عرس بدرالمشائخ پر جشن اُویسیاں

رپورٹ:محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان

اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام ہے ۔تصوف و صوفی ازم دفاع اسلام کا ذریعہ ہے ۔تاجدار کائنات ﷺ کی تعلیمات پوری ملت کے لئے مینارہ نور ہیں اور آپ ﷺ کے روحانی فیوض و برکات اور نور سے تمام سلاسل روحانیت جگمگا رہے ہیں ۔سلسلہ عالیہ اُویسیہ کے بانی ،امام العاشقین ،خیر التابعین ، مقبول بارگاہِ رسول حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ ہیں ۔جن کی عظمت اتنی با کمال ہے کہ خودحضور ﷺ نے اپنا جبہ مبارک جلیل القدر صحابہ کرام حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو دیکر حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور کہا کہ جاﺅ قرن کے جنگلوں میں میرا عاشق اویس رہتا ہے میرا جبہ اس کو دینا اور کہنا کہ میری امت کی بخشش کی دعا کرے۔محبوب رسول حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے سلسلہ روحانیہ کے ایک عظیم بزرگ سلسلہ عالیہ اویسیہ کے ماہتاب ،بدرالمشائخ ،تاجدار ولایت ،حجة الکاملین ،برہان الواصلین حضرت قبلہ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ وارثِ دربار اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ہیں جن کے سالانہ عرس مبارک بدرالمشائخ پرتحریک اویسیہ پاکستان کا مرکزی سالانہ اجتماع مرکز اویسیاں نارووال میںہر سال منعقد ہوتا ہے ۔جس کو عشاقانِ رسالت” جشنِ اویسیاں“کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ امسال بھی28نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب ختم پاک کی محفل سے اجتماع کا آغاز ہوا اور مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان جانشین بدرالمشائخ حضرت قبلہ الحاج پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ اور صوفی بشیر احمد چشتی اویسی رحمة اللہ علیہ کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا فرما ئی ۔بعد نماز عشاءعرس مبارک کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت حافظ طارق محمود اویسی علی پور چٹھہ ،حضرت صاحبزادہ علی رضا اویسی آستانہ عالیہ علی پور چٹھہ ،قاری محمد ارشد نقشبندی اور حضرت مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی مدرس جامعہ اویسیہ کنز الایمان نارووال نے حاصل کی ۔ اس کے بعد ملک کے نامور ثناءخوانِ رسول عربی ﷺنے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کےے ۔ نعتِ گو شاعر حبیب اللہ ناصر اویسی آف علی پور چٹھہ شریف نے حضور بدرالمشائخ حضرت قبلہ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کی منقبت پیش کی جس سے اجتماع میں مزید کیف و سرور پیدا ہوا ۔عرس مبارک کے اجتماع کی صدارت جانشین بدرالمشائخ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ الحاج پیر غلام رسول اویسی مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان نے فرمائی ۔ سرپرستی و نگرانی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب و سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے فرمائی ۔جبکہ مہمانانِ خصوصی پیر طریقت ،امین فیضان گھمکول شریف حضرت پیر سید توحید شاہ کوہاٹی سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف سیالکوٹ، جگر گوشہ سلطان الشعرا حضرت صاحبزادہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، پروردہ آغوش ولایت حضرت علامہ صاحبزادہ علی رضا اویسی آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ،حضرت پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ انوار سدرہ شریف چنوں موم سیالکوٹ،عزت مآب جناب ڈاکٹر خلیل احمد چوہدری EDOہیلتھ نارووال، عزت مآب جناب ڈاکٹر محمد صفدر اسسٹنٹ کمشنر نارووال، ایدھی آف نارووال رانا محمد اسلم چیئرمین شفیع سی سی بی ،شیخ شفقت حسین الکرم پٹرولیم ،خواجہ محمد ندیم بٹ صدر مرکزی انجمن شہریاںنارووال،جناب طارق محمود مغل آرے والے ،میاں عبد الرشید میاں سپر سٹور والے ،حاجی محمد یونس چشتی اجمیری رائس ملز،جناب محمد اشرف چوہان صدر مرکزی جامع مسجد چوبارہ ،سابق ضلعی ناظم نارووال کرنل جاوید صفدر کاہلوں اور عاشق رسول جناب طاہر محمود اویسی آف لوہارکے پسرور تھے ۔