ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی کا تعلیمی میدان میں انقلابی قدم

تعلیم کا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا ھامل ہوتا ہے تعلیم ہی سے انسان مکمل ہوتا ہے جو قومیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھ لیتی ہیں وہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن رہتی ہیں تعلیم ہی کی بدولت انسان اور حیوان میں تمیز ہوتی ہے تعلیم انسان کی اہمیت اس کی شخصیت کی قدر میں اضافے کا باعث بنتی ہے انپڑھ ہمیشہ اھساس کمتری کا شکار رہتے ہیں وہ جب بھی بات کرتے ہیں گھبراہٹ ان کی زبان سے صاف ظاہر ہو رہی ہوتی ہے وہ بولتے ہوئے اس انجانے خوف کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے منہ سے کوئی غلط بات نہ نکل جائے جو ان کیلیئے تذلیل کی وجہ بن جائے آجکل کے دور میں تو تعلیم کے بغیر کسی پرائیویٹ ادارے میں بھی کوئی سنتری تک رکھنے کیلیئے تیار نہیں ہے حالنکہ ان کی ڈیوٹی تو صرف گیٹ پر ہی ہوتی ہے زندگی میں بے شمار مشکلات پیش آتی ہیں تعلیم کے زور پر ہی ان سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے سماجی برائیوں میں گھرے معاشرے کو تعلیم ہی کی بدولت شعور فراہم کیا جا سکتا ہے اپنے ارد گرد کے ماحول پر اگر تھوڑی غور کی جائے تو ان پڑھ افراد مزدوری اور سخت کاموں میں لگے نظر آتے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ افراد کسی اچھی و صاف ستھری جہگہ پر کام کرتے دکھائی دیتے ہیں ہمارے سیاسی نظام نے ہم کو صرف گلی نالی کی سیاست پر لگا دیا ہے اور بدقسمتی سے ہم بھی ان کی کارکردگی کو گلی نالی کے ساتھ ہی ماپتے ہیں جو کے سرا سر زیادتی ہیچوھدری نثار علی خان کا کبھی اس حلقہ میں سکہ چلتا رہا ہے لیکن انہوں نے تعلیم کے حوالے سے کوئی کام نہ کیا ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی تعلیم کو فروغ دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیئے ہیں قمرالسلام راجہ نے شاہ باغ تریل سکول کو ہائی کا درجہ دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن صداقت علی عباسی وہ واحد ایم این اے ہیں جنہوں نے مری سے لیکر کلرسیداں تک ترقیاتی کاموں کے بھی جال بچھائے ہیں اور تعلیم کو فروغ دینے کیلیئے انہون نے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں ان کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گیانہوں نے بے شمار سکولوں کو اپ گریڈ کروا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تعلیم دوست ہیں اور ان کو اس بات کی قدر ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے تعلیم کے فروغ کے لیے ایم این اے صداقت علی عباسی کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا مری کوہسار یونیورسٹی کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں میں بے شمار اسکولز کی اپ گریڈیشن تعلیم دوستی کا ثبوت ہیں سب سے اہم بات کہ جو سکولز اپ گریڈ ہوئے ہیں وہ صرف ان کے حلقہ این اے 57میں واقع ہیں باقی کسی حلقہ میں اتنے زیادہ سکولز اپ گریڈ نہیں ہوئے ہیں ایسے ہوتے ہیں لیڈر جو اپنے عوام کو ایسے تحفے دے جاتے ہیں جو وقتی طور پر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو سنوار سکیں ان کے کام آئیں مجھے ٹھیک یاد ہے کہ 2021میں اس وقت کے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اعظم کاشف نے موہڑہ بختاں کے دورہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ میں آج صبح جب موہڑہ بختاں کیلیئے روانہ ہوا تو صداقت علی عباسی نے مجھے فون کیا کہ کس سلسلے میں وہاں پر جا رہے ہو میں نے بتایا