نظر بد سے خود کو بچائیے

لوگوں کا یہ جاننا ضروری نہیں کہ آپ اپنی ازدواجی زندگی میں کس قدرخوش ہیں

یہ بھی ضروری نہیں کہ کھانے پینے کی تصاویر سوشل میڈیا گروپس وغیرہ میں شئیر کردیں

یہ بھی ضروری نہیں کہ اپنے بچوں کی تصویریں لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے پھریں.. کتنے لوگ ان بچوں کی نعمت سے محروم ہونگےکتنی شیطانی نظریں پڑتی ہونگی جو اللہ کے خوف سے عاری ہوتی ہیں

پھر ساتھ لکھتے ہیں (اللہ نظر بد سے بچائے) یہ دعا کا مقام ہے

جبکہ آپ نے خود اپنے پیاروں کی تصویریں زہریلی نظروں کے بیچ پھینک دیں...؟؟ جان بوجھ کر انگاروں کی نظر کر ر رہے ہیں پھر اللہ اللہ کرتے ہیں

یہ بھی ہرگز ضروری نہیں کہ آپ شوھر/بیوی کی تصاویر کسی کے ساتھ شئیر کریں

یا

سوشل میڈیا پہ ڈال دیں... کیا آپکو معلوم ہے کہ آپکی ہم عمر کتنی عورتیں/مرد اس نعمت کیلئے ترس رہی/رہے ہیں، اندازہ ہے آپکو

نہیں نا

آپ ایسی نعمت دوسروں کو دکھا رہی/رہے ہیں جس سے بہت سارے جوڑے محروم ہیں

لوگوں کا یہ جاننا بھی ضروری نہیں کہ آپ کہاں گئے/گئیں کہاں سے آرھے/آرھی ہیں، کیا کھا رہے ہیں اور کیا بنا رہے ہیں

زندگیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے اوپن ہوگئی ہیں... پیالیوں میں بچی ہوئی چائے تک ہم سوشل میڈیا کی نظر کر دیتے ہیں

ھر شوھر کو فرمان بر دار بیوی نصیب نہیں ہوتی لہذا احتیاط کرئیں
ہر بیوی کیلئے فرشتہ صفت شوھر ملنا ممکن نہیں لہذا احتیاط کرئیں
ہر ماں کے بیٹے ذہین قابل اور کیوٹ نہیں ہوتے لہذا احتیاط کرئیں
ہر ایک کو آپ کی طرح ہر چیزیں میسر نہیں لہذا احتیاط کرئیں
ہر بیوی اپنے شوھر کیساتھ آپکی طرح خوش نہیں لہذا احتیاط کرئیں
ہر ایک کے پاس گھومنے پھرنے کی استطاعت نہیں لہذا احتیاط کرئیں۔
ہر ایک کے پاس رسٹورنٹس میں کھانے کی سکت نہیں لہذا احتیاط کرئیں
ہر شخص آپ کی طرح شاپنگ کرنے سے قاصر ہےلہذا احتیاط کرئیں
ہر ایک کو آپکی طرح گھر یا گاڑی نصیب نہیں لہذا احتیاط کرئیں۔
 

Syed Mujtaba Daoodi
About the Author: Syed Mujtaba Daoodi Read More Articles by Syed Mujtaba Daoodi: 41 Articles with 56346 views "I write to discover what I know.".. View More