سرخیاں آپکی جواب ہمارا

س۔ حکومت شہریوں کو انصاف دینے میں ناکام ہوچکی۔کراچی بدامنی کیس کا فیصلہ
ج۔ کیا عدلیہ نے بروقت انصاف فراہم کرنے کا ہدف حاصل کرلیا؟

س۔بدامنی مہنگائی کے خلاف ن لیگیوں کا صدر ہاوس کے سامنے دھرنا۔
ج۔ مگرصدر نے ق کی پتلی اور متحدہ کا تماشا سجا کر ن کو کلین بولڈ کردیا۔

س۔لوڈ شیڈنگ پر کڑکنے والے عدالت جائیں وزیر اعظم
ج۔کیا عدلیہ کے فیصلے کو nro کے تاریخی خنجر سے قتل تو نہیں کیا جا ئے گا؟

س۔ عنقریب بجلی کی قیمت میں بارہ فیصد اضافہ کیا جائے گا نوید قمر منسٹر واپڈا
ج۔ تاکہ خود کشی کرنے والے بہادر لوگ بروقت انتظام مکمل کرلیں

س۔ ڈینگی نے ایک دن میں17 اموات کا ریکارڈ قائم کرڈالہ۔
ج۔مگر ورلڈ گنیز کے ریکارڈ کے لئے ڈینگی کی درازی عمر کی دعا ضروری ہے۔

س۔10 سالہ جنگ میں ناٹو اور ہم ناکام رہے حامد کرزئی
ج۔ کاش یہی موشگافی پہلے سال اپکی زہنی خجالت کو بصارت و بصیرت سے ختم کرسکتی؟

س۔پوری زمہ داری سے افغان جنگ میں حصہ لیا۔اوبامہ
س۔ صرف بغداد و کابل میں 20 لاکھ انسانوں کو قتل کیا اور کیمیائی ہتھیاروں کے دشمنوں پر تجربات کئے۔

س ۔ ppp نے 2تہائی اکثریت کے مقابلے میں سادہ اکثریت نے دسیوں تاریخ ساز کام کئے۔ وزیراعظم
ج۔ مگر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہیں ہوا کیونکہ nro کی مصروفیت نے ہمیں سب کچھ بھلا دیا تھا

س۔نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم نہیں بننے دونگا عمران خان
ج۔ لنکا ڈھانے کی بجائے اپنے حلقہ کی طرف دھیان دیں ورنہ آٹا تو دور کی بات ہے نمک کا ذرہ نصیب نہ ہوگا۔

س۔پاکستان غریب نہیں موجودہ حکومت نے کنگال کیا ۔سربراہ ن لیگ
ج۔ درست اگر اتفاق فاونڈری بھارتی قصبے جاتی عمرہ سے رائیونڈ تک پھیلے گی تو ملک واقعی غریب ترین بن جاتے ہیں

س۔ حکومت کو گھر جانا چاہیے اب انقلاب آئیگا ۔ن لیگ
ج۔ ناں جی قوم پر ترس کھائیں ایسا انقلاب جو قوم کو دس سال کی امرانہ و مشرفانہ شب دیجور کا پیغام لائے۔

س۔ کھاد فیکٹریاں قیمت بڑھانے سے باز رہیں۔پرویز الہی
ج۔جب اپ پنجاب کے منتری تھے تب کھاد فیکٹریوں کو کوڑیوں کے بھاؤ نیلام کیا گیا معاہدوں کی رو سے انہیں قیمتیں بڑھانے کا آئینی حق مل چکا ہے

س۔قومی اسمبلی میں ن اور پی پی پی نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی۔ٹی وی
ج۔ تو کونسی قیامت ٹوٹ پڑی بھیا اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔
Rauf Amir Papa Beryar
About the Author: Rauf Amir Papa Beryar Read More Articles by Rauf Amir Papa Beryar: 204 Articles with 129550 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.