کہ گرلز ایلمنٹری سکول میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب میں شرکت کیلیئے جا رہا ہوں تو صداقت عباسی نے کہا کہ موہڑہ بختاں والوں کو میری طرف سے ہائی سکول کاتحفہ بھی دیتے آنا وہاں پر سی ای او نے اس سکول کی اپ گریڈ کا اعلان کیا تھا حال ہی صداقت علی عباسی نے جن سکولز کو اپگریڈ کروایا ہے ان کی تفصیل یہ ہے گورنمنٹ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحصیل کلرسیداں کے 6سکولز جن میں ہائی ،ایلمنٹری اور پرائمری سکولز شامل ہیں کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جن سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے ان میں تحصیل کلرسیداں میں گورنمنٹ بوائے ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کو ہائیر سیکینڈری،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروہا کو ہائیر سیکینڈری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام کو ہائیر سیکینڈری رنمنٹ گرلز گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول موہڑہ بختاں کو ہائی سکول، پرائمری سکول غزن آباد کو ایلمنٹری،گورنمنٹ پرائمری سکول دودھلی کو ایلمنٹر ی کا درجہ دے دیا گیا ہے تحصیل کہوٹہ میں جن سکولز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں پرائمری سکول لونہ کو ایلمنٹری، گورنمنٹ بوائے ہائی سکول بیور کو ہائیر سیکینڈری، ہائی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑھ کو ہائیر سیکینڈری، گورنمنٹ پرائمری سکول ساڑی کو ایلمنٹری،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بگلہ کو ایلمنٹری،گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ کو ہائیر سیکینڈری ،گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ کو ہائیر سیکینڈری،گورنمنٹ مڈل سکول بھورہ حیال کو ہائی ،گرلز ہائی سکول کہوٹہ کو ہائیر سیکینڈری،گرلز پرائمری سکول بھورہ حیال کو ایلمنٹری،جبکہ گرلز ہائی سکول نڑھ کو بھی ہائیر سیکینڈری کا درجہ دے دیا گیا ہے تحصیل کوٹلی ستیاں میں جن سکولز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں گرلز پرائمری سکول دھندہ کو ایلمنٹری،پرائمری سکول کرل کو ایلمنٹری،ہائی سکول بیگا کو ہائیر سیکینڈری،گرلز کمیونٹی ماڈل سکول سانٹھ کو ایلمنٹری،گرلز ماڈل سکول بیاہ کو ایلمنٹری،ماڈل پرائمری سکول پرندلا کو ایلمنٹری،ماڈل پرائمری سکول بوبڑی کو ایلمنٹری،شامل ہیں مری کیلیئے جن سکولز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں بوائے ہائی سکول بن کو ہائیر سیکینڈری،بوائے ہائی سکول سن یوہا کو ہائیر سیکینڈری،کمیونٹی ماڈل سکول کتھار کو ایلمنٹری،ماڈل پرائمری سکول ساملی بہرہ مال کو ایلمنٹری،ماڈل پرائمری سکول بن کوٹل کو ایلمنٹری،ماڈل پرائمری سکول ہوکڑہ کو ایلمنٹری،ہائی سکول گلہڑہ گلی کو ہائیر سیکینڈری،گرلز ایلمنٹری سکول مانگا کو ہائی سکول شامل ہیں ، یہ محض اعلان نہیں ہے نلکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے صداقت علی عباسی کے اس طرح کے کاموں نے ان کو باقی سابقہ ایم این ایز میں سے امتیازی حثیت دے رکھی ہے وہ صرف گلی نالی کی سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ان کی کاوشوں کی وجہ سے جو سکولز اپ گریڈ ہوئے ہیں ان میں ہم سب کے بچے تعلیم حاصل کریں گے ان کی طرف سے اپنے حلقہ کے عوام پر یہ احسان عظیم سمجھا جائے گا امید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی کام انجام دیتے رہیں گے
 
Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145141 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.