ضرورت ہے قیادت کی

گزشتہ دنوں پوری قوم نے یہ خبر بڑی مسرت سے سنی کہ پاک بحریہ نے ڈرون طیاروں کا ایک سکواڈ اپنے بحری بیڑے میں شامل کیا ہے اور یہ طیارے بغیر پائلٹ کے پرواز کر سکتے ہیں ۔یقینا اس سے ہماری دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری دفاعی قوت مضبوط ہوئی ہے ۔سائنسی ترقی اور جدید ٹیکنا لوجی کے اس دور میں ملکی سالمیت اور یہودی سازشوں کا سر کچلنے کے لئے ہمیں ہتھیاروں کی ضرور ت ہے تاکہ ہم دشمن کا کھل کر مقابلہ کر سکیں اور اپنا دفاع کر سکیں ۔ہمیں ایسے ہتھیاروں کی ضرور ت ہے جنہیں ہم خود بھی استعمال کریں اور دنیا کے دوسرے مسلمان ممالک کو بھی فراہم کر سکیں ۔

پاکستان ایک آزاد ریاست ہے اورآزاد قوموں کو اپنی خود مختاری کی ضمانت ،دفاع میں خو د انحصاری سے ہی مل سکتی ہے۔اگر ہمیں پھر سے دنیا کی قیادت اور رہنمائی کا فرض سر انجام دینا ہے تو اس کے لئے مخلص سیاسی قوت کی ضررورت ہے ۔جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ۔کاش کہ آج کے دور میں ہمیں حضرت عمر ؓ جیسا حکمران مل جائے کہ جن کی ایمانی طاقت سے قیصر و کسریٰ کے حکمران ڈرتے تھے ۔ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے کہ جن کی صداقت اور سادگی کی مثالیں گاندھی جیسے ہند رہنما اپنے وزیروں کو اجلاسوں میں دیں ۔ایسے لیڈروں کی آج ضرور ت ہے کہ جن کو عوام کے دکھ درد کا احساس ہو ۔نہ کہ جن کا اوڑھنا بچھونا اسلام کے مخالف ہو ۔جن کا قبلہ وائٹ ہاﺅس ہو ۔جو یہ درس عوا م کودیں کہ اب اللہ اکبر کا دور گزر چکا ہے اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔

یہ ٹیکنالوجی کس نے دی ؟یہ اتنا تیز دماغ جس کا مقابلہ دنیا کا کوئی سپر کمپیوٹر بھی نہیں کر سکتاہے یہ کس نے عطا کیا ؟یہ میزائل ، ڈرون طیارے کس کے حکم سے اڑتے ہیں ؟اگر وہ ذات ان بڑے بڑے جہازوں کو روکنے کا ارادہ کرتی ہے تو پھر دنیا نے دیکھا کہ آئس لینڈ سے نکلنے والے دھوئیں نے سب پروازوں کو روک دیا اور دنیا کہ سپر پاور میں بھی اتنی ہمت نہیں کہ اس دھوئیں میں جہاز اڑاسکے ۔

اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے سورة رحمان میں جگہ جگہ ارشاد فرمایا کہ ”پس اے انسان تو اپنے رب کی کو ن کونسی نعمتوں کو جھٹلاﺅ گے ؟“اور نہ ہمیں ایسے عوامی لیڈروں کی ضرورت ہے کہ جن کو قرآن مجید کی سورة اخلاص تک نہ آتی ہو اور نہ ایسی قیادت کی ضرورت ہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہوں اور ان کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہورہاہے تو صحیح قیادت کیسے ملے گی ؟اس کے لئے سب سے آسان حل یہی ہے کہ ہمار اتعلیمی نظام ٹھیک ہوجائے تو انشاءاللہ مستقبل کے لیڈر اچھے ملنے کی امید ہے وگرنہ ناممکن ہے ۔

آج الحمد للہ پاکستان تو ایک آزاد ملک ہے مگر ہمارے حکمران غلام بنے ہوئے ہیں ۔اسی پاکستانی فوج نے 1965ءکی جنگ لڑی تو دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ۔انہی پاکستانی سائنسدانوں نے دنیا میں تہلکہ مچادیا ۔اسی پاکستان کی قیادت نے مغربی دباﺅ نہ قبول کیا اور 15 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ بتادیا کہ
کا فر ہے تو شمشیر پہ کر تا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑ تا ہے سپاہی

آج ہمارا پیار اوطن پاکستان جن چند مسائل کا شکار ہے وہ مسائل کو ئی اتنے بڑ ے نہیں کہ ہم سب مل کر بھی ان کو حل نہ کرسکیں ۔آج تک وہی امریکہ ہمیں ڈرون ٹیکنالوجی نہیں دے رہا تھا مگر آج ہم نے طیارے بناکر دنیا کو بتا دیا کہ ایمان کی طاقت سے بڑھ کر کو ئی طاقت نہیں اور الحمد للہ آج ہمارے پا س بھی  ڈرون طیاروں کا پورا سکواڈ موجود ہے بس اگر ضرورت ہے توصرف مخلص قیادت کی ۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔آمین
Azmat Ali Rahmani
About the Author: Azmat Ali Rahmani Read More Articles by Azmat Ali Rahmani: 46 Articles with 55491 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.