لیپ ٹاپ: ایک آپکا ایک غریب کا

ترقی یافتہ ممالک میں کمپیوٹر کےخواہش مند جلدی ہی سو ڈالر کا لیپ ٹاپ حاصل کر پائیں گے۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی تنظیم نے ’ایک لو اور ایک دو‘ کی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت امریکی باشندے تین سو ننانوے ڈالر میں دو لیپ ٹاپ خرید سکیں گے۔

اس سکیم کے تحت ایک لیپ ٹاپ خریدار کو جائے گا جبکہ دوسرا ترقی پذیر ممالک کے بچوں کے لیے ہوگا۔یہ سکیم بارہ نومبر سے دو ہفتوں کے لیے ہوگی۔

’ہر بچے کو ایک لیپ ٹاپ (او ایل پی سی) سکیم کے سربراہ والٹر بینڈر کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی اس سکیم میں ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو سکیم میں شامل کرنے پر بہت دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

ایکس او کے لیپ ٹاپ بچوں کے استعمال کے لیے تیار کیے گئے ہیں یہ لیپ ٹاپ سستے اور دیرپا ہیں اور ان کا استعمال بھی آسان ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی بہت سی خصوصیات ہیں مثلاً اسے دھوپ میں پڑھا جا سکتا ہے، اس لیپ ٹاپ میں گھومنے والے پرزے نہیں ہوں گے اور اسے شمسی توانائی سے چارج کیا جا سکے گا اور اس کا بیگ واٹر پروف ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت حال ہی میں 176 ڈالر سے بڑھا کر188 ڈالر کر دی گئی ہے۔حلانکہ اصل مقصد اس لیپ ٹاپ کو سو ڈالر میں فروخت کرنا ہے۔

ہرے اور سفید رنگ کے کمپیوٹر مختلف ممالک کی حکومتیں ہزاروں کی تعداد میں خرید سکتی ہیں۔ او ایل پی سی کا کہنا ہے کہ ایکس او لے لیپ ٹاپ میں ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں میں بھی خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔
 
Saad Mehmood
About the Author: Saad Mehmood Read More Articles by Saad Mehmood: 33 Articles with 36640 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.