*منافق لوگ*

ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے کہ دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔
چڑی نے چڑے سے کہا:
کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔
چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناوا،
شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔

جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیا


چڑی فریاد لےکر بادشاہ وقت کےپاس حاضر ھو گئی۔

شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔

چڑی نے کہا:
بادشاہ سلامت اسکو بول دیا جاۓ کہ!!
اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔
شرافت کا لبادہ اتار دے۔
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 317 Articles with 438420 views I am honest loyal.. View More