کلرسیداں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

پرائیویٹ سیاسی مذہبی و سماجی تنظیمیں اپنے مخئیر حضرات کے تعاون سے بہت اہم خدمات دے رہی ہیں خاص طور پر صحت کے شعبہ میں جن سے سینکڑوں ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں اور نیکی کے اس طرح کے کام انجام دینے والے مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرات دونوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور اﷲ پاک کی رحمتوں سے ان کے دامن بھرے پڑے ہوں گے بلکل اسی طرح کے کام تحریک منہاج القرآن کلرسیداں انجام دے رہی ہے جب ملک میں کورونا کی انتہائی خطر ناک صورتحال تھی اس وقت بھی تحریک کے پلیٹ فارم سے مستحق افرادکو راشن و دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی ہیں سیلاب کے دوران اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی امداد کیلیئے کلرسیداں میں امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن کے زریعے اکٹھی ہونے والی امداد ان کی ٹیم نے بزات خود آفت زدہ علاقوں میں جا کر تقسیم کی ہے ایک اہم بات جو قارئین کی نظر کرنا بہت ضروری ہے وہ یہ کہ تحریک منہاج القرآن کا ہر رکن سادہ طبیعت میٹھی زبان کا مالک ہے جس طرح ان کی زبانیں میٹھی ہیں ان کے کام بھی اسی طرح کے میٹھے ہیں ہفتہ کے روز ان کے زیر اہتمام اندھیروں میں ڈوبے افراد کو روشنیاں فراہم کرنے کیلیئے ایک فری آئی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کل 4 سو مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور 20 افراد کو آپریشن کیلیئے منتخب کیا گیا ہے اس کیمپ میں الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر اراض چشم ڈاکٹر ز نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ خصوصی خدمات انجام دی ہیں اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی مظہر الحق اور روح رواں تحریک منہاج القرآن کلرسیداں سید زبیر علی شاہ اور تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کی پوری ٹیم تھی کیمپ میں علاج کیلیئے آنے والے مریضوں کو بڑے اچھے طریقے سے ڈیل کیا گیا ہے اور ان کو چشمے و ادویات مفت فراہم کی گئی ہیں جبکہ جن مریضون کو آپریشن کیلیئے منتخب کیا گیا ہے ان کیتمام ٹیسٹ و آپریشن بھی فری ہوں گے تحریک منہاج القرآن کی ٹیم نے بہت احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دی ہیں ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام مریضوں کو آنکھوں کے امراض سے بچنے کیلیئے احتیاطی تدابیر اور دیگر ضروری باتوں سے بھی آگاہی فراہم کی ہے اس کیمپ سے سینکڑوں مریض مستفید ہوئے ہیں اس موقع پر مریضوں نے اپنی اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی ٹیم نے ہمیں بہت زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں اور بہت اچھا ماحول دیا گیا ہے اس ٹیم کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہمیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے پوری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور اپنی خدمات انجام دی ہیں اس فری کمیپ میں خصوصی خدمات صدر عوامی تحریک کلرسیداں سید زبیر علی شاہ جنرل سیکریٹری لالہ اکرام چوہان،نائب صدر محمد اسحاق ،صدر منہاج القرآن کلرسیداں حافظ عاصم،ناظم طاہر محمود نقشبندی،ناظم دعوت اکرام قادری،ناظم مالیات ملک مناظر،ناظم ویلفئیر سیدقسم بخاری،ناظم سوشل میڈیا اسرار الحق چشتی،صدر منہاج القرآن یوتھ ونگسید صہیب حمزہ،جنرل سیکریٹری انیس اختر چوہان،نظام ویلفئیر زین العابدین نے انجام دی ہیں جبکہ مذکورہ کیمپ میں خصوصی شرکت حامد علی شاہ،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ندیم اکبر،تحریک کے ضلعی صدر انار خان گوندل،ناظم مرزا آصف،نائب صدر نے کی ہے جبکہ میڈیا ٹیموں کو متحرک کرنے میں جن شخصیات نے کردار ادا کیا ہے ان میں تحریک کے سرگرم رکن سیکریٹری اسرار احمد اور چوھدری عبدالجبار سر فہرست ہیں اس فری کیمپ سے علاقہ بھر کے مستحق مریض مستفید ہوئے ہیں تحریک منہاج القرآن نے جس طرح اپنی خدمات کا سلسلہ جیسے پہلے بھی جاری و ساری رکھا ہوا ہے بلکل اسی طرح انہوں نے اپنی خدمات کا جونیا سلسلہ شروع کیا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رہنا چاہیئے سال میں کم از کیم ایک دفعہ اس طرح کے فری کیمپ تحریک کیلیئے بلند مقام کا باعث بنیں گے اور اس عمل سے دکھی انسانیت کی بھلائی ہوتی رہے گی اﷲ پاک سے دعاء ہے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کی پوری ٹیم کی حفاظت فرمائیں اور ان کو مزید ہمت و توفیق دیں کہ وہ اپنے دکھی بھائیوں کی امداد کا سلسلہ اسی طرج جاری رکھیں پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم کی طرف سے ان کی ساری ٹیم کو اس نیک کام پر سلام پیش کرتے ہیں
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145183 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.