چیئرمین عرس انتظامی کمیٹی ملک مظہر حسین اعوان نے تمام قومی اخبارات میں عرس مبارک کی خبریں شائع کروائیں ۔عرس مبارک میں خصوصی طور پر روزنامہ جنگ مذہبی ونگ لاہور سے اعجاز احمد شیخ ،روزنامہ جنگ لاہور کے اقراءایڈیشن کے انچارج جناب عبد المجید ساجد ،روزنامہ نوائے وقت لاہور سے صداقت علی بھٹی ،روزنامہ خبریں لاہور سے جناب طاہر انجم،روزنامہ جناح اسلام آباد سے جناب شبیر احمد اعوان ،روزنامہ پاکستان اسلام آباد سے قاری محمد حنیف ،روزنامہ اذکار اسلام آباد سے جناب تزین اختر ،روزنامہ دن لاہور کے ایڈیٹر جناب میاں حبیب اللہ ،روزنامہ طاقت لاہور سے جناب عباس علی ،روزنامہ آپ لاہور سے محمد شہباز چوہدری ، روزنامہ رات لاہور کے چیف ایڈیٹر سید عرفان احمد شاہ ،روزنامہ نوائے ہزارہ ایبٹ آباد کے ایڈیٹر جناب رشید خان جدون ،بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ صدر نیشنل پریس کلب نارووال، جناب محمد پرویز اُپل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال،جناب شاہد ضیاءچیف ایڈیٹر ہفت روزہ میرا نارووال،جناب رانا طارق جاوید چیف ایڈیٹر ہفت روزہ بائی پاس نارووال، معروف کالم نگار جناب شاہد رشید شیخ اور جناب محمد ہمایوں نمائدہ وقت نیوز مدعو کئے گئے تھے ۔سلسلہ نعت کو آگے بڑھاتے ہوئے معروف نعت خوان جناب پروفیسر انجم مشتاق آف لاہورنے مدحتِ رسالت مآب ﷺ سے عوام الناس کے دلوں کو گرمایا اور ثناءخوانِ رسول جناب محمد سجاد اویسی نے حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ اور بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کی منقبت پڑھی جس سے سامعین کا ذوق دوبالا ہو ا۔منقبت کا حاصل کلام شعر کچھ یوں تھا۔
اک وار نظر کر کے جے لنگ جان اویسی
کر دیندے نے صحرانوں گلستان اویسی
سر دے کے اویسی نوں مزے لیندا پیا ہاں
اسلم ہے میرا پیر تے جند جان اویسی

فیضان بدرالمشائخ سے روحانی اجتماع کا منظر بہت خوبصورت ،دلکش ،دیدہ زیب ،پرکشش اور پر وقار تھا ۔اجتماع گاہ برقی قمقموں سے انوار و تجلیات کا منظر پیش کر رہی تھی ۔باہر سے آنے والے حضرات ایسے محسوس کر رہے تھے کہ جیسے آسمان سے زمین تک نور کی بارش ہو رہی ہو ۔ضلع بھر سے وابستگان سلسلہ اویسیہ اور تحریک اویسیہ پاکستان کے کارکنان اور سنی تنظیمات کے ذمہ داران جوق در جوق قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے جشن اویسیاں میں فیضان اویس قرنی رضی اللہ عنہ و حضوربدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ سے فیضاب ہونے کے لئے شریک ہورہے تھے ۔ان میں جمعیت علمائے پاکستان ضلع نارووال کے صدر محمد طیب میر ایڈووکیٹ ،علامہ حافظ محمد انور نقشبندی ضلعی نائب امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال ،علامہ قاری بشیر اسماعیل سیفی ضلعی صدر بزم ثنائے حبیب نارووال ، علامہ محمد ریاض الدین صدیقی امیر عالمی تنظیم اہلسنت سیالکوٹ ، علامہ حافظ محمد لقمان اویسی ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان سیالکوٹ،صوفی محمد عارف بٹ نقشبندی چیئرمین مجلس شوریٰ بزم ثنائے حبیب ضلع نارووال ،صدر تحریک اویسیہ پاکستان ایبٹ آباد عاقب رشید خان جدون ، علامہ قاری محمد ناظم چشتی صدر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع نارووال ،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال ،قاری محمد ارشد اویسی ضلعی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال ،مولانا قاری اللہ دتہ نقشبندی صدر جمعیت علمائے پاکستان تحصیل نارووال ،علامہ محمد سرور سلہریا صوبائی راہنما مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب ،علامہ محمد طفیل جماعتی صدر عالمی تنظیم اہلسنت تحصیل ظفروال، مولانا حافظ محمد اعظم