علامہ اقبال کا پیغام

انسان اپنے نام سے نہیں کام سے پہچانا جاتا ہے

علامہ اقبال پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اسلام کے شاعر تھے انہوں نے جو کچھ لکھا مسلمانوں اور اسلام کی سر بلندی اتحاد کے لیے لکھا اپنے قوم کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رھتے
علامہ اقبال 9 نومبر 1877 سیا لکوٹ میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا اس وقت میں علامہ اقبال کو ایک ہی شاعر سمجھا جاتا تھا
جبکہ آپ ایک تعلیم یافتہ شخصیت بھی تھے
اپ نے کئ کتابیں لکھیں جن میں اردو فارسی اور انگریزی کی کتابیں بھی شامل ہیں
آپ سادہ زندگی گزارتے تھے آپ کی فکر انتہائی بلند تھی
اپ کا پسندیدہ پرندہ شاہین تھا
آپ اپنی شاعری میں کثرت سے استعمال کرتے تھے کیونکہ وہ خاص صفات کا حامل تھا علامہ اقبال کی آرزو تھی کہ مسلمان نوجوان شاہین بنے جو خوددار اور غیرت مند ہے دوسروں کا مارا ہوا شکار نہیں کھاتا وہ ایک مثالی قوم تشکیل کر سکتے ہیں
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
علامہ اقبال کا قول
خواہشات بادشاہوں کو غلام بنالیتی ہے
مگر صبر غلاموں کو بادشاہ بنادیتا ہے
 

Sameen Ali
About the Author: Sameen Ali Read More Articles by Sameen Ali: 3 Articles with 1715 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.