کامیاب بزنس مین حاجی شاہد محمود بٹ آف ڈنگہ

جواں سال بزنس مین حاجی شاہد محمود بٹ کی زیر نگرانی حاجی ٹریولز نے صرف 12برس کی قلیل مدت میں کامیابی کے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جسے حاصل کرنے میں دیگر اداروں کو کئی دھائیوں تک محنت کرنا پڑی، میلاد چوک ڈنگہ ہیڈ آفس میں12بر س قبل صرف ایک برانچ قائم تھی جبکہ اس وقت ملتان، لاہور، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ،منڈی بہاﺅ الدین میں حاجی ٹریولز کی برانچز قائم ہیں جو ایئر ٹکٹنگ کے علاوہ حج و عمرہ سروسز کی فراہمی میں عوامی اعتماد حاصل کر چکی ہیں،انٹرنیشنل ایئر ٹکٹنگ ایسوسی ایشن (ایاٹا)میں رجسٹریشن کے علاوہ دنیا بھر کی معروف ایئر لائنز سے بیسٹ سیلزایوارڈ حاصل کرنے والے ادارے حاجی برادرز کے بین الاقوامی دفاتریو اے ای،سعودی عرب،چین اور لاﺅس میں بھی قائم ہیں،حاجی شاہد محمود بٹ چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز ہر وقت ادارہ کے کاروباری حجم میں اضافہ کے لیے کوشاں رہتے ہیں ان کی مسلسل محنت اور کاروبار میں اعتماد سازی نے ادارہ کی ترقی میں اہم کردارادا کیا ہے حاجی ٹریولز کی تازہ ترین کامیابی حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی سعودی کمپنی شرکتہ مجموعتہ نجد سے کاروباری اشتراک کا وہ معاہدہ ہے جس کے تحت اب حاجی ٹریولز اور شرکتہ مجموعتہ نجد سعودی عرب میں بزنس پارٹنر ہونگے،اس ضمن میں حاجی شاہد محمود بٹ نے دسمبر2011ءکے آخری عشرہ میں سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپنی کے اعلیٰ حکام سے تین معاہدوں پردستخط کئے شرکتہ مجموعتہ النجد عازمین حج و عمرہ کے لیے مکہ و مدینہ میں رہائش و ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی نے جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کیا حاجی شاہد محمود بٹ نے سعودی عرب سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں شرکتہ مجموعتہ النجد سے کاروباری اشتراک کو حاجی ٹریولز کی بڑی کامیابی قرار دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ حاجی ٹریولز کے ذریعے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو زیادہ بہتر رہائشی اور سفری سہولیات مل سکیں گیں،8جنوری بروز اتوار شرکتہ مجموعتہ النجد کے سعودی عرب میں آپریشن مینجر پاکستانی نثراد چوہدری عجائب حسین نے حاجی ٹریولز کے دفاتر کا دورہ کیا چوہدری محمد نجیب اور محمد ارشد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،چوہدری عجائب خان ہیڈ آفس میلاد چوک پہنچے تو چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز ،حاجی شاہد محمود بٹ،ایم ڈی حاجی محمد فاضل بٹ،عمرہ معلمین افضال بٹ،میاں محمد عمران ایڈووکیٹ اور حاجی محمد یونس ڈھنڈالہ کے علاوہ حاجی برادرز کے حاجی محمداعظم بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،محمد افضال بٹ نے چوہدری عجائب حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عجائب حسین نے کہا کہ پاکستان بھرمیں کاروباری شہرت رکھنے والے ادارے حاجی ٹریولز سے شرکتہ مجموعتہ النجد کا اشتراکی معاہدہ ہمارے لئے بھی باعث اطمینان ہے میں آج زندگی میں پہلی بار ڈنگہ آیا ہوںمجھے خوشی ہے کہ یہاں ایک عمدہ سیٹ اپ قائم کیا گیا ہے بعد ازاں حاجی شاہد محمود بٹ نے مہان گرامی کا ہیڈ آفس کے 12رکنی سٹاف سے تفصیلی تعارف کروایا،اورمشترکہ کاروباری معاملات پر طویل گفتگو کی بعد ازاں مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں سعودی عرب کی معروف ڈش(مندی)یعنی چاول بھرا مسلم بکرا بھی شامل تھا جسے مہمانو ں نے سراہا ظہرانہ کے بعد مہمان خصوصی چوہدری عجائب حسین حاجی ہاﺅس گئے جہاں انہوں نے اتوار کے روز کاروباری دورے سے واپس آنے والے سابق ناظم ڈنگہ اور حاجی برادران ٹرسٹ کے نگران حاجی محمدصادق بٹ سے تفصیلی گفتگو کی،یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی بعد ازاں مہمان خصوصی کی فرمائش پر انہیں حاجی برادران ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے نور فاطمہ آئی اینڈ جنرل ہسپتال کا دورہ کروایا گیا،چوہدری عجائب خان نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور حاجی شاہد محمود سے ہسپتال کی تعمیر بارے معلومات حاصل کیں بعد ازاں انہوں نے ڈنگہ کی تاریخی مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ کا دورہ کیا،انہوں نے مسجد کی کشادگی اور خوبصورتی کی دل کھول کر تعریف کی وفد کے اراکین نے یہیں نماز مغرب ادا کی شرکتہ مجموعتہ النجد کے سعودی عرب میں آپریشن مینجر چوہدری عجائب خاں چھ گھنٹے تک ڈنگہ میں رہے رخصتی سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ عازمین عمرہ و حج کو سعودی عرب میں بہترین رہائشی اور سفری سہولیات فراہم کریں تاہم دونوں اداروں کے مابین اشتراک کار طویل مدتی بنیادوں پر قائم رہ سکے،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حاجی برادران ٹرسٹ عوامی خدمت کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک وسیع ہسپتال قائم کر دیا ہے،جسکی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے حاجی شاہد محمود کے پرتپاک استقبال سے دلی مسرت ہوئی ہے اور میں اس گرم جوش محبت کو عمربھر یاد رکھوں گا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا کہ حاجی ٹریولز نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے کرم فرماﺅں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات فراہم کر سکیں،ماضی میں ہم اس اعتماد سے کوئی وعدہ نہیں کر سکتے تھے شرکتہ النجد سے معاہدہ کے بعد ہم اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ عازمین کو حرمین کے قریب تر مقامات پر معیاری رہائشیں مناسب پیکج کے تحت فراہم کر سکیں،انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنی بھر پورکوشش کریں گے کہ شرکتہ سے ہمارے کاروباری معاملات باہمی اعتماد سے تادیر قائم رہیں انہوں نے چوہدری عجائب حسین ،چوہدری نجیب اور ارشد بٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی معروف شیڈول سے وقت نکالا اور حاجی ٹریولز ڈنگہ پر تشریف لائے انہوں نے مہمانوں کو واپسی پر اہل ڈنگہ کی طرف سے تحائف دیئے یوں یہ دور بخیریت اپنے اختتام کو پہنچا۔
۔محمد بلال احمد بٹ
About the Author: ۔محمد بلال احمد بٹ Read More Articles by ۔محمد بلال احمد بٹ: 6 Articles with 7785 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.