عطاری تحصیل صدر بزم ثنائے حبیب نارووال، خان عبد القیوم خاں ایڈووکیٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن نارووال،علامہ حافظ محمد طاہر ضیاءناظم اعلیٰ منہاج القرآن علماءکونسل نارووال، حافظ عبد الغفار سلطانی ناظم دعوت منہاج القرآن نارووال، چوہدری شوکت علی گجر چیف آرگنائزر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع نارووال اور انجمن طلباءاسلام ،سنی تحریک ا،دارہ تاجدار یمن پاکستان،بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال اوردیگر تنظیمات اہلسنت کے ذمہ داران بمعہ قافلہ عرس بدرالمشائخ کے روحانی اجتماع میں شریک ہوئے ۔اس کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات جن میں مسلم لیگ (ن) لائرونگ ضلع نارووال کے صدر رانا رحمت اللہ ایڈووکیٹ ،خلیل احمد بٹ ،مولانا محمد طارق محمود اویسی ،محمد سجاد اویسی بیور چیف روزنامہ آپ ،چوہدری محمد امین گورایہ بیورو چیف روزنامہ جناح ،قیصر جاوید اویسی بیورو چیف روزنامہ طاقت ،محمد لقمان بٹ بیورو چیف روزنامہ رات اور دیگر بھی شریک تھے ۔

عرس مبارک کی روحانی تقریب سے عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر و سینئر وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان علامہ پیر محمد افضل قادری آف گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عرس بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ میں روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں اور مجھے سلسلہ اویسیہ سے بڑی محبت ہے اور آپ بھی سلسلہ اویسیہ کے فیض کے حصول کے لئے یہاں آیا کریں ۔انہوں نے کہا خلیفہ دوم ، امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا دور حکومت اس قدر سنہری تھا کہ تاریخ اسلام ان پر ہمیشہ نازاں رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے ہیرو غازی ممتاز قادری کو حکومت با عزت رہا کرے ۔گستاخ رسول واجب القتل ہے ۔حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے دور نبوی میں ایک نام نہاد مسلمان کو قتل کیا جس نے حضور ﷺ کے فیصلے کو تسلیم نہ کیا تھا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضور ﷺ نے نہ تو دیت اور نہ ہی قصاص کا موجب ٹھہرایا بلکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو درست تسلیم کیا ۔آج کے حکمران ،عیاشیوں اور شہ خرچیوں میں مصروف ہیں ۔آئندہ الیکشن میں ان کو ہر گزووٹ نہ دیں۔ فقط نظام مصطفےٰ کے نام پر ووٹ دیں ۔ تو اس سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل پاکستان بھر میں ہر سطح پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھر پور الیکشن میں حصہ لے گی ۔انہوں نے حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے نظام سیاست اور خلیفہ کی ذمہ داریوں پر ایسی پر مغز اور مدلل گفتگو فرمائی کہ پورا اجتماع نظام مصطفےٰ ﷺ کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہو گیا ۔سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت و قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب و سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ سچے عاشقِ رسول اور ولی کامل تھے ۔آج یہ رونقیں اور سب بہاریں حضور بدرالمشائخ کی نگاہِ فیض کی برکت سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ نے سینکڑوں مدارس و مساجد کی بنیاد رکھی اور تعلیمات سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ و صوفی ازم کے لئے تحریک اویسیہ پاکستان کی بنیاد رکھی اور اس حوالے سے یہ تحریک اویسیہ پاکستان کے کارکنان کا نارووال میں سالانہ اجتماع بھی ہے ۔جس میں تحریک اویسیہ پاکستان کے کارکنان ملک کے طول و عرض سے شریک ہیں ۔تحریک اویسیہ پاکستان نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ،مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور فروغ عشق مصطفےٰ ﷺ کےلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی ۔