میں نہیں مان سکتی

ہر انسان اپنی ترجیحات کا تعین معاشرے اور ماحول کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے ـاس دنیا میں مستقل کچھ بھی نہیں ہے ـ اگر کچھ پانا ہو تو خود کی ذات کو عارضی طور پر کھونا پڑتا ہے ـ

ہر انسان اپنی ترجیحات کا تعین معاشرے اور ماحول کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے ـاس دنیا میں مستقل کچھ بھی نہیں ہے ـ اگر کچھ پانا ہو تو خود کی ذات کو عارضی طور پر کھونا پڑتا ہے ـ میرا زندگی میں کافی تلخ تجربہ رہا ہےـ میں نے دھڑکنوں کو منجمد اور آنسوؤں کی لڑی کو بکھرتے دیکھا ہےـ میں نے ان ساری باتوں کو تسلیم کیا ہےـ جن پر ماضی میں نہیں مان سکتی کا لیبل لگا ہوا تھاـ ہاں کو نہ اور نہ کو ہاں ہوتے چند سیکنڈ بھی نہیں لگتے ہر ایک کو ہر وقت کوئی میسر نہیں ہوتاـہر کوئی تبدیلی چاہتا ہےـ میں نے زندگی میں بہت کچھ ایسا کھونے پر خاموشی سے ٹکٹکی باندھ کر دیکھا ہےـ جس کے بغیر میں زندہ نہیں رہ سکتی کا دعوٰی کر چکی تھی ـ ان لوگوں کو بھی چھوڑنا پڑا جن پر فار ایور کا ٹیگ لگا ہوا تھا۔ غرض یہ کہ بحثیت انسان سارے وعدے ‘سارے دعوے ‘ساری قسمیں ایک پل کی مار ہوتے ہیں ـ انسان کے جھلملاتے ہوئے آنسوؤں کی لڑی کب ٹوٹ جائے اس کا فیصلہ انسان نہیں وقت کرتا ہے ـ انسان کی امیدوں کے چراغ کب جلیں کب بجیھں کسی کو فرق نہیں پڑتا ـ فرق پڑتا ہے تو صرف اپنے آپ کو!!!!!
مگر کچھ وقت کے لیے کچھ باتیں وقتی ہوتی ہیں ـ مستقل کچھ بھی نہیں ہے ـ صابن کی جھاگ کی طرح سب ایک دن بیٹھ جاتا ہے ـ
 

SALMA RANI
About the Author: SALMA RANI Read More Articles by SALMA RANI: 11 Articles with 7978 views I am SALMA RANI . I have a M.PHILL degree in the Urdu Language from the well-reputed university of Sargodha. you will be able to speak reading and .. View More