جینا جو ٹھہرا۔۔۔(100 لفظوں کی کہانی)

وہ نم آنکھوں کے ساتھ عید پر بہت خوش نظر آ رہی تھیں۔
گو کہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ تھیں کہ جنہیں انہوں نے اپنی زندگی کی انتھک محنت اور جدوجہد سے پروان چڑھاتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا، انہی کے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ وہ گلزار بیگم سے 'اولڈ ہوم' آ کر مل لیں۔
اب گلزار بیگم کے جینے اور خوش رہنے کا واحد سبب وہ خوبصورت اور ہم عمر شخصیات تھیں جو انہی کی طرح اپنے پیاروں کی نظر انداز کی ہوئی تھیں مگر ان کے پاس گلزار بیگم کے لۓ نہ صرف وقت ہوتا تھا، بلکہ الفاظ، احساسات اور جذبات بھی۔


 

Asma Ahmed
About the Author: Asma Ahmed Read More Articles by Asma Ahmed: 36 Articles with 30470 views Writing is my passion whether it is about writing articles on various topics or stories that teach moral in one way or the other. My work is 100% orig.. View More