بل بجلی

بیمار معاشرہ

"بیوی! شوہر کے سامنے روٹی اور پانی کا گلاس رکھتے ہوئے ساتھ بجلی کا بل بھی لے آئی ۔
"شوہر! روٹی کھانے کے بعد بھی یہ کمبخت لا سکتی تھی ۔اور یہ کیا روٹی پانی کے ساتھ کھاؤں گا ؟
"بیوی!جی اب روٹی پانی کے ساتھ ہی کھانی پڑے گی ۔۔۔۔
"شوہر!کیا مطلب ؟
"بیوی! مطلب یہ ہے کہ بیس ہزار تمہاری تنخواہ ہے اور بجلی کا بل اٹھارہ ہزار آیا ہے ۔۔
"شوہر!ایک دم بل پکڑتے ہوئے دکھاؤ ،دکھاؤ ۔۔۔۔۔اور بل دیکھ کر زمین پر بیٹھ کر سر پکڑ لیا ۔
"بیوی!سر پکڑنے سے مسلہ حل نہیں ہونا ،آٹا بھی ختم ہو گیا ہے ،سبزی کے پیسے نہیں تھے تو اسی لیے سالن نہیں بنایا ،یہ گھر کا نظام کیسے چلے گا ؟
"شوہر!روتے ہوئے کیا میرا ساتھ دو گئی ؟
"بیوی!میری تو ہر سانس آپ کی امانت ہے ۔۔۔حکم فرمائیں ؟
"شوہر!یہ دنیا ہمارے لیے نہیں ہے یا ہم اس دنیا کے لیے نہیں ہیں ،بڑا جی لیا ،اب بس،آو ملکر اسی بجلی کی تاروں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں ۔۔۔۔؟
"بیوی!روتے ہوئے ،مگر حوصلے کے ساتھ کہتی ہے ،ناامیدی گناہ ہے اور یہ زندگی رب العالمین کی امانت ہے ،ہم امانت میں خیانت نہیں کریں گئے ،حرام موت گلے کیوں لگائیں ۔۔۔۔۔؟
"شوہر!تو پھر یہ بل کیسے ادا ہو گا ؟
"بیوی!بل شوہر کے ہاتھوں سے پکڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ ۔۔۔ایسے ادا ہو گا....ہم بجلی استعمال ہی نہیں کریں گے ۔

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 459754 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More