پیتھالوجیکل لائر

pathological liar
.
یہ جھوٹ کی وہ قسم ہے جس میں جھوٹ بولنے کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی۔یہ یورپ میں بہت عام سی بات ہے لیکِن اجکل ہمارے معاشرے میں بھی اسکا رجحان بہت تیزی سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔اس پہ بہت کم یا شاید یہ کہنا بہتر ہو گا کہ بات ہی نہیں کی جاتی۔ ہم اسے کوئی مسٔلہ سمجھتے ہی نہیں اور نہ ہی اسکی نشاندہی کر پاتے ہیں۔اس میں لوگ بے ساختہ جھوٹ بولتے ہیں اُس جگہ پہ بھی جہاں اسکی بلکل ضرورت نہ ہو ۔لیکن بعض اوقات انکی یہ بری عادت کیسے کسی کی زندگی پر اثرانداز ہو سکتی ہے انکو اندازہ نہیں ہوتا ۔ وہ نہ صرف دوسروں کی بلکہ اپنی زندگی بھی مشکل بنا رہے ہوتے ہیں۔ جھوٹ اک حد تک قابل و قبول ہے۔ جیسے کسی نے اپ سے پوچھا ہے کہاں ہو اور اپ نے کہہ دیا میں فلاں جگہ پر ہوں حلانکہ اپ گھر پہ موجود ہیں اور لاونج میں بیٹھے اپنی چائے کا مزہ لے رہے ہیں۔لیکن جب یہ جھوٹ بڑھ جائے اور اپکی شخصیت کا حصہ بنتا دکھائی دے تو یقیناً یہ بہت بڑا مسلٔہ ہے اور اپکو اس پہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
 

Ayesha Maqbool
About the Author: Ayesha Maqbool Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.