تعلیم کا گرتا ہوا معیار ....ذمہ دار کون....؟

یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس قوم کاہرفرد پڑھا لکھا نہ ہو۔تعلیم کا دارومدار چارعناصر پرہے طلباء٬ والدین ٬اساتذہ ٬حکومت اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئی قوم کو مستقبل کیلئے تیار کرنانصاب کے تقاضوں کا خیال رکھنا سنجیدہ ممالک کی ترقی کے لئے اعلیٰ تعلیم کی درسگاہوں کا بندوبست کرتے ہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے ۔ہماری تمام کاوشیں رائیگاں جارہی ہیں تعلیم کامعیارآئے روز گرتاجارہاہے اساتذہ کی بے توجہی لائربریوں کی عدم دستیابی کے باعث اوراساتذہ نے تنظیم بن کر فل ٹائم سیاست کررہے ہیں ایک طرف ان ٹرینڈ کم تعلیم کے حامل اساتذہ قوم کے لئے وبال جان ہیں دوسرا تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کی اہم وجہ تعلیم میں ٹھیکہ سسٹم ہے بعض اساتذہ بزنس میں بااکثر معلات گھریلو مصروفیات کے باعث ان ٹرینڈ لڑکے لڑکیوں کواپنی جگہ پندرہ سے دوہزار ماہانہ ٹھیکہ پرچھوڑ جاتے ہیں جہاں سے حکومت کی ذمہ داریاں شروع ہوتی ہیں وہاں ابتدائی تعلیم کے لئے ناتجربہ کاری منفی سوچ اورگریڈ ڈی اور سی میں پاس ہونے والے میرٹ کے خلاف بھرتی ہونیوالے قوم کی تباہی کاباعث بنتے ہیں حکومت آزادکشمیربخوبی جانتی ہے کہ تعلیم میں میرٹ کا قتل عام اورناجائز ذرائع سے بھرتی ہونیوالے اساتذہ قوم کے مستقبل کوتاریک کرنے کاسبب بنتے ہیں دیہاتوں میں اکثر ابتدائی تعلیم ناتجربہ کار معلمین کے ذمہ لگادی جاتی ہے ۔جس کانتیجہ سال کے بعد صفرملتاہے اکثراساتذہ غیرحاضر ہیں جن کی عوامی شکایات پرمعطل کے بجائے متعلقہ سیاسی لیڈراسے سپورٹ کرتے ہیں اور کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا اس کے علاوہ سرکاری سکولوں کالجز کی حالت کہیں بلڈنگ نہیں ہے کہیں فرنیچر نہیں ڈیسک ٬ کرسیوں کے بجائے طلبہ کو پتھروں پر بٹھایاجاتاہے دیہاتوں میں توسکولوں کی عمارتیں ابھی تک تعمیر نہیں ہوسکی طلبہ وطالبات کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ہماری انتظامیہ اپنا فرض بھول چکی ہے وزیرتعلیم ٬سیکرٹری تعلیم اپنے اپنے فرض کو بھول چکے ہیں آنیوالی نسل کامستقبل تاریک کرنے میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔

اے ای او ٬ڈی ای او صاحبان ٹی اے ڈی اے کی حد تک دورے کرتے ہیں اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر سرانجام نہیں دے رہے سکولوں کوچیکنگ کرنااپنی توہین سمجھتے ہیں٬ سکولوں کو ہفتہ وار چیکنگ کی جائے لیکن عوام اپیل کرتی ہے کہ خدارا ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہ نہ کریں ٬ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری مجید ٬ وزیرتعلیم٬ سیکرٹری تعلیم سے گزارش ہے کہ نظام تعلیم کوشفاف طریقہ کار کے مطابق چلایاجائے ایسا نہ ہوکہ عوام کوانقلاب کا راستہ اختیارکرناپڑھے ۔
Sher Khan
About the Author: Sher Khan Read More Articles by Sher Khan: 4 Articles with 5690 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.