغلام ربانی فدا کی شہرت اب اُن کی خدمت نعت کے حوالے سے عالمی سطح پر دستک دے رہی ہے ۔اُن کے حالات زندگی ، تعلیمی اور ادبی پس منظرکے بارے میں ایک جامع تعارف مندرجہ ذیل ہے:
غلام ربانی فدا کی پیدائش ہیرور (ضلع ہاویری) میں ہوئی۔والدہ ماجدہ فیروزہ بانو شیوپور تعلقہ ہانگل کی متوطن ہیں اور والد جناب نوراحمداکی اپنے علاقے کے مشہورسیاسی لیڈرہیں۔ہیروراورڈانڈیلی(ضلع کاروار) حیدرآباد(دکن)میں تعلیم کے جملہ مراحل طے ہوئے توحافظ قرآن وقاری کی سند ڈانڈیلی سے حاصل کی اوردرس نظامی،بی اے ،ڈپلومہ ان عربک کی حیدرآبادمیں تعلیم مکمل کی۔ دین وادب کی خدمت سے جڑ گئے ہیں۔اللہ رب العزت نے بہت ہی کم عمری میں بے پناہ شہرت عطاکی۔نثراورنظم میں تحریریں اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔خاص طور حمدونعت کے فروغ کے لئے سراپااضطراب ہیں۔اسی بناپر اگست 2010 میں آل انڈیاتحریک فکرنعت کی بنا رکھی ۔جس کامقصد مستحق نعت گو شعراکے مجموعہائے کلام شائع کرانا،ادب نعت کے حوالے سے مذاکرے،نعتیہ مشاعرے منعقدکرنا۔خالص حمدونعت کارسالہ جاری کرناہے۔ مرکزی حمدونعت اکیڈمی دہلی کے رکن اور حمدونعت اکیڈمی شاخ ریاست کرناٹک کے ریاستی صدرہیں۔اور ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کااکتوبر2010ءمیں ہری ہرسے آغازکیا اورالحمداللہ جہان نعت مسلسل شائع ہورہاہے۔جس کے ذریعے حمدونعت کہنے والے شعراکی فکرسازی کی جارہی ہے۔عالمی سطح حمدونعت کاپہلا ویب ورژن رسالہ دوماہی جہان نعت بھی شائع ہورہاہے۔تمام شمارے انٹرنیٹ پردستیاب ہیں جسے مشہورسائٹ گوگل پرjahan-e-naat کے الفاظ میں Searchکیاجا سکتا ہے۔شاعری کی ابتدائی دور میں جناب میکش اجمیری سے شرف تلمذحاصل کیا۔ ریاست کے علاوہ بیرون ریاستوں کے مختلف اہم شہروں میں مشاعرے پڑھنے کے مواقع ملے۔ملک وبیرون ملک کے رسائل و اخبارات میں کلام اور مضامین شائع ہوئے۔اشاعت کا یہ سلسلہ2005 سے آج تک جاری ہے۔آل انڈیاتحریک فکرنعت کے یراہتمام اب تک درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
تصنیف وتالیف:
شائع شدہ؛
”گلزارنعت“”جلوہ گاہ طیبہ“ ”شہرآرزومیں‘”‘قلم آشنا“”آسان نماز”‘المومنات جلداول“علامہ اخترکچھوچھوی فن اورشخصیت“
اس کے علاوہ نثرونظم پرمشتمل مذہبی وادبی ۲۲کتابیں اشاعت کے منتظرہیں۔
زیرقلم:
٭سیرتِ رحمتِ عالم(منظوم)٭القرآن المنظوم(کلام اللہ کا لفظی اردو منظوم ترجمہ)٭ قرآن اور کائنات(سائنس و تحقیقات)
اس کے علاوہ انٹرنٹ پر ادبی سرگرمیاں2008ئ سے جاری ہیں۔ گلبن ڈاٹ کام، سخنور ڈاٹ کام، اردو بندھن ڈاٹ کام اور اردو جہاں ڈاٹ کام اورہماری ویب ڈاٹ کام کا رکن ہوں اور ان سائٹس پر کلام و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔
Ghulam Rabbani Fida
About the Author: Ghulam Rabbani Fida Read More Articles by Ghulam Rabbani Fida: 7 Articles with 9267 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.