مسکراہٹ

مسکراہٹ خوشی کے اظہار کا عملی مظاہرہ ہے۔ یہ چہرے پر سجتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص خوش ہے یا خوشی محسوس کر رہا ہے ۔ یہ اظہار کا معتدل طریقہ ہے ۔ سیلز مین یا دکان دار کے پیشہ کا تقاضہ ہے کہ وہ گاہگ سے خوش خلقی کا مظاہرہ کرے ‘ یہ عمل ادارہ یا دکان کی ترقی و استحکام کے لئے از حد ضروری ہے۔ ویسے بھی مسکراہٹ اور خوش خلقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ‘ ہمارے پیارے مذہب میں اچھے اخلاق پر زور دیا گیا ہے۔

ہمارے ہادی و رہنما حضرت محمد صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی مسرت کے اظہار کا یہی طریقہ کار تھا ‘ آپ نے کبھی قہقہ نہیں لگایا۔

مسکراہٹ بعض چہروں پر ایسے سجتی ہے کہ وہ جب مسکراتے ہیں تو لگتا ہے کہ ارد گرد کے ماحول میں رنگ بکھر گئے ہیں۔ اس کے بر عکس بعض چہروں پر مسکراہٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سامنے کی مثال ہے ‘ مشہور امریکی پہلوان ‘ کین‘ جب مسکراتا ہے تو اگر مسکراہٹ مجسم شکل میں آسکتی ہوتی تو بلا مبالغہ اپنا سر پیٹ لیتی ۔
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102495 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More