بڑے میاں کی دانائی

کہتے ہیں کہ بڑے سیانے ہوتے ہیں ان سے آگے نہیں بولنا چاہیے-

کیونکہ ایک سیلزمین٬ ایک اکاؤٹنٹ اور ان کا باس ایک مینیجر کہیں کھانا کھا رہے تھے کہ ان کو ایک بوتل ملی جس میں سے جن برآمد ہوا اور جنوں کی روایتِ قدیم کے مطابق اس نے بھی ان تینوں کی ایک ایک خواہش پوری کرنے کی بات کی-

سیلزمین جھٹ بول اٹھا کہ میں فلاں جزیرے پر پورے ایک مہینے کی چھٹیاں گزارنا چاہتا ہوں اور وہاں موج ہی موج اور مستی ہی مستی ہو- جن نے پھونک ماری اور سیلزمین اپنے مطلوبہ جزیرے پر پہنچ گیا-

اکاؤٹنٹ بولا٬ میں ایک مہینے کے لیے اپنے کمرے میں بند ہونا چاہتا ہوں٬ میری پسندیدہ خوراک اور ڈرنکس ہوں٬ ٹی ہو٬ میوزک ہو٬ فلمیں ہوں اور کوئی مجھے تنگ نہ کرے٬ جن نے پھونک ماری اور اکاؤنٹنٹ اپنے کمرے میں پہنچ گیا-

اب باس کی باری تھی٬ وہ منہ بنا کے بولا میں ان دونوں کو کھانے کے وقفے کے بعد دفتر میں دیکھنا چاہتا ہوں-

نتیجہ ----- اپنے باس کے بولنے سے پہلے کبھی منہ نہ کھولیں-
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1185108 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More