لڑکی سے عورت تک کا سفر !

رحمت قدرت کا عظیم تحفہ ہے جو اس نے ہمیں بیٹی، بہن ،ماں اور مختلف اشکال میں ميسر کیا ہے یوں تو تمام تر رشتے کیساتھ رحمت ایک اپنا ہی معیار اور منصب و مقام رکھتی ہے مگر ماں کا جو سفر ہے وہ تمام تر سے مختلف اور مضبوط ہے ۔

لڑکی جب بیاہنے کے بعد عورت بننے کا سفر طے کرتی ہے تو وہ مکمل طور پر تبدیل ہوجاتی ہے، اپنے ہر لحاظ و اعتبار سے چاہے وہ باپ، بھائی سے بات کرنے کا سلیقہ ہو یا پھر ماں سے بات چیت چھپانے کا ہنر ۔

ڈولی میں بیٹھتے ہی لڑکی مائیکے اور سسرال دو حصّوں میں بٹ جاتی ہے کہ اب والدین صرف اس کشمکش میں ہوتے ہیں کہ لڑکی خوشحال اور خوش باش زندگی بسر کرے ۔

لڑکی خوشحالی یا کشمکش کے ساۓ تلے زندگی بسر کرتے ہوئے جب ماں بننے کا سفر طے کرتی ہے تو وہ اپنے کو آپ کو مکمل محسوس کرتی ہے، یہ سفر اس قدر تکلیف ده ہے کہ عورت اس سے ایک دو روز نہیں بلکہ ایک کثیر عرصے تک اس درد میں اس خوشی کے ساتھ تڑپتی ہے کہ آنے والا اسکی خوشی کا باعث ہے۔

لڑکی جب ماں بنتی ہے تو اپنے سارے دکھ بھول جاتی ہے اور اپنا سب کچھ صرف اسکے نام کردیتی ہے کہ جو اسکا اثاثہ ہے ۔

دنیا کہتی ہے کہ مرد بہت طاقتور ہے مگر یہ سراسر مکمل جھوٹ ہے جو صرف لفظی طور پر یقین کے قابل سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ بچّے کی پیدائش کے دوران ایک ماں جس درد کے ساتھ گزرتی ہے شاید ہی اسکا کوئی حصّہ ایک مرد سہن کرسکتا ہو ۔

ماں صرف لفظ نہیں وہ قیمتی اثاثہ ہے جو اولاد کے لیے باپ کے بچھڑنے کے بعد اپنی اولاد کی خاطر سارا کا سارا رول بغیر کسی تهكاوٹ کے مکمل کرتی ہے اور اولاد کو اس قابل بناتی ہے جو وہ خود بھی نہیں ہوتی اگرچہ اس نے اسکول کی شکل بھی نہ دیکھی ہو تب بھی وہ اپنی اولاد کو بادشاہت کے مقام تک پہنچانے کا جذبہ و ہنر رکھتی ہے۔


 
Saim Ali Akber
About the Author: Saim Ali Akber Read More Articles by Saim Ali Akber: 10 Articles with 11013 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.