دوستی گھر باہر

گھر میں جوان بہنیں بیٹیاں بھتیجیاں بھابھییاں بیویاں ہوں تو دوستیاں ایسی رکھا کرو جو گھر کے دروازے تک نا آئیں کیونکہ جن کو تم اعتبار کر کے گھر میں لاتے ہو پیٹھ پیچھے وہی تمہاری قبر کھود رہے ہوتے ہیں اور تمھیں پتا تک نہیں چلتا اور کچھ تو دوستی لگاتے ہی اس سے ہیں جس کی بہن بیٹیاں انکی نظروں میں آئی ہوتی ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ آپ بلکل دوست رکھو ہی نا ضرور رکھو لیکن گھر کے دروازے تک نا خود کسی دوست کے جاؤ نا کسی دوست کو اپنے دروازے تک آنے دو آج کل فون کا زمانہ ہے جس سے ملنا ہو اسے فون کر کے بلا لو یا میسج کر کے بلا لو اور جو آپ سے ملنا چاہتا ہے اسے بھی کہو بھائی میرے گھر آنے کی ضرورت نہیں مجھ سے ملنا ہے فون کر کے یا میسج کر کے بلا لو میں آجاؤں گا،

یہاں تو آپ مرد کزنوں پر اعتبار نہیں کر سکتے تو کسی غیر مرد پر کیسے آپ اعتبار کر سکتے ہو کہ اس سے آپ کے گھر کی عزتیں محفوظ رہیں گی ہو سکتا ہے میری باتیں کسی کو اولڈ فیشن لگیں لیکن آج اس اولڈ فیشن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کیونکہ حقیقی معنوں میں آج لوگوں میں حیاء ختم ہو گئی ہے آج جس پر بھی اعتبار کرنے لگ جاؤ وہی آپکو بیوقوف سمجھنے لگ جاتا ہے اور جب جب موقع ملتا ہے آپ پیٹھ میں چھرا گھونپ دیتا ہے چوکنا رہیں محفوظ رہیں شکریہ۔
 
Afzal Jabbar Aafi
About the Author: Afzal Jabbar Aafi Read More Articles by Afzal Jabbar Aafi: 2 Articles with 466 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.