ناگہانی آفات سے بچاؤ کی مسنون دعائیں

سنت مطہرہ میں ایسی بہت سی احادیث ہیں جو مسلمان کو مسنون اذکار اور دعاؤں پر پابندی کی ترغیب دلاتی ہیں جو انسان کو تکالیف، نقصان اور ہر قسم کی منفی سرگرمی سے محفوظ رکھ سکتی ہیں، ان دعاؤں کے عموم میں مختلف قسم کی تمام بیماریاں اور وبائی امراض شامل ہیں، ان میں سے چند احادیث درج ذیل ہیں:

عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: "میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا : جو شخص بھی کہے: بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ [ترجمہ: اللہ کے نام سے میں پناہ حاصل کرتا ہوں جس کے نام سے کوئی بھی چیز آسمان یا زمین میں تکلیف نہیں پہنچاتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے] جس نے یہ دعا صبح کے وقت تین بار پڑھی تو شام تک اسے کوئی بھی ناگہانی آفت نہیں پہنچے گی

آج کل ترکی اور شام میں زلزلے کی وجہ سے ہم لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ ہم سب مسلمانوں کو چاہئے کہ ہم توبہ استغفار کی کثرت کریں نماز کو باقاعدگی سے پڑھیں اور قائم کریں اور اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ مسنون دعائیں یاد کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر عافیت کی مسنون دعائیں مانگیں ۔
 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 26 Articles with 22645 views I am retired government officer of 17 grade.. View More