3چوتھائی اثاثے8ہزار ہندوستانیوں کے قبضے میں

غرباءاکثریتی ملک ہندستان میں صاحب ثروت لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔یو ایچ این ڈبلیو یعنی بڑے دولتمندوں کی تعداد 8ہزار 2سو ہے اور ان کے کل اثاثے 945ارب ڈالر یعنی 47.58لاکھ کروڑ روپے جانچی گئی ہے۔یہ دولت ہندوستان کے سالانہ اسکل گھر یلو پیداوار یعنی جی ڈی پی کے قریب 3چوتھائی کے مساوی ہیں۔

عالمی سطح پر جائیدادوں کا تخمینہ اور جائزہ لینے والی فرم ویلتھ ایکس کی رپورٹ کے مطابق ان میں 115افراد کے پاس ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ان تمام 8ہزار 2سو افراد کے اثاثے ہندوستان کی کل معیشت کے 70فیصد کے مساوی ہیں۔حالانکہ جائزے میں یہ نہیں بتایاگیا ہے کہ اثاثوں کی جانچ کیلئے کن چیزوں کو بنیاد بنایا گیاہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندستان میں کروڑ پتی لوگوں کی تعداد میںروزانہ اضافہ ہورہاہے۔ان میں سے کچھ توحال ہی میں ارب پتی بنے ہیں۔ویلتھ ایکس کے مطابق یوایچ این ڈبلیو کی فہرست میں شامل ہردولتمند کے پاس کم سے کم 3کروڑ ڈالر یا 151کروڑ روپے ہیں جبکہ 6ہزار 150ہندستانیوں کے قبضے میں 3کروڑ ڈالر 10کروڑ ڈالر تک کی جائیداد ہے۔تقریباً 9سودولتمندوں کے پاس 10کروڑ سے 20کروڑ ڈالر مالیت کی جائیداد ہے۔20کروڑ سے 50کروڑ ڈالرکی دولت رکھنے والے ہندستانیوں کی تعداد تقریباً 880ہے جبکہ 50کروڑ سے 99کروڑ ڈالر کے اثاثے 160ہندستانیوں کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 4ہزار 9سو60 ہندنژاد دولتمند کے پاس کل 465ارب ڈالر یعنی 2ہزار 3سو 41کروڑ روپے کی دولت ہے۔
S A Sagar
About the Author: S A Sagar Read More Articles by S A Sagar: 147 Articles with 116585 views Reading and Writing;
Relie on facts and researches deep in to what I am writing about.
Columnist, Free Launce Journalist
http://sagarurdutahzeeb.bl
.. View More