انہوں نے شرکائے اجتماع سے قرار دادِ مذمت منظور کروا ئی کہ حکومت کا ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیر ی مسلمانوں کے خون سے غداری ہے اور حکومت یہ فیصلہ واپس لے ۔حکومت غازی ممتاز قادری کو با عزت رہا کرے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا نارووال پر امن ضلع ہے ۔اس کا امن ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔اس میں بد امنی پھیلانے والوں کی ہر ناپاک سازش ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو بلیک میل کرنے والے عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ محرم الحرام میں نواسہ رسول کی شہادت ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتی ہے ۔خود ہی مسائل پیدا کر کے ان کو سلجھانے کے نام پر نکلنے والے مذہبی سیاست کے حاملین سے انتظامیہ جان چھڑا لے تو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں۔ عرس بدرالمشائخ کے انتظامات اپنی مثال آپ تھے ۔تشہیری لحاظ سے بھی ضلع بھر میں اور دیگر اضلاع میں خوبصورت اشتہارات اور دیدہ زیب بینرز آویزاں کئے گئے جن کو محمد شہزاد اویسی سمن آباد کالونی نے چھپوایا اور اس کے علاوہ حافظ محمد عظیم سلیم قادری اویسی آف لاہور نے اسٹیکرز ،صوفی منیر احمد اویسی ہجویر نگر اور محمد لقما ن بٹ آف ڈومالہ نے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے اجتماع کی تشہیر کے لئے رنگین وال چاکنگ کروائی۔تقریباً تمام قومی اخبارات ،جرائد و رسائل میں حضور بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ کی سیرت پر مضامین شائع ہوئے ،سیالکوٹ ،بڈیانہ ،چونڈہ ،نارووال ،لاہور ،ایبٹ آباد اور دیگر اسٹیشنوں سے عرس مبارک کی پریس ریلیز تمام اخبارات میں شائع ہوئیں اور اس طرح ہر عام و خواص کی زبان پر عرس بدرالمشائخ 28نومبر مرکز اویسیاں نارووال عام ہو گیا ۔عرس مبارک کے پنڈال اور مرکز اویسیاں کو ڈیکوریٹ کرنے کے لئے اظہر علی سیکرٹری یونین کونسل نمبر2نارووال نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مین سٹرک سے لیکر مرکزاویسیاں تک راستے میں صفائی ،چونا اور خوبصورت لائٹنگ اور قمقوں سے دلہن کی طرح سجایا اور ہر طرف نور ہی نور اور روحانیت کا سماں تھا ۔TMAنارووال کی طرف سے پورے راستے پر پانی سے چھڑکاﺅ کیا گیا ۔شہری تنظیمات اور این جی اوز کی طرف سے خوش آمدیدی بینرز آویزاں کئے گئے ۔سیکیورٹی کے فرائض بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال اور انجمن طلباءاسلام کے کارکنان اور متعلقہ پولیس تھانہ سٹی کے نوجوانوں نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دئے ۔عرس مبارک کی پر وقار روحانی ،نورانی اور وجدانی تقریب میں ہزاروں عشاقانِ رسالت اور معروف علماءو مشائخ کا جم غفیر تھا اور اتنی روحانیت تھی کہ ہر کوئی مسرت و شادمان تھا اور فیضان اویس و بدرالمشائخ سے حقیقی طور پر فیض یاب ہو رہا تھا ۔لنگر اویسیہ نماز مغرب کے بعد سے ساری رات تک جاری رہا ۔لنگر اویسیہ کا وسیع انتظام تھا ۔عوام الناس کو انتہائی عزت و تکریم کے ساتھ بیٹھا کر لنگر تناول کروایا گیا ۔جبکہ لنگر کمیٹی کے انچارج محمد عاصم بشیر اویسی ،حافظ محمد دلشاد اویسی اور محمد آکاش اویسی نے اپنے فرائض احسن انداز سے سر انجام دئےے ۔ڈسٹرکٹ مینجر پیپسی جناب محمد یاسین کی طرف سے مہمانوں کی تواضع کے لئے پیپسی پیش کی گئیں۔قافلے پہنچتے رہے جبکہ علمائے کرام اپنے اپنے وقت میں عرس مبارک کے اجتماع سے عقیدہ ¿ توحید ،شانِ رسالت ،عظمت صحابہ ،محبت اہلبیت اور مقام ولایت پر گفتگو فرماتے رہے۔ مفتی خادم حسین قادری آف سیالکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ کے فیض کا دریا مرکز اویسیاں نارووال میں ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی متلاشیان و تشنگانِ روحانیت کو بھر بھر کے جام پلا رہے ہیں اور انہوں نے جگر گوشہ رسول حضرت سیدہ فاطمة الزہراءرضی اللہ عنہا کی عظمت بیان کرتے ہوئے علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ کا شعر اپنی مسحور کن آواز میں پڑھا۔
