والدین کا گھر

صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں
یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر براہِ راست گھر میں داخل ہو سکتے ہیں
یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں جب تک آپ نظر نہ آ جائیں
یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے
یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔
یہ وہ گھر ہےجہاں آپ نا جائیں تو اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہےجہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں یہی ہے وہ گھر جہاں کا دسترخواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت سے پاک ہے
یہ وہ گھر ہے
کہ اگر یہاں کھانے کا وقت ہو جائے اور آپ کچھ نہ کھائیں تو اس گھر کے مکیںوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہے جہاں
آپ کو ہر قسم کی خوشیاں اور قہقہے میسر ہیں
آہ ہ ہ ہ۔۔۔ لوگو
ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں
قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے
وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں جن کے پاس والدین کے گھر ہیں۔

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 431007 views I am honest loyal.. View More