نور چشم رحمة اللعالمین
آں امام اولین و آخرین

ان کے بعد عالمی تنظیم اہلسنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ قاری محمد حنیف طاہر آف پھالیہ نے کہا کہ حکومت غازی ممتاز قادری عاشقِ رسول کو با عزت رہا کرے ۔عالمی تنظیم اہلسنت غازی ممتاز قادری کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ عرس مبارک کی روحانی و پرکیف تقریب سے جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی نائب امیر علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداءحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہر دور میں وقت کے یزید کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ حسینیت امن جبکہ یزیدیت دہشت گردی کا نام ہے ۔میدان کربلا میں نواسہ رسول نفاذِ نظام مصطفےٰﷺ کے عملی نفاذ کے لئے پہنچے ۔مساجد میں اذان ،مدارس میں تعلیمات قرآن اور دنیا میں حامیان اسلام صدقہ شہادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں۔آج افکارِ حسین کی اشاعت سے ملک و ملت کا اتحاد معرضِ وجود میں آ سکتا ہے ۔امریکہ بصورتِ یزید ملت اسلامیہ پر حملے کر رہا ہے ۔نیٹو حملہ آزادی پاکستان اور خود مختاری پر حملہ ہے ۔قوم حسینی جذبہ سے سرشار امریکی نظریات کا قلع قمع کرے ۔حضرت علامہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے انتہائی سوز و گداز سے شہدائے کربلا میں سے شہزادہ حضرت علی اصغر رضی اللہ عنہ کی شہادت بیان کی ۔جس سے پورا اجتماع غم حسین میں آنسو بہا رہا تھا ۔اس کے بعد درود و سلام پڑھا گیا اور حضرت قبلہ پیر سید توحید شاہ کوہاٹی سجادہ نشین آستانہ عالیہ توحید آباد شریف اور جانشین بدرالمشائخ ،عالمی مبلغ اسلام حضرت قبلہ پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے عالم اسلام اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور یوں جشن اویسیاں اختتام بذیر ہوا اور عشاقانِ رسالت و وابستگان سلسلہ اویسیہ فیض اویس سے مالا مال ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گئے اور عرس مبارک کی شاندار کامیابی پر شرکاءنے بانی عرس مبارک اور تقریب جشنِ اویسیاں کے روح رواں علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو مبارکباد دی۔تحریک اویسیہ پاکستان کے 11ویں سالانہ مرکزی اجتماع بسلسلہ عرس بدرالمشائخ میں چوہدری ریاض احمد گورایہ گورائیہ رائس ملز ،صوفی بشیر احمد آف رنسینوال ،حاجی فقر دین نقشبندی آف چوبارہ ،ملک محمد سعید آف چوبارہ ،ملک عطاءاللہ آف چوبارہ ،ملک علی حسن آف چوبارہ ،محمد جنید چوہان آف چوبارہ ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اویسی آف چوبارہ ،پیر منظور احمد قادری آف چیلے والی ،حاجی محمد صدیق آف دودھے والی ،مرزا محمد امین آف سراج،ڈاکٹر مشرف بشیر آف گندووالی،خلیفہ محمد عدنان واصفی آف گوجرانوالہ،مولانا محمدنواز اختر کمبوہ ،مولانا حافظ سیف الرحمن اویسی مہتمم جامعہ رسولیہ اویسیہ سراج، حافظ محمد صغیر اویسی آف لاہور ،قاری محمد حنیف آف لنگرکے ،محمد جاوید اختر اویسی پینٹر،اسجد علی اویسی آف جبوکے ،قاری محمد ادریس اویسی، حافظ محمد علی رضا اویسی آف دیپو کے ،قاری محمد بنیامین آف پسرور،قاری محمد جمیل اویسی آف پسرور ،قاری امجد علی بریلوی آف چوبارہ، قاری شبیر حسین آف کوٹلی سلہریاں،حافظ طاہر الحسن فاروق گنج اور سینکڑوں علماءو مشائخ اور معززین علاقہ اسٹیج کی زینت تھے ۔رات 1:30بجے عشاقانِ رسالت عرس مبارک کے اجتماع سے اپنے گھروں کو لوٹے تو تمام کی زبان پر ایک ہی دعا تھی ۔
سدا بہار رہوے اس باغے کدی خزاں نہ آوے
ملن فیض ہزاراں تائیں ہر پکھا رج کھاوے
Pir Muhammad Tabassum Bashir Owaisi
About the Author: Pir Muhammad Tabassum Bashir Owaisi Read More Articles by Pir Muhammad Tabassum Bashir Owaisi: 198 Articles with 